خُطباتِ خلافت بسلسلۂ افکار امام شاہ ولی اللہ دہلویؒ
خُطبہ 106:
فصل ہشتم: حضرت ابوبکر صدیقؓ اور حضرت عمر فاروقؓ کی افضلیت کا بیان (15)
خلافتِ خاصہ اور افضلیتِ شیخینؓ کا باہمی تلازم: دلائل، تقریرات اور آثارِ صحابہؓ کی روشنی میں (2)
خطاب : حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری
بتاریخ : ۱۸؍ رمضان المبارک 1447ھ / 08؍ مارچ 2026ء
بمقام : ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور
۔ ۔ ۔ ۔ خطبے کے چند بُنیادی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ 👇
✔️ چوتھی تقریر کی تفصیل: فقہاء اور آئمہ اصحاب(جیسے عمر فاروقؓ، علی المرتضیؓ، ابن مسعودؓ) کا استخلاف سے افضلیت کو مستنبط کرنا؛ متعلقہ آثار کا جائزہ
✔️ خلافت خاصہ اور افضلیت لازم و ملزوم
✔️ خلفائے ثلاثہؓ کے انتخاب کامعیار
✔️ پانچویں تقریر کی تفصیل: ’’اَلَّذِیْنَ اِنْ مَّكَّنّٰهُمْ فِی الْاَرْضِ‘‘ کے مصداق: مہاجرین اولین، نیز ’’كُنْتُمْ خَيْرَ اُمَّةٍ‘‘کے خطاب کے تعیُّن میں دو تاویلیں: فضلائے امت یا مھاجرین اولین
✔️ چھٹی تقریر کی تفصیل : انقیاد خلیفہ کے لزوم سے اُس کی افضلیت کا ثبوت؛ آیت "سَتُدْعَوْنَ اِلٰى قَوْمٍ اُولِیْ بَاْسٍ شَدِیْدٍ" سے شاہ صاحب کا استنباط
✔️ ساتویں تقریر کی تفصیل: آیت ’’یُّحِبُّهُمْ وَ یُحِبُّوْنَهٗ‘‘ کا مصداق افضل فرد ؛ فتنۂ ارتداد کی پیشین گوئی کے تناظر میں آیت کی تفسیر
✔️ مقدمۂ ثانی : آیت: ’’وَعَدَ اللّٰهُ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا مِنْكُمْ۔۔۔وَ لَیُمَكِّنَنَّ لَهُمْ دِیْنَهُمُ الَّذِی ارْتَضٰى لَهُمْ‘‘ کے مصداق حضرات خلفائے ثلاثہ
✔️ وَ لَقَدْ كَتَبْنَا فِی الزَّبُوْرِ ۔۔۔الصّٰلِحُوْنَ( آیت) میں فتح شام کی پیشین گوئی جو حضرات شیخینؓ کے زمانے ہوئی
✔️ آیات :(1)یٰاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا مَنْ یَّرْتَدَّ مِنْكُمْ(2)سَتُدْعَوْنَ اِلٰى قَوْمٍ (3)وَقُلْ رَّبِّ اَدۡخِلۡنِىۡ کے مصداق اور ان کی تفسیر و تاویل
✔️ مقدمۂ ثالثہ : حضرات خلفائے ثلاثہ کے زمانے میں ’’تمکین فی الارض‘‘ اور امام علی کے زمانے میں انتظام مملکت کی نوعیت
✔️ حوادث خیر و شر کی بزبان انبیاء‘ پیشین گوئی اور رہنمائی ؛ مقدمے پر تمہیدی کلام
✔️ نبی اکرمﷺ کی فتن سے متعلق پیشین گوئیوں کا اجمالی جائزہ
✔️ حدیث "خیر الناس قرنی/ خیر القرون قرنی" کی تفصیلی وضاحت
بروقت مطلع ہونے کے لئے رحیمیہ یوٹیوب چینل کو سبسکرائب اور فیس بک پیج کو فالو کریں، اور نوٹیفیکیشنز کے لئے بل (🔔) آئیکون کو دبادیں۔
https://www.rahimia.org/
https://web.facebook.com/rahimiainstitute/
https://www.youtube.com/@rahimia-institute
منجانب: رحیمیہ میڈیا