Khutabat e Khilafat

Khutabat e Khilafat

By Rahimia Institute of Quranic SciencesReligion & SpiritualityEducationIslam
Download on the App Store

Khutabat e Khilafat episodes

  • خُطباتِ خلافت| خُطبہ 111 | حضرات شیخینؓ کے فضلِ کلی کا نظریہ؛ سات نکاتی معیارات کی روشنی میں جامع جائزہ
    خُطباتِ خلافت بسلسلۂ افکار امام شاہ ولی اللہ دہلویؒ
    خُطبہ 111:
    فصل ہشتم کا تتمہ؛افضلیتِ شیخینؓ کے عقلی مقدمات (4)
     حضرات شیخینؓ کے فضلِ کلی کا نظریہ؛ سات نکاتی معیارات کی روشنی میں جامع جائزہ
     خطاب : حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری
     بتاریخ : ۲۴؍ رمضان المبارک 1447ھ / 14؍ مارچ 2026ء
     بمقام : ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور

    ۔ ۔ ۔ ۔ خطبے کے چند بُنیادی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ 👇
    ✔️ سابقہ درس کا خلاصہ
    ✔️ ساتواں مقدمہ: حضرات شیخینؓ میں فضلِ کلی کے تمام معیارات کا ثبوت؛ چند نکات کی روشنی میں جائزہ
    ✔️ پہلا نکتہ: افراد انسانی میں کمالات کا تفاوت فطری امر ہے
    ✔️ شدتِ عمرؓ اور رحم ابوبکرؓ کی ضرورت کی مثال سے وضاحت
    ✔️ حضرت داؤدؑ و سلیمانؑ میں جہاں بانی کا اعلی درجے کا کمال جبکہ حضرت عیسیٰؑ و یونسؑ زہد و ورع کے اعلیٰ مقام پر فائز
    ✔️رسول اللہؐ کی نبوتِ کبریٰ میں خلافت و رسالت کا عمدہ امتزاج
    ✔️ خلفائے راشدینؓ کے امتیازی اوصاف اور متعلقہ روایات کی طرف اشارہ
    ✔️ پہلے نکتے کا خلاصہ؛ اصحابِ رسول اللہؐ متفرق صلاحیتوں کے حامل
    ✔️ دوسرا نکتہ: ہر صحابی کو خاص فضیلتِ جزئی کی نبوی بشارت البتہ شیخینؓ کو فضیلتِ کلی حاصل
    ✔️ حضرات صحابہ کرامؓ کی انفرادی خصوصیات و کمالات
    ✔️ فرقہ زیدیہ کا فاسد اور غلط گمان
    ✔️ آپؐ کا خلافتِ عظمیٰ (خلافتِ علی منہاج النبوة) کی شرائط بیان نہ کرنے کی وجہ
    ✔️ تیسرا نکتہ: فضیلتِ کلی و جزئی میں فرق کی وضاحت
    ✔️ صلہ رحمی کی بنیاد پر تعریفی کلمات کو خلافت و حکومت پر منطبق کرنا خلط مبحث
    ✔️ حضرت علیؓ کے لیے ’’ھو منی و انا منہ‘‘ سے خلافت بلا فصل ثابت نہیں ہوتی
    ✔️ چوتھا نکتہ: ہر حدیث میں ایک خاص محبت کی طرف اشارہ
    ✔️ پانچواں نکتہ: فضلیت و تفوق کی ترجیح کے دو دائرے
    ✔️ خلافتِ کبریٰ میں بادشاہوں کی شجاعت نفع بخش
    ✔️ صحابہ کرامؓ کے زہد کے فرق مراتب
    ✔️ چھٹا نکتہ: شیخینؓ میں پیغمبر کے جانشین ہونے کے دونوں عقلی پہلوؤں کا تحقق
    ✔️ ساتواں نکتہ: دنیا بھر میں دین اسلام پھیلانے کے لیے ہر صحابی کو نسبتِ علم کی فضلیت حاصل
    ✔️ ’’أنا مدینة العلم وعلي بابها‘‘ کا تعلق فضلیتِ علم سے ہے نہ کہ خلافت کے ثبوت سے
    ✔️ افضلیتِ شیخینؓ سے متعلق ’’قرة العینین فی تفضیل الشیخین‘‘سے وضاحت
    ✔️ حضرات شیخینؓ کے حضرت علی المرتضیٰؓ سے افضل ہونے کے دلائل

    بروقت مطلع ہونے کے لئے رحیمیہ یوٹیوب چینل کو سبسکرائب اور فیس بک پیج کو فالو کریں، اور نوٹیفیکیشنز کے لئے بل (🔔)  آئیکون کو دبادیں۔
    https://www.rahimia.org/
    https://web.facebook.com/rahimiainstitute/
    https://www.youtube.com/@rahimia-institute
     
    منجانب: رحیمیہ میڈیا

    1 hr 40 min
  • خُطباتِ خلافت| خُطبہ 110 | حضرات شیخینؓ میں مشابہ امور نبوت (بعثت، محدَّثیت، قوتِ عقلیہ وعملیہ، دعوت و اشاعت علوم) کا اطلاقی مطالعہ
    خُطباتِ خلافت بسلسلۂ افکار امام شاہ ولی اللہ دہلویؒ
    خُطبہ 110:
    فصل ہشتم کا تتمہ؛افضلیتِ شیخینؓ کے عقلی مقدمات (3)
    حضرات شیخینؓ میں مشابہ امور نبوت (بعثت، محدَّثیت، قوتِ عقلیہ وعملیہ، دعوت و اشاعت علوم) کا اطلاقی مطالعہ
     خطاب : حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری
     بتاریخ : ۲۲؍ رمضان المبارک 1447ھ / 12؍ مارچ 2026ء
     بمقام : ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور

    ۔ ۔ ۔ ۔ خطبے کے چند بُنیادی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ 👇
    ✔️ سابقہ مقدمات کا خلاصہ
    ✔️ پانچواں مقدمہ : غیر نبی کو نبی کے امورِ نبوت سے مشابہ کرنے والی پانچ صورتیں
    ✔️ 1) تکمیل امور نبوت کے لیے خلفائے راشدینؓ کی بعثت میں مشابہت
    ✔️صحابہؓ کے  واسطے سے رسول اللہ ﷺ کی کل انسانیت کی طرف بعثت کی تکمیل 
    ✔️ اس مشابہت سے متعلقہ آیات و احادیث کی نشاندہی
    ✔️ تورات و انجیل میں صحابہ کرامؓ کی مثال 
    ✔️ 2) مُحدَّثیت و اِلہام کے سبب علم کی کثرت و وفور (قوتِ عاقلہ کی بلندی) میں نبی سے مشابہت
    ✔️ غیب سے تعلق اور ظہورِ مُحدَّثیت کے دو طریقے: (1)پیغمبر کی بات سنتے ہی اصل مدعا کو جان لے؛ مقامِ صدیقیت(2) فراست صادقہ اور حظیرۃ القدس سے تائید؛ مقامِ فاروق اعظمؓ
    ✔️ 3) نفس ناطقہ کے عملی قوت کی اعلی صلاحیت کی نبی سے مشابہت اور اس کے دو پہلو
    ✔️ سمتِ صالح کی صلاحیت سے ریاستی نظم و نسق کی درستگی اور عدل و انصاف کا قیام
    ✔️ صحبت کی تاثیراور موثر کلمات کے ذریعے سے رفقاء کی تعلیم و تربیت کا انتظام
    ✔️ 4) دعوت اسلام کی ذمہ داری اٹھانے اور جماعتی امور سلجھانے میں مردِ جلیل القدر کی  نبی سے مشابہت
    ✔️ 5) نشرِ دین اور اشاعتِ علوم میں پیغمبر سے مشابہت
    ✔️ اصحاب نبی  کی بعد والوں پر فضیلت کا راز: مثال مذکور ’’امر ملت اور دینی تسلسل کی مشابہت دیوار اور اس کی بنیاد سے ہے‘‘  سے وضاحت
    ✔️ چھٹا مقدمہ: شیخینؓ میں سابقہ پانچ خصلتوں (مبعوث ہونے، قوت عقلیہ، قوت عملیہ، نشر دین اور اشاعت علوم ) کا تحقق
    ✔️ تورات میں خلفاء راشدینؓ کی بعثت کا تذکرہ
    ✔️ حضرت عمرؓ کی تین خصوصیت
    ✔️ نفسِ ناطقہ کے جزءِ عقلی میں شیخینؓ کی نبی اکرمؐ سے مشابہت

    بروقت مطلع ہونے کے لئے رحیمیہ یوٹیوب چینل کو سبسکرائب اور فیس بک پیج کو فالو کریں، اور نوٹیفیکیشنز کے لئے بل (🔔)  آئیکون کو دبادیں۔
    https://www.rahimia.org/
    https://web.facebook.com/rahimiainstitute/
    https://www.youtube.com/@rahimia-institute
     
    منجانب: رحیمیہ میڈیا

    1 hr 40 min
  • خُطباتِ خلافت| خُطبہ 109 | اولو العزم انبیاءؑ کے مقاصدِ بعثت و کمالات اور قوت عاقلہ و عاملہ کے مظاہر کے تناظر میں بعثتِ محمدیؐ کی عملی خصوصیات کا مطالعہ
    خُطباتِ خلافت بسلسلۂ افکار امام شاہ ولی اللہ دہلویؒ
    خُطبہ 109:
    فصل ہشتم کا تتمہ؛افضلیتِ شیخینؓ کے عقلی مقدمات (2)
    اولو العزم انبیاءؑ کے مقاصدِ بعثت و کمالات  اور قوت عاقلہ و عاملہ کے مظاہر کے تناظر میں بعثتِ محمدیؐ کی عملی خصوصیات کا مطالعہ

     خطاب : حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری
     بتاریخ : ۲۱؍ رمضان المبارک 1447ھ / 11؍ مارچ 2026ء
     بمقام : ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور

    ۔ ۔ ۔ ۔ خطبے کے چند بُنیادی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ 👇
    ✔️ سابقہ تین مقدمات کا خلاصہ
    ✔️ چوتھا مقدمہ:  ارادۂ الہی کی تکمیل کے لیے اولو العزم انبیاءؑ کی بعثت کے تین مقاصد
    ✔️ آیت و حدیث کی روشنی میں انبیاءؑ کی بعثت کے مقاصد و اہداف کا تعین
    ✔️ صفات و لوازم نبوت: نفسِ ناطقہ کی دونوں قوتوں؛ عاقلہ و عاملہ کا تمام انسانوں سے ممتاز ہونا
    ✔️ وحئ الہی کا اعلی ترین علم‘ اَعقل الناس پر آتا ہے
    ✔️ نبی کا جنت و جہنم کا عقلی ادراک و مشاہدہ‘وحئ الہی کے لوازمات میں سے
    ✔️ نبی کی قوتِ عاقلہ کی بلندی اور اعلی درجے کی استعداد و صلاحیت
    ✔️ قوتِ عاقلہ کے اضافہ سے سچے خوابات کی صورت میں مستقبل بینی  کی استعداد
    ✔️ نبی کا اپنی قوتِ عاملہ کی اعلی صلاحیت سے سمتِ صالح کے وصف سے متصف ہونا
    ✔️  سمتِ صالح کے نتائج؛ عبادات، تدبیرِ منزل، سیاستِ مدینہ اور اعلی اخلاقیات کا حصول
    ✔️سمتِ صالح سے  دور کی مصلحت کی فہم و فراست پیدا ہوتی ہے
    ✔️نبی گویا چار خواص کا مجموعہ: بادشاہ، حکیم، صوفی مرشد، جبرائیل
    ✔️’’بادشاہ‘‘ کی تعریف جسے حکمت عملی کی زبان میں "انسان مدنی" کہا جاتا ہے
    ✔️ نبی میں دوسرا شخص حکمتِ نظری و عملی کے اوصاف سے متصف حکیم ہوتا ہے
    ✔️ نبی میں تیسرا شخص مرشد کامل نیز  مرشدِ حقہ اور صوفی کامل کی خصوصیات
    ✔️ نبی میں چوتھا شخص جبرائیلؑ امین ہوتا ہے نیز جبرائیلؑ امین کی امتیازی صفات
    ✔️ آپؐ  کی بعثت کے چار مقاصد پر مشتمل آیتِ قرآنی
    ✔️ انحصرتؐ کے مکی دور کے تین اہم کام؛ ابطالِ شرک،قیامت کا اثبات اور ابراہیمی دین کی عملی شکلوں میں تحریفات کی تردید
    ✔️ ہجرتِ مکہ، جہاد کا حکم اور  نبی اکرمؐ کی قوتِ عاقلہ و عاملہ کے غیر معمولی اظہارات
    ✔️ آپؐ کا دس علوم (علمِ قرآن، علم ایمان، علمِ معاد، علم احسان، علم شرائع، علم اخلاق، علم آداب، علم فتن و انذار، علم فضائل اعمال اور علم مناقب عُمّال) کو پھیلانا اور امت کوان سے بہرور کرنا

    بروقت مطلع ہونے کے لئے رحیمیہ یوٹیوب چینل کو سبسکرائب اور فیس بک پیج کو فالو کریں، اور نوٹیفیکیشنز کے لئے بل (🔔)  آئیکون کو دبادیں۔
    https://www.rahimia.org/
    https://web.facebook.com/rahimiainstitute/
    https://www.youtube.com/@rahimia-institute
     
    منجانب: رحیمیہ میڈیا

    1 hr 19 min
  • خُطباتِ خلافت| خُطبہ 108 | افضلیتِ شیخینؓ کے عقلی مقدمات: فضل کا مفہوم، فضلِ کلی، امورِ نبوت کی تکمیل و مشابہت کا برہانی مطالعہ
    خُطباتِ خلافت بسلسلۂ افکار امام شاہ ولی اللہ دہلویؒ
    خُطبہ 108:
    فصل ہشتم کا تتمہ؛ افضلیتِ شیخینؓ پر دلائل عقلیہ (1)
    افضلیتِ شیخینؓ کے عقلی مقدمات: فضل کا مفہوم ، فضلِ کلی، امورِ نبوت کی تکمیل و مشابہت کا برہانی مطالعہ

     خطاب : حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری
     بتاریخ : ۲۰؍ رمضان المبارک 1447ھ / 10؍ مارچ 2026ء
     بمقام : ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور

    ۔ ۔ ۔ ۔ خطبے کے چند بُنیادی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ 👇
    ✔️ فصل ہشتم کے دو مقاصد کا خلاصہ اور تتمہ سے ربط
    ✔️ فصل ہشتم کا تتمہ؛ افضلیتِ شیخینؓ پر دلائل عقلیہ
    ✔️ افضلیت شیخینؓ کے دلائل عقلیہ  کے سات مقدمات
    ✔️ "مقدمہ"، "قیاس استثنائی و اقترانی" اور "موضوع و محمول" کا مفہوم
    ✔️ سات مقدمات: بطور شکل اول قیاس اقترانی، اور ان کا حاصل: شیخینؓ تمام صحابہ سے افضل ہیں
    ✔️ پہلا مقدمہ: نفس فضل و افضلیت کا مفہوم، تعریف و حقیقت
    ✔️ فضل کے خصائص میں تقابل کیلئے دو اشیاء کا "نوع" میں یکسانیت کا ہونا
    ✔️ اہم سوال کا جواب؛ کلام میں خطابی، ادبی اور شعری انداز کا برہانیات سے اختلاط، خلط مبحث ہے
    ✔️ امام ولی اللہ دہلویؒ کا اس خلط مبحث کی علامت نمایاں کرنا
    ✔️ دوسرا مقدمہ: فضل کلی کا معنی و مفہوم
    ✔️ گھوڑے، یاقوت اور سونے کا افضل ہونا؛ فضلِ کلی کے دو مرتبے
    ✔️ فضل کلی عرفِ عام اور فضل کلی عرفِ خاص
    ✔️ سیاست،قانون سازی اور  درس وتدریس وغیرہ میں فضل کلی کا عرفی مفہوم
    ✔️ پہلے اور دوسرے مقدمے کا مقصد و ہدف
    ✔️  تیسرا مقدمہ: امورِ نبوت کی تکمیل و مشابہت فضیلت کا معیار؛ تفصیلی بحث
    ✔️ نبی مبعوث‘ خیر و فضل کا میزان و معیار
    ✔️امورِ نبوی میں زیادہ مشابہت رکھنے والا‘  ملتِ محمدیہ میں افضل ترین شخص
    ✔️ مقدمے کی علمی مثال سے توضیح و تشریح
    ✔️ ملت کا نظام‘ نظامِ سیاست سے زیادہ مشابہ
    ✔️ ملتِ اسلامیہ کی سیاست کی تکمیل کے لازمی امور
    ✔️ اس مقدمے کی روشنی میں افضلیتِ شیخینؓ کا جائزہ
    ✔️ امور نبوت سے مشابہت، اختیاری امور میں معیار ہے، ناکہ غیر اختیاری اوصاف؛ جیسے نسب اور حسن و جمال میں فائق ہونا
    ✔️ ’’اِنَّ اَكْرَمَكُمْ عِنْدَ اللّٰهِ اَتْقٰىكُ‘‘ پر سوال کا جواب اور تقویٰ کا جامع مفہوم
    ✔️ بسااوقات نفل عبادات سے نفعِ انسانیت کے کاموں؛ جہاد و سیاست اور غلبۂ دین کا افضل ہونا
    ✔️ نبی اکرمؐ کا دو جماعتوں میں سے ایک جماعت کو افضل قرار دینا
    ✔️ تیسرے مقدمے کا خلاصہ؛ فضلِ کلی کے بنیادی اوصاف

    بروقت مطلع ہونے کے لئے رحیمیہ یوٹیوب چینل کو سبسکرائب اور فیس بک پیج کو فالو کریں، اور نوٹیفیکیشنز کے لئے بل (🔔)  آئیکون کو دبادیں۔
    https://www.rahimia.org/
    https://web.facebook.com/rahimiainstitute/
    https://www.youtube.com/@rahimia-institute
     
    منجانب: رحیمیہ میڈیا

    1 hr 28 min
  • خُطباتِ خلافت| خُطبہ 107 | احادیثِ فتن اور تاریخِ خلافت راشدہ کے تناظر میں تدبیرِ الٰہی اور جارحۂ الٰہی ؛ امام شاہ ولی اللہؒ کے نظریہ کا مطالعہ
    خُطباتِ خلافت بسلسلۂ افکار امام شاہ ولی اللہ دہلویؒ
    خُطبہ 107:
    فصل ہشتم: حضرت ابوبکر صدیقؓ اور حضرت عمر فاروقؓ کی افضلیت کا بیان (16)
    احادیثِ فتن اور تاریخِ خلافت راشدہ کے تناظر میں تدبیرِ الٰہی اور جارحۂ الٰہی ؛ امام شاہ ولی اللہؒ کے نظریہ کا مطالعہ

     خطاب : حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری
     بتاریخ : ۱۹؍ رمضان المبارک 1447ھ / 09؍ مارچ 2026ء
     بمقام : ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور

    ۔ ۔ ۔ ۔ خطبے کے چند بُنیادی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ 👇
    ✔️ نبی اکرمؐ کی فتن سے متعلق پیشین گوئیوں کا اجمالی جائزہ؛ گزشتہ سے پیوستہ
    ✔️ احادیثِ فتن میں موجود وقائع کے ظہور کا اعتقاد، دیگر پیشین گوئیوں پر یقین کے مرادف؛ امام ولی اللہؒ کا جامع تبصرہ
    ✔️ کمینے لوگوں کی خصلتیں؛ سیاسی معاہدات توڑنا، مالی امانتوں کو  ضائع کرنا اور باہمی اختلاف کرنا
    ✔️ حضرت عثمانؓ کی شہادت کے بعد فتنوں کا زمانہ اور تدبیرِ الہی
    ✔️ امام علی المرتضیٰ کرم اللہ وجہہ کے زمانے انتظام خلافت کی نوعیت؛ شاہ صاحبؒ کا تاریخی وقائع کی روشنی میں جائزہ
    ✔️ حضرت عثمانؓ کے خلاف فتنہ برپا کرنے والوں میں کمینگی کی تینوں خصلتیں
    ✔️ اہم نکتہ کے ذیل میں؛ انبیاءؑ اور ان کے خلفاء کی فضیلت کا اصل راز؛ جارحۂ الہی ہونا ہے
    ✔️ تدبیر الہی کا جارحہ اور واسطۂ اصلاح عالَم ہونے میں حضرات خلفائے ثلاثہؓ اور امام علی کرم اللہ وجہہ کے مابین موازنہ
    ✔️ حضرت علیؓ کی اقامتِ دین کے لیے سرتوڑ کوششیں
    ✔️ افضلِ امت، فیوض الہی کی جارحیت کا قوی تر ہونا ہے نا کہ محض صحتِ نیت اور کثرتِ اعمال
    ✔️ فتن سے متعلق ایک اہم بات اور یاس سے دوری
    ✔️ فتنوں کے دور میں بھی اسلام قائم رہا
    ✔️ جنگ نہروان اور امام علیؓ کے جارحۂ الہی ہونے کا تحقیقی جائزہ
    ✔️ شاہ صاحبؒ کا اس دقیق نکتہ بیان کرنے کا مقصد
    ✔️ پیشِ نظر کتاب کی فصلِ ہشتم کے تتمے سے متعلق گفتگو

    بروقت مطلع ہونے کے لئے رحیمیہ یوٹیوب چینل کو سبسکرائب اور فیس بک پیج کو فالو کریں، اور نوٹیفیکیشنز کے لئے بل (🔔)  آئیکون کو دبادیں۔
    https://www.rahimia.org/
    https://web.facebook.com/rahimiainstitute/
    https://www.youtube.com/@rahimia-institute
     
    منجانب: رحیمیہ میڈیا

    1 hr 27 min
  • خُطباتِ خلافت| خُطبہ 106 | خلافتِ خاصہ اور افضلیتِ شیخینؓ کا باہمی تلازم: دلائل، تقریرات اور آثارِ صحابہؓ کی روشنی میں (2)
    خُطباتِ خلافت بسلسلۂ افکار امام شاہ ولی اللہ دہلویؒ
    خُطبہ 106:
    فصل ہشتم: حضرت ابوبکر صدیقؓ اور حضرت عمر فاروقؓ کی افضلیت کا بیان (15)
    خلافتِ خاصہ اور افضلیتِ شیخینؓ کا باہمی تلازم: دلائل،  تقریرات اور آثارِ صحابہؓ کی روشنی میں (2)
     خطاب : حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری
     بتاریخ : ۱۸؍ رمضان المبارک 1447ھ / 08؍ مارچ 2026ء
     بمقام : ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور

    ۔ ۔ ۔ ۔ خطبے کے چند بُنیادی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ 👇
    ✔️ چوتھی تقریر کی تفصیل: فقہاء اور آئمہ اصحاب(جیسے عمر فاروقؓ، علی المرتضیؓ، ابن مسعودؓ) کا استخلاف سے افضلیت کو مستنبط کرنا؛ متعلقہ آثار کا جائزہ
    ✔️  خلافت خاصہ اور افضلیت لازم و ملزوم
    ✔️ خلفائے ثلاثہؓ کے انتخاب کامعیار 
    ✔️ پانچویں تقریر کی تفصیل: ’’اَلَّذِیْنَ اِنْ مَّكَّنّٰهُمْ فِی الْاَرْضِ‘‘ کے مصداق: مہاجرین اولین، نیز ’’كُنْتُمْ خَيْرَ اُمَّةٍ‘‘کے خطاب کے تعیُّن میں دو تاویلیں: فضلائے امت یا مھاجرین اولین
    ✔️ چھٹی تقریر کی تفصیل : انقیاد خلیفہ کے لزوم سے اُس کی افضلیت کا ثبوت؛ آیت "سَتُدْعَوْنَ اِلٰى قَوْمٍ اُولِیْ بَاْسٍ شَدِیْدٍ" سے شاہ صاحب کا استنباط
    ✔️ ساتویں تقریر کی تفصیل: آیت ’’یُّحِبُّهُمْ وَ یُحِبُّوْنَهٗ‘‘ کا مصداق افضل فرد ؛ فتنۂ ارتداد کی پیشین گوئی کے تناظر میں آیت کی تفسیر
    ✔️ مقدمۂ ثانی : آیت: ’’وَعَدَ اللّٰهُ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا مِنْكُمْ۔۔۔وَ لَیُمَكِّنَنَّ لَهُمْ دِیْنَهُمُ الَّذِی ارْتَضٰى لَهُمْ‘‘ کے مصداق حضرات خلفائے ثلاثہ
    ✔️ وَ لَقَدْ كَتَبْنَا فِی الزَّبُوْرِ ۔۔۔الصّٰلِحُوْنَ( آیت) میں فتح شام کی پیشین گوئی جو حضرات شیخینؓ کے زمانے ہوئی
    ✔️ آیات :(1)یٰاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا مَنْ یَّرْتَدَّ مِنْكُمْ(2)سَتُدْعَوْنَ اِلٰى قَوْمٍ (3)وَقُلْ رَّبِّ اَدۡخِلۡنِىۡ کے مصداق اور ان کی تفسیر و تاویل
    ✔️ مقدمۂ ثالثہ : حضرات خلفائے ثلاثہ کے زمانے میں ’’تمکین فی الارض‘‘ اور امام علی کے زمانے میں انتظام مملکت کی نوعیت
    ✔️ حوادث خیر و شر کی بزبان انبیاء‘ پیشین گوئی اور رہنمائی ؛ مقدمے پر تمہیدی کلام
    ✔️ نبی اکرمﷺ کی فتن سے متعلق پیشین گوئیوں کا اجمالی جائزہ
    ✔️ حدیث "خیر الناس قرنی/ خیر القرون قرنی" کی تفصیلی وضاحت

    بروقت مطلع ہونے کے لئے رحیمیہ یوٹیوب چینل کو سبسکرائب اور فیس بک پیج کو فالو کریں، اور نوٹیفیکیشنز کے لئے بل (🔔)  آئیکون کو دبادیں۔
    https://www.rahimia.org/
    https://web.facebook.com/rahimiainstitute/
    https://www.youtube.com/@rahimia-institute
     
    منجانب: رحیمیہ میڈیا

    1 hr 18 min
  • خُطباتِ خلافت| خُطبہ 105 | خلافتِ خاصہ اور افضلیتِ شیخینؓ کا باہمی تلازم: دلائل، تقریرات اور آثارِ صحابہ کی روشنی میں
    خُطباتِ خلافت بسلسلۂ افکار امام شاہ ولی اللہ دہلویؒ
    خُطبہ 105:
    فصل ہشتم: حضرت ابوبکر صدیقؓ اور حضرت عمر فاروقؓ کی افضلیت کا بیان (14)
    خلافتِ خاصہ اور افضلیتِ شیخینؓ کا باہمی تلازم: دلائل، تقریرات اور آثارِ صحابہ کی روشنی میں

     خطاب : حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری
     بتاریخ : ۱۷؍ رمضان المبارک 1447ھ / 07؍ مارچ 2026ء
     بمقام : ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور

    ۔ ۔ ۔ ۔ خطبے کے چند بُنیادی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ 👇
    ✔️ افضلیت شیخین اور خلافت خاصہ پر سابقہ گفتگو کا خلاصہ
    ✔️ مقدمۂ اولی : خلافت خاصہ اور افضلیت شخصی میں تلازم
    ✔️ اس پہلے مقدمے کی ممکنہ تقریرات کا اسقراء ؛ اجمالی خاکہ
    ✔️ 1) تلازم کی تقریر: باعتبار ’’سنت اللہ‘‘
    ✔️ 2) تلازم کی تقریر: خصوصی "داعی" کے ظہور کے اعتبار سے
    ✔️ 3) تلازم کی تقریر: باعتبار تعین پیغمبری
    ✔️ 4) تلازم کی تقریر: باعتبار اتفاق صحابہ
    ✔️ مذکورہ تقریرات کے ثبوت میں آثارِ صحابہؓ سے اشارہ واستدلال
    ✔️ 5) تلازم کی تقریر: امر بالمعروف اور نھی عن المنکر کی "تمکین فی الارض" سے تعلیق، اور ’’تمکین‘‘ اور ’’امر و نھی‘‘ ، ’’خلافتِ خاصہ‘‘ کی حقیقت میں شامل ہیں
    ✔️ 6) تلازم کی تقریر : خلیفہ کی اطاعت کا وجوب ایک گونہ افضلیت رکھتا ہے: سَتُدْعَوْنَ اِلٰى قَوْمٍ اُولِیْ بَاْسٍ شَدِیْدٍ (آیت) سے استدلال
    ✔️ 7) تلازم کی تقریر: ولایت کا استحقاق ’’یُّحِبُّهُمْ وَ یُحِبُّوْنَهٗ‘‘ صفت کا حامل فرد: ’’اِنَّمَا وَلِیُّكُمُ اللّٰهُ وَ رَسُوْلُهٗ‘‘ (آیت) سے استدلال
    ✔️ پہلی تقریر کی تفصیل: رحمت خاصہ کا ظہور - باعتبار سنت اللہ - افضل فرد کی تسلیط سے ہوتا ہے
    ✔️ دوسری تقریر کی تفصیل: علومِ حقہ کا الہام اور دواعئ کلیہ کا نزول، نفوس قدسیہ سے مختص؛ اَللّٰهُ اَعْلَمُ حَیْثُ یَجْعَلُ رِسَالَتَهٗ (آیت) سے استدلال
    ✔️ تیسری تقریر کی تفصیل:  حدیت ابن عباسؓ کا مفہوم: "سَرایا و بُعوث میں افضل پر مفضول کو والی بنانا خیانت ہے" چناں چہ خلیفۂ مطلق کا تعیُّن اس سے بھی بلند ہے!
    ✔️ سابقہ تقریر کی روشنی میں اسامہ بن زیدؓ کو افضل پر والی بنانے کی وجہ ؟ اہم انتظامی سوال کا جواب

    بروقت مطلع ہونے کے لئے رحیمیہ یوٹیوب چینل کو سبسکرائب اور فیس بک پیج کو فالو کریں، اور نوٹیفیکیشنز کے لئے بل (🔔)  آئیکون کو دبادیں۔
    https://www.rahimia.org/
    https://web.facebook.com/rahimiainstitute/
    https://www.youtube.com/@rahimia-institute
     
    منجانب: رحیمیہ میڈیا

    1 hr 34 min
  • خُطباتِ خلافت| خُطبہ 104 | خلافتِ خاصہ اور افضلیتِ شیخینؓ کا باہمی تعلق: انتخابِ ربّانی، دلائلِ شرعیہ اور تاریخی اِرتقاء کا تحقیقی مطالعہ
    خُطباتِ خلافت بسلسلۂ افکار امام شاہ ولی اللہ دہلویؒ
    خُطبہ 104:
    فصل ہشتم: حضرت ابوبکر صدیقؓ اور حضرت عمر فاروقؓ کی افضلیت کا بیان (13)
    خلافتِ خاصہ اور افضلیتِ شیخینؓ کا باہمی تعلق: انتخابِ ربّانی، دلائلِ شرعیہ اور تاریخی اِرتقاء کا تحقیقی مطالعہ

     خطاب : حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری
     بتاریخ : ۱۵؍ رمضان المبارک 1447ھ / 05؍ مارچ 2026ء
     بمقام : ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور

    ۔ ۔ ۔ ۔ خطبے کے چند بُنیادی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ 👇
    ✔️ سابقہ دروس کا خلاصہ
    ✔️ مسلک چہارم: خلافتِ خاصہ اور افضلیتِ شیخینؓ کا باہمی تعلق
    ✔️ خلافت خاصہ کی حقیقت، ارادۂ الہی کے تحت انبیاءؑ کی نیابت میں اصلاح عالَم ہے
    ✔️ منتخب افراد میں مراد حق سے متعلقہ صفات اور حقیقتِ نبوت
     ✔️ خلافت خاصہ کی حقیقت جو حدیث میں "خلافت ورحمت" سے کنایہ ہے
    ✔️ حضرت ابن مسعودؓ  کی رائے میں "خلافتِ خاصہ" اللہ کا انتخاب ؛ امام ولی اللہؒ کا استدلال
    ✔️ شخصی کمال اور خارجی انتظام کے تناظر میں حضرت علیؓ کے زمانے میں خلافت خاصہ کی نوعیت؛ خلافت عامہ کی طرف انتقال کا زمانہ
    ✔️ مشاجراتِ صحابہ کے تناظر میں صحابہ کے محفوظ ہونے کا مطلب: عالی حضرت شاہ عبد الرحیم رائے پوریؒ کی اہم رہنمائی


    بروقت مطلع ہونے کے لئے رحیمیہ یوٹیوب چینل کو سبسکرائب اور فیس بک پیج کو فالو کریں، اور نوٹیفیکیشنز کے لئے بل (🔔)  آئیکون کو دبادیں۔
    https://www.rahimia.org/
    https://web.facebook.com/rahimiainstitute/
    https://www.youtube.com/@rahimia-institute
     
    منجانب: رحیمیہ میڈیا

    1 hr 9 min
  • خُطباتِ خلافت| خُطبہ 103 | افضلیّتِ شیخینؓ: اقوالِ صحابہؓ کی روشنی میں شرعی، جبلی، کسبی اور خلافتی معیارات کا تجزیہ (2)
    خُطباتِ خلافت بسلسلۂ افکار امام شاہ ولی اللہ دہلویؒ

    خُطبہ 103:
    فصل ہشتم: حضرت ابوبکر صدیقؓ اور حضرت عمر فاروقؓ کی افضلیت کا بیان (12)
    افضلیّتِ شیخینؓ: اقوالِ صحابہؓ کی روشنی میں شرعی، جبلی، کسبی اور خلافتی معیارات کا تجزیہ (2)
     خطاب : حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری
     بتاریخ : ۱۴؍ رمضان المبارک 1447ھ / 04؍ مارچ 2026ء
     بمقام : ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور

    ۔ ۔ ۔ ۔ خطبے کے چند بُنیادی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ 👇
    ✔️ سابقہ درس کا خلاصہ
    ✔️ حضرت عبداللہ ابن عباسؓ کا خلفائے اربعہؓ کے جبلی اوصاف بیان کرنا
    ✔️ حضرت ابوبکرؓ خیر وبھلائی کے پیکر اور دینی امور نمٹانے میں شدت و حدت جیسے اوصاف کے حامل
    ✔️ حضرت عمرؓ‘ ذہانت و فطانت اور معاملات میں احتیاط و مسابقت  جیسے اوصاف سے متصف
     ✔️ ابن عباسؓ کا حضرت عثمانؓ کے عبادت اور حضرت علیؓ کے علم وحلم جیسے اوصاف کا ذکر کرنا
    ✔️ امورِ مملکت کی حکمتِ عملی‘ حضرت عثمانؓ کی جبلی خصوصیت
    ✔️ حضرت عمرؓ کا گورنروں کو خطاب؛ مرکزی حکومت کی خیر خواہی کا حکم اور حکمران کے حلم و جہل کے اثرات کا ذکر
    ✔️ عمر فاروقؓ کے نزدیک حکمران کے دیگر اوصاف ؛  لاگ لپیٹ، تکلف اور خواہشات سے دور ہونا، وسیع الظرف اور حق گو ہونا
    ✔️ القوی الامین(آیت) وصف کے حامل فاروق اعظمؓ؛  خلفائے ثلاثہؓ کا سخت گرمی میں صدقات کے اونٹوں کے ریکارڈ کا اہتمام کرنے کے دوران باہمی کلام
    ✔️ اللہ کے حکم کو مدبر، ہوشیار، اعلی اخلاقی کردار کا حامل جیسے اوصاف سے مزین شخص قائم کرسکتا ہے؛ حضرت عمرؓ کی نصائح
    ✔️ حضرت عمرؓ کا سرکاری و عوامی مال کی حفاظت کا اہتمام؛ سخت گرمی میں صدقات کے اونٹوں کی حفاظت
    ✔️ حقوقِ عباد کی رعایت اور تقویٰ (عدل) کا قیام؛ شیخینؓ کی افضلیت کی نمایاں خصوصیت
    ✔️ مسلکِ سوم کا اختتامیہ ؛ دوسرا نکتہ دو سوالوں پر مشتمل
    ✔️ ۱) قران کریم اور احادیث و آثار میں موجود افضلیتِ شیخینؓ کے معیارات میں تطبیق
    ✔️ تطبیق؛ فقہی اصطلاحات کے تناظر میں سیاسی نظریات کی تفہیم؛ شاہ ولی اللہ کا خصوصی امتیاز
    ✔️ فقہاء کے نزدیک اقسامِ قتل کی قرآن کریم کی تصریح سے تطبیق
    ✔️ ۲) ایک ظاہری اشکال کا جواب؛ احادیث میں قربت نسبی و وجاہت کا افضلیت میں شمار ہونا جبکہ قرآن میں ان کی نفی ہونا
    ✔️ مذکورہ اشکال کے جواب کے تناظر میں فضائل کی دو اقسام

    بروقت مطلع ہونے کے لئے رحیمیہ یوٹیوب چینل کو سبسکرائب اور فیس بک پیج کو فالو کریں، اور نوٹیفیکیشنز کے لئے بل (🔔)  آئیکون کو دبادیں۔
    https://www.rahimia.org/
    https://web.facebook.com/rahimiainstitute/
    https://www.youtube.com/@rahimia-institute
     
    منجانب: رحیمیہ میڈیا

    1 hr 18 min
  • خُطباتِ خلافت| خُطبہ 102 | افضلیّتِ شیخینؓ: اقوالِ صحابہؓ کی روشنی میں شرعی، جبلی، کسبی اور خلافتی معیارات کا تجزیہ
    خُطباتِ خلافت بسلسلۂ افکار امام شاہ ولی اللہ دہلویؒ

    خُطبہ 102:
    فصل ہشتم: حضرت ابوبکر صدیقؓ اور حضرت عمر فاروقؓ کی افضلیت کا بیان (11)
    افضلیّتِ شیخینؓ: اقوالِ صحابہؓ کی روشنی میں شرعی، جبلی، کسبی اور خلافتی معیارات کا تجزیہ

     خطاب : حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری
     بتاریخ : ۱۳؍ رمضان المبارک 1447ھ / 03؍ مارچ 2026ء
     بمقام : ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور

    ۔ ۔ ۔ ۔ خطبے کے چند بُنیادی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ 👇
    ✔️ مسلک سوم کا اختتامیہ؛ دو اہم نکتوں کی وضاحت
    ✔️ ذہین اور عقل مند شخص کو صحابہؓ و تابعینؒ کے افضلیتِ شیخینؓ کے اقوال پر غور و فکر کی دعوت
    ✔️ اکثر صحابہؓ و تابعینؒ نے افضلیتِ شیخینؓ کو کسی خاص خصلت و خوبی میں منحصر نہیں کیا
    ✔️ ۱) حضرت علیؓ کے قول ’’اقام و استقام‘‘ کی معنویت؛ حضرات ابوبکرؓ  و عمرؓ  کا اِحکامِ خلافت اور ترویجِ دین  کے لیے کردار
    ✔️ حضرت علیؓ  کے نزدیک افضلیتِ شیخینؓ کی یہی بنیادی وجہ ہے
    ✔️ ۲) حضرت علیؓ کا ان حضرات کے لیے آخرت میں بلند مقام کی طرف اشارہ
    ✔️ حضرت عائشہؓ کے صدیقِ اکبرؓ کے ترویجِ اسلام سے متعلق توصیفی جملے
    ✔️ اکثر فقہائے صحابہؓ کا افضلیت کے خصالِ اربعہ میں سے دو یا تین کی طرف اشارہ
    ✔️ کچھ فقیہ اصحابِ رسولؐ سے ان کے علاوہ بھی افضلیت کے اوصاف منقول
    ✔️ ۱) اعلی علمی مقام و مرتبے کی بنیاد پرحضرت عمرؓ کو افضلیت حاصل
    ✔️ فتوی دینے کے لیے فقیہ النفس ہونا ضروری (مفتی ولی حسن ٹونکیؒ)
    ✔️ صحابہؓ کے اقوال میں حضرت عمرؓ کے کتاب و سنت کے علم کی طرف اشارہ جبکہ نبی اکرمؐ نے علمِ باطن کا تذکرہ کیا ہے
    ✔️ ۲) جبلی مضبوط اخلاق بھی افضلیت کی ممتاز خصلت
    ✔️ جبلی اخلاق پر تمام انسان؛ مسلمان و کافر اور متقی و فاسق فائز
    ✔️ سابقین و مقربین میں کمال معنوی اور اخلاقِ قویہ باہم ممد و معاون
    ✔️ صدورِ اعمال کا مرکز و منبع‘ اخلاق و ملکات
    ✔️ خلافتِ خاصہ علی منہاج النبوة کے کمالاتِ کسبیہ کے سات لوازمات
    ✔️ کمالاتِ جبلیہ کے چند اوصاف و خصائل
    ✔️ قریش میں سے خلیفہ ہونے کی شرط کا تعلق جبلی کمالات سے
    ✔️ جملوں کی معنویت کا فرق؛ افضل سے مراد‘ فضائلِ شرعیہ اور اقوی سے اخلاقِ جبلیہ
    ✔️ روایتِ ابن عباسؓ میں حضرات صحابہؓ کی جبلی حالت کی طرف اشارہ نہ کہ افعالِ شرعیہ و کمالاتِ کسبیہ مراد
    ✔️ حضرت عمرؓ کے ہاں خلافت وحکومت کی اہلیت کے چار اعلی معیاری اوصاف
    ✔️ حضرت عمرؓ کا صحابہ کرام کے جبلی اوصاف پر تبصرہ‘ حضرات صحابہؓ کی عظمت کو کم نہیں کرتا

    بروقت مطلع ہونے کے لئے رحیمیہ یوٹیوب چینل کو سبسکرائب اور فیس بک پیج کو فالو کریں، اور نوٹیفیکیشنز کے لئے بل (🔔)  آئیکون کو دبادیں۔
    https://www.rahimia.org/
    https://web.facebook.com/rahimiainstitute/
    https://www.youtube.com/@rahimia-institute
     
    منجانب: رحیمیہ میڈیا

    1 hr 30 min

About Khutabat e Khilafat

From the publisher's feed

خطبات خلافت بسلسلہ افکار امام شاہ ولی اللہ