
Sign up to save your podcasts
Or


خُطبہ 101:
فصل ہشتم: حضرت ابوبکر صدیقؓ اور حضرت عمر فاروقؓ کی افضلیت کا بیان (10)
افضلیتِ شیخینؓ ؛ انصارؓ ، مکثرین رواةِ اصحابِ رسولؐ اور علماء و فقہاء تابعینؒ و تبع تابعینؒ کے موقف کا علمی مطالعہ
خطاب : حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری
بتاریخ : ۱۲؍ رمضان المبارک 1447ھ / 02؍ مارچ 2026ء
بمقام : ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور
۔ ۔ ۔ ۔ خطبے کے چند بُنیادی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ 👇
✔️ افضلیتِ شیخینؓ کی بابت اقوالِ انصارؓ
✔️ جس صحابیؓ سے جو روایت مروی ہے وہی ان کا موقف
✔️ بکثرت روایت کرنے والے اصحابِ رسولؐ کی آراء
✔️ شیاطین الجن و الانس‘ حضرت عمرؓ سے دور بھاگتے ہیں
✔️ فاروق اعظمؓ کو پیدا ہی غلبۂ دین کیا گیا
✔️ حضرت عمرؓ کے دور کی روایات قابلِ ترجیح (روایتِ حضرت امیر معاویہؓ)
✔️ حضرات ابوبکرؓ و عمرؓ کی بیت المال کے مال سے عدم اعتناء و بے رغبتی (حضرت عمرو بن العاصؓ کی روایت)
✔️ حضرت عمرؓ کا اپنی جان و مال اور ہر چیز سے حضورؐ کو زیادہ محبوب رکھنا
✔️ تورات میں حضرت ابوبکرؓ کے خلیفہ ہونے کی پیشن گوئی
✔️ علماء و فقہاء تابعینؒ کی روایات
✔️ حضرات ابوبکرؓ و عمرؓ سے محبت رکھنا اور ان کی افضلیت کی معرفت حاصل کرنا سنت میں ہے
✔️ حضرت عمرؓ بلاخوف حق کے داعی اور زہد و تقویٰ کے پیکر
✔️ کعبِ احبارؒ‘ حضرت عمرؓ کے مستجاب الدعوات ہونے کے قائل
✔️ حضرات خلفائے ثلاثہؓ‘ اللہ کی طرف سے نازل کردہ کتاب ہیں (کعبِ احبارؒ)
✔️ حضرت عثمانؓ‘ اللہ کی کتاب ہیں، آپؓ کا جاری کردہ مصحف برحق اور حتمی اتھاڑتی رکھتا ہے
✔️ حضرت ابوبکرؓ کو امیرِ حج مقرر کرنا‘ دراصل ان کی جانشینی کا اعلان تھا
✔️ شیخینؓ کی خلافت نص سے ثابت (حضرت علیؓ و دیگر صحابہؓ و تابعینؒ کی رائے)
✔️ علماء و فقہاء تبع تابعینؓ کی روایات
✔️ ہر دور کے ائمہ و فقہاء اور صوفیاء کرام حضرات شیخینؓ کی افضلیت کے قائل
✔️ مسلکِ اجماعِ امت کے دو اہم ترین مسئلوں پر اگلے درس میں گفتگو ہوگی
بروقت مطلع ہونے کے لئے رحیمیہ یوٹیوب چینل کو سبسکرائب اور فیس بک پیج کو فالو کریں، اور نوٹیفیکیشنز کے لئے بل (🔔) آئیکون کو دبادیں۔
https://www.rahimia.org/
https://web.facebook.com/rahimiainstitute/
https://www.youtube.com/@rahimia-institute
منجانب: رحیمیہ میڈیا
خُطبہ 100:
فصل ہشتم: حضرت ابوبکر صدیقؓ اور حضرت عمر فاروقؓ کی افضلیت کا بیان (9)
خلافتِ ثلاثہؓ کا اثبات ؛ ائمۂ اہلِ بیتؓ، حضرات حسنینؓ کریمین اور مہاجرینِ اوّلینؓ کے موقف کا علمی مطالعہ
خطاب : حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری
بتاریخ : ۱۱؍ رمضان المبارک 1447ھ / 01؍ مارچ 2026ء
بمقام : ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور
۔ ۔ ۔ ۔ خطبے کے چند بُنیادی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ 👇
✔️ افضلیتِ شیخینؓ سے متعلق ائمۂ اہلِ بیت کے فرمودات
✔️ حضرت عباسؓ کا اہلِ بیت میں سے خلیفہ نامزد کرنے کے سوال پر حضورؐ کا ابوبکرؓ کی خلافت و جانشینی کا اعلان کرنا
✔️ فتنۂ ارتداد کے موقع پر حضرت عباسؓ کا حضرت ابوبکرؓ کے موقف کی مکمل حمایت کرنا
✔️ حضرت امام حسنؓ کے خواب اور حضرت علیؓ کی تائید سے خلفائے ثلاثہؓ کی افضلیت کا ثبوت
✔️ امورِ خلافت سے متعلق حضرت عمرؓ کے حق میں حضرت علیؓ اور حضرات حسنینؓ کی گواہی
✔️ امام حسنؓ و حسینؓ کی اولاد کے اقوال
✔️ حضرات مہاجرین اولین کے اقوال
✔️ حضرات مہاجرین اولین کے حضرت ابوبکرؓ و عمرؓ کی فضیلت سے متعلق اقوال
✔️ حضرت سعدؓ کی حضرت عمر فاروقؓ کی مال و دولت سے بے رغبتی کی گواہی
✔️ حضرت عمار بن یاسرؓ کے حضرت صدیقِ اکبرؓ کی شان میں اشعار
بروقت مطلع ہونے کے لئے رحیمیہ یوٹیوب چینل کو سبسکرائب اور فیس بک پیج کو فالو کریں، اور نوٹیفیکیشنز کے لئے بل (🔔) آئیکون کو دبادیں۔
https://www.rahimia.org/
https://web.facebook.com/rahimiainstitute/
https://www.youtube.com/@rahimia-institute
منجانب: رحیمیہ میڈیا
خُطبہ 99:
فصل ہشتم: حضرت ابوبکر صدیقؓ اور حضرت عمر فاروقؓ کی افضلیت کا بیان (8)
افضلیتِ شیخینؓ ؛ خلفاء راشدین کے موقف کے تناظر میں نموذجی مطالعہ
خطاب : حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری
بتاریخ : ۱۰؍ رمضان المبارک 1447ھ / 28؍ فروری 2026ء
بمقام : ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور
۔ ۔ ۔ ۔ خطبے کے چند بُنیادی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ 👇
✔️ سابقہ درس کا خلاصہ: افضلیت شیخینؓ اور ترتیب خلافت ؛ اجماعِ امت کے مراتب اور دلائل کی روشنی میں اطلاقى جائزہ
✔️ اہم نکتہ ؛ عہد صحابہ و تابعین میں منطوق کلام پر عمل، جبکہ عہد مابعد میں تتُّبعِ احادیث کے بعد تطبیق و تاویل کا طریقہ؛ سابقہ درس کے ایک اہم نکتے کی مزید وضاحت
✔️ فقہاء صحابہؓ و تابعینؒ کے افضلیتِ شیخینؓ میں اقوال ؛ نموذجی مطالعہ
✔️ حضرت ابوبکر صدیقؓ کو اپنی افضلیت کا یقین
✔️ حضرت عمر فاروقؓ کو خلیفہ نامزد کرنے پر اعتراض اور صدیقِ اکبرؓ کا تاریخی جواب
✔️ افضلیتِ صدیق اکبر ؓمیں اقوالِ فاروقؓ کا حد تواتر تک پہنچنا
✔️ خلیفہ مقرر کرنے کے لیے حضرت عمرؓ کا آخری خطبہ
✔️ حضرت عمرؓ کا خانہ کعبہ کے اندر رکھے خزانے کو غرباء میں تقسیم کرنے کا ارادہ لیکن حضرت ابوبکرؓ اور حضورؐ کی اتباع میں ارادہ ترک کرنا
✔️ بقول حضرت عمر؛ حضرت ابوبکرؓ کی (جرات مندانہ) ایک رات اور ایک دن (حضرت) عمرؓ کی ساری نیکیوں پر زیادہ بھاری
✔️ حضرت ابوبکرؓ خیر کے کاموں سے مجھ سے سبقت لے جاتے تھے (حضرت عمرؓ)
✔️ حضرت عمر فاروقؓ کے اپنی افضلیت کے بارے میں اقوال
✔️ فاروق اعظمؓ کا خلافت کی مشاورتی کمیٹی کے چھ اصحابؓ کے بارے میں قول
✔️ حضرت عثمان ذوالنورینؓ کے افضلیتِ شیخینؓ اور اپنی فضیلت سے متعلق ارشادات
✔️ حضرت علیؓ کے افضلیتِ شیخینؓ کے بارے چند اقوال
✔️ حضرت علیؓ سے متواتر روایت؛ ابوبکرؓ و عمرؓ خیرِ امت ہیں
بروقت مطلع ہونے کے لئے رحیمیہ یوٹیوب چینل کو سبسکرائب اور فیس بک پیج کو فالو کریں، اور نوٹیفیکیشنز کے لئے بل (🔔) آئیکون کو دبادیں۔
https://www.rahimia.org/
https://web.facebook.com/rahimiainstitute/
https://www.youtube.com/@rahimia-institute
منجانب: رحیمیہ میڈیا
خُطبہ 98:
فصل ہشتم: حضرت ابوبکر صدیقؓ اور حضرت عمر فاروقؓ کی افضلیت کا بیان (7)
افضلیت شیخینؓ اور ترتیب خلافت ؛ اجماعِ امت کے مراتب اور دلائل کی روشنی میں اطلاقى جائزہ
خطاب : حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری
بتاریخ : ۸؍ رمضان المبارک 1447ھ / 26؍ فروری 2026ء
بمقام : ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور
۔ ۔ ۔ ۔ خطبے کے چند بُنیادی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ 👇
✔️ تیسرا مسلک: خلفائے ثلاثہؓ کی ترتیبِ خلافت کے مطابق ان کی افضلیت پر اجماعِ امت
✔️ مسئلۂ اجماعِ امت کے ثبوت کے دو دائرے
✔️ افضلیتِ شیخینؓ پر اجماعِ امت کے انعقاد کی بنیاد کے دو مرتبے
✔️ پہلا مرتبہ: اجماع کے منعقد ہونے پر نصِ صریحی
✔️ نبی اکرمؐ کے خلیفہ و نائب کے بارے میں صحابہ کرامؓ سے ’’خیر الامة‘‘، ’’افضل الناس‘‘، ’’احق بالخلافة ‘‘ اور ’’احق بھذا الامر‘‘ کے الفاظ منقول
✔️ دوسرا مرتبہ: نقلِ اجماع دلالةً اور اس کا بنیادی اصول
✔️ خلفاء کی خلافت پر صحابہؓ کا سکوت بھی دلالةً اجماع کی دلیل
✔️ دوسرے مرتبے: اجماع دلالةً پر گفتگو کی پانچ انواع
✔️ نوعِ اول: انعقادِ خلافت کے وقت فقہاء صحابہؓ کا حضرت صدیقؓ کو افضلِ امت قرار دینا
✔️ حضرت عمرؓ کا احق بالخلافة ہونے کی وجہ سے حضرت ابوبکرؓ کی جانشینی کا اعلان کرنا
✔️ حضرت ابو عیبدہؓ کا حضرت ابوبکرؓ کی خلافت پر ’’ثالث ثلاثہ‘‘ سے استدلال کرنا
✔️ حضرت علیؓ اور حضرت زبیرؓ کے قول کے مطابق بھی حضرت ابوبکرؓ خلافت کے سب سے زیادہ مستحق
✔️ نوعِ دوم: متعدد مواقع پر فاروق اعظمؓ کا منبر رسولؐ پر حضرت ابوبکرؓ کی فضیلت بیان کرنا
✔️ نوعِ سوم: حضرت صدیقؓ کا حضرت فاروقؓ کو خلیفہ نامزد کرتے وقت انہیں ’’خیرِ امت‘‘ قرار دینا
✔️ نوعِ چہارم: حضرت عبدالرحمنؓ کا استخلافِ حضرت عثمانؓ کے موقع پر انہیں سیرتِ شیخینؓ کے مطابق عمل کرنے کی تاکید کرنا‘ افضلیتِ شیخینؓ کی قاطع دلیل
✔️ حضرت علیؓ کا سب سے پہلے حضرت عثمانؓ کی بیعت کرنا
✔️ شہادتِ عمرؓ کے بعد خلافت کی مجلسِ مشاورت، ممبرانِ شوریٰ اور افضلِ امت کی بنیاد پر حضرت عثمانؓ کا انتخاب
✔️ نوعِ پنجم: حضرت علیؓ کا ایامِ خلافت میں متعدد مجالس میں حضرات شیخینؓ کی افضلیت کو اسی ترتیب سے بیان کرنا
✔️ سلف کے آثار بیان کرنے سے پہلے ایک اہم نکتے کی وضاحت
بروقت مطلع ہونے کے لئے رحیمیہ یوٹیوب چینل کو سبسکرائب اور فیس بک پیج کو فالو کریں، اور نوٹیفیکیشنز کے لئے بل (🔔) آئیکون کو دبادیں۔
https://www.rahimia.org/
https://web.facebook.com/rahimiainstitute/
https://www.youtube.com/@rahimia-institute
منجانب: رحیمیہ میڈیا
۔ ۔ ۔ ۔ خطبے کے چند بُنیادی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ 👇
✔️ چوتھے اصول سے متعلق احادیث کا بیان
✔️ چونتیسویں حدیث: حضرات شیخینؓ ادھیڑ عمر اہل جنت کے سردار
✔️ پینتیسویں حدیث: شیخینؓ کے لیے جنت میں اونچے اور اعلی مقامات
✔️ چھتیسویں حدیث: میدانِ حشر میں امت پر دونوں حضرات مقدم ہوں گے
✔️ سینتیسویں حدیث: انبیاءؑ و رسل کے بعد صدیقِ اکبرؓ کا سب سے پہلے جنت میں داخلہ
✔️ اڑتیسویں حدیث: حضرت ابوبکرؓ کے لیے خاص تجلی کا ظہور
✔️ انتالیسویں حدیث: صدیقِ اکبرؓ حوض کوثر پر حضورؐ کے ہمراہ
✔️ چالیسویں حدیث: سب سے پہلے ابوبکرؓ سے اللہ کا مصافحہ و معانقہ پھر عمر فاروقؓ
✔️ حضرت عمر فاروقؓ کی آسمانوں پر زیادہ شہرت
✔️ اکتالیسویں حدیث: صدیقؓ کو فاروقؓ پر افضلیت حاصل؛ روایات کا مطالعہ
✔️ حضرات شیخینؓ کی مطلقاً افضلیت پر مشتمل احادیث کا مطالعہ
✔️ بیالیسویں حدیث: حضرات شیخینؓ‘ حضورؐ کے محبوب
✔️ تینتالیسویں حدیث: حضرت ابوبکرؓ کی زبانی حضرت عمرؓ کی افضلیت
✔️ چوالیسویں حدیث: حضورؐ کا حالتِ مرض میں حضرت ابوبکرؓ کو امام مقرر کرنا
✔️ پینتالیسویں حدیث: آپؐ کا جماعتِ صحابہؓ کے سامنے مناقبِ خلفائے اربعہ ؓ بیان کرنا
✔️ چھیالیسویں حدیث: انحضرتؐ کا شیخینؓ کو دو مقرب فرشتوں اور دو اولو العزم پیغمبروں سے تشبیہ دینا
✔️ شیخینؓ کی رائے کے اختلاف کے تناظر میں حضور ؐ کا جبرائیلؑ و میکائیلؑ کی اختلافی رائے پر اسرافیلؑ کے فیصلے کا ذکر کرنا
✔️ نرمی و سختی کا مشورہ دینے والے انبیاءؑ
✔️ سینتالیسویں حدیث: حضورؐ کے زمانے میں صحابہ کرامؓ کا افضلیتِ صحابہؓ پر گفتگو کرنا
✔️ اڑتالیسویں حدیث: بہت سارے واقعات میں آپؐ کا شیخینؓ سے مشورہ کرنا
✔️ انچاسویں حدیث: حضرت ابوبکرؓ کا صدیق کے لقب سے مشرف ہونا
✔️ پچاسویں حدیث: حضورؐ کا صدیقؓ کو امیرِ حج مقرر کرنا نیز امارتِ حج کا مقام امامتِ نماز سے فائق ہونا
✔️ اکیاونویں حدیث: انحضرتؓ کا فاروق اعظمؓ کو لوگوں سے بیعت لینے کے لیے مقرر کرنا
✔️ مسلک دوم مکمل ہوا، اگلے درس میں مسلک سوم؛ افضلیتِ شیخینؓ پر امت کے اجماع سے متعلق گفتگو ہو گی
بروقت مطلع ہونے کے لئے رحیمیہ یوٹیوب چینل کو سبسکرائب اور فیس بک پیج کو فالو کریں، اور نوٹیفیکیشنز کے لئے بل (🔔) آئیکون کو دبادیں۔
https://www.rahimia.org/
https://web.facebook.com/rahimiainstitute/
https://www.youtube.com/@rahimia-institute
منجانب: رحیمیہ میڈیا
خُطبہ 96:
فصل ہشتم: حضرت ابوبکر صدیقؓ اور حضرت عمر فاروقؓ کی افضلیت کا بیان (5)
نبوت کے مقاصد کی تکمیل اور اس کی خلافت کے معیارات کی بنیاد پر افضلیتِ شیخینؓ ؛ احادیثِ نبویہؐ کا استقرائی جائزہ (3)
خطاب : حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری
بتاریخ : ۶؍ رمضان المبارک 1447ھ / 24؍ فروری 2026ء
بمقام : ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور
۔ ۔ ۔ ۔ خطبے کے چند بُنیادی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ 👇 ۔ ۔ ۔ ۔ خطبے کے چند بُنیادی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ 👇
✔️ شروع کی گیارہ احادیث میں حضرات شیخینؓ کے کارہائے نبوت کی تکمیل سے متعلق اصولی دلائل کا ذکر
✔️ بارہ سے انیس حدیث تک قبل از ہجرت کے زمانے میں غلبۂ دین کے لیے جدوجہد کا تذکرہ
✔️ انیسویں حدیث: صدیق اکبرؓ کا مقام و مرتبہ‘ حضرت عمرؓ سے بہتر و اعلی
✔️ بیسویں حدیث: حضرت عمرؓ‘ عثمان ذو النورینؓ سے بہتر و افضل
✔️ خلفائے ثلاثہؓ کے کمالِ نفسانیہ کے ثبوت اور امت کے اعلی مراتب میں شامل ہونے سے متعلق احادیث کا مطالعہ
✔️ اکیسویں حدیث میں ابوبکرؓ کے لیے مقامِ صدیقیت اور عمرؓ و عثمانؓ کے لیے منصبِ شہیدیت کا ذکر
✔️ بائیسویں حدیث: حضرت صدیق اکبرؓ کے لیے مقام صدیقیت کا ذکر
✔️ تئیسویں حدیث: فنحاص یہودی کے قصے کے تناظر میں حضرت صدیقؓ کی موافقت میں نزولِ وحی
✔️ سیاسی بصیرت سے نابلد انتہاء پسندانہ مذہبی ذہنیت کا حدیثِ فنحاص اور اس جیسے مضمون پر مشتمل احادیث سے خود ساختہ مطالب اخذ کرکے فتنہ و فساد برپا کرنا
✔️ ابو قحافہ ؓ کے قبل از اسلام نازیبا کلمات پر حضرت صدیق اکبرؓ کے عمل کی تعریف پر قرآنی آیت کا نزول
✔️ حضرت ابوبکرؓ کا سیاسی بصیرت کی بنیاد پر حضورؐ کے خواب کی تعبیر بیان کرنا
✔️ صدیق اکبرؓ کا غزوۂ بدر کے موقع پر مشرکین مکہ کی شکست کی پیشنگوئی کرنا اور آپؓ کی موافقت میں قرآن کا نازل ہونا
✔️ صلحِ حدیبیہ کے موقع پر صدیقؓ کی نبیؐ کے فیصلے کی مکمل موافقت اور اس پر شرح صدر‘ صدیقیت کی روشن علامت
✔️ چوبیسویں حدیث: حضورؐ کا بہت سے واقعات میں حضرت ابوبکرؓ سے تعبیر پوچھنا
✔️ صدیقؓ کی قوتِ عاقلہ کا نبی اکرمؓ کی قوتِ عاقلہ سے موافقت رکھنا‘ صدیقیت کا واضح پہلو
✔️ پچیسویں حدیث: مقامِ صدیقیت کی فضیلت کی وجہ سے خود پسندی و عجب کی کیفیت کا صدیقؓ کے سینے سے نکال دینا
✔️ تکبر وخود پسندی، عجب و جاہ پرستی‘ قوتِ عاملہ سے پیدا ہوتی ہے
✔️ صدیقِ اکبرؓ کی قوتِ عاملہ کی حضرت پیغمبرؐ کی قوتِ عاملہ سے موافقت اور آپؐ کی صفتِ عصمت سے ملحق
✔️ چھبیسویں حدیث: انبیاءؑ کی قوتِ عاملہ سے موافقت کی وجہ سے حضرت ابوبکرؓ میں نیکیوں کی بہت ساری اقسام کا جمع ہونا
✔️ امام شاہ ولی اللہؒ کا احادیث سے اخذ و استنباط کا امتیازی پہلو
✔️ ستائیسویں حدیث: جنت کے آٹھوں دروازوں سے صدیق اکبرؓ کو پکارا جائے گا
✔️ اٹھائیسویں حدیث: حضرت عمر فاروقؓ کی زبان پر حق جاری ہونا؛ وحی کے مماثل خصوصیت
✔️ انتیسویں حدیث: فاروق اعظمؓ‘ منصبِ محدثیت پر فائز تھے
✔️ تیسویں حدیث: حضرت عمرؓ کے سائے سے شیطان کا دور بھاگنا؛ عصمت کے مماثل خصوصیت
✔️ اکتیسویں حدیث:عمر فاروقؓ کو نبی اکرمؐ کی علمی نیابت حاصل تھی
✔️ بتیسویں حدیث: وحی کے ساتھ حضرت عمرؓ کی رائے کی موافقت؛ وحی کے مماثل خصوصیت
✔️ حدیث میں موافقتِ عمرؓ میں وحی الہی کے نزول کے تین نمایاں واقعات کا ذکر
✔️ بدر کے قیدیوں کے بارے رائے کا اختلاف اور حضرت عمرؓ کی موافقت میں وحی کا نزول
✔️ تینتیسویں حدیث: فاروق اعظمؓ کو دین کا امت میں سے سب سے زیادہ حصہ میسر آیا
✔️ حضرات شیخینؓ کے چار اصولی اوصاف و کمالات میں سے تین اصولوں پر مشتمل احادیث مکمل ہوئیں
بروقت مطلع ہونے کے لئے رحیمیہ یوٹیوب چینل کو سبسکرائب اور فیس بک پیج کو فالو کریں، اور نوٹیفیکیشنز کے لئے بل (🔔) آئیکون کو دبادیں۔
https://www.rahimia.org/
https://web.facebook.com/rahimiainstitute/
https://www.youtube.com/@rahimia-institute
منجانب: رحیمیہ میڈیا
خُطبہ 95:
فصل ہشتم: حضرت ابوبکر صدیقؓ اور حضرت عمر فاروقؓ کی افضلیت کا بیان (4)
نبوت کے مقاصد کی تکمیل اور اس کی خلافت کے معیارات کی بنیاد پر افضلیتِ شیخینؓ ؛ احادیثِ نبویہؐ کا استقرائی جائزہ (2)
خطاب : حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری
بتاریخ : ۵؍ رمضان المبارک 1447ھ / 23؍ فروری 2026ء
بمقام : ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور
۔ ۔ ۔ ۔ خطبے کے چند بُنیادی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ 👇
✔️ سابقہ درس کا خلاصہ
✔️ چھٹی حدیث: آپﷺ کے بعد اقتدائے شیخینؓ کا مطلب؛ ’’اقتدُوا بالذَین‘‘ حدیث کی وضاحت
✔️ ساتویں حدیث بنی مصطلق: آپؐ کے بعد وصولئ صدقات کے ذمہ دار افراد میں خلفائے ثلاثہ ؓ کی طرف اشارہ
✔️ آٹھویں حدیث وضعِ احجار: مسجد نبوی کے سنگ بنیاد رکھنے میں خلفائے ثلاثہ کی حسبِ ترتیب معاونت
✔️ سورۂ تحریم میں تعیینِ خلافت کے افشائے راز پر تنبیہ؛ حضرت سندھیؒ کا موقف اور حدیث مذکور سے استدلال
✔️ نویں حدیث میں حضورؐ کا حضرت ابوبکر صدیقؓ کو اپنا نمائندہ مقرر کرنے کا ذکر
✔️ دسویں حدیث: آپؐ کا قریب الوفات ایک مؤثر خطاب؛ اختلافِ آراء کے وقت سنت نبویؐ اور سنتِ خلفائے راشدینؓ کے التزام کا حکم
✔️ امام دہلویؒ کے نزدیک راہِ ہدایت اور تربیتِ نفوس کا سہل الحصول طریقہ
✔️ سنت کا معنی و مفہوم اور نظم و ضبط کی ضرورت و اہمیت
✔️ مدینہ میں خلافت اور شام میں بادشاہت؛ حدیث کا درست مفہوم
✔️گیارہویں حدیث: خلافت کی ترتیب کے مطابق افضلیت کی ترتیب کا ہونا اور اس مضمون کو احادیث مستفیضہ سے ثابت کرنا
✔️ بارہویں حدیث: آپؐ کے وزراء ؛ زمین میں ابوبکرؓ وعمرؓ، آسمان میں جبرائیلؑ ومیکائیلؑ اور ان کی معاونت
✔️ ہر اہم معاملے میں رسول اللہﷺ کا حضرت ابوبکر صدیقؓ سے مشورہ
✔️ تیرہویں حدیث: حضرات شیخینؓ کا درجہ؛ تائید نبی پر آپؐ کا اللہ کا شکر ادا کرنا اور ان حضرات کا بمنزلۂ آنکھ اور کان ہونا
✔️ چودہویں حدیث: افضلیتِ صدیق اکبرؓ کا بیان
✔️ پندرہویں حدیث: ابوبکر صدیقؓ کے اولیت اسلام کی وجہ سے تکالیف کا سامنا اور آپؐ کی مالی و جانی مواسات
✔️ سولہویں حدیث: آپ ﷺ کا عزتِ اسلام کے لیے فاروق اعظمؓ کے لیے اسلام لانے کی دعا کرنا
✔️ سترہویں حدیث: حضرت عمرؓ کے اسلام لانے پر اہلِ آسمان کا ایک دوسرے کو خوشخبری دینا
✔️ اٹھارویں حدیث: حضرت عمرؓ فتنے کا بند دروازہ نیز اس بند دروازے کی تفسیر
✔️ ۱) حضرت فاروق اعظمؓ کے ہاتھوں فارس وروم کی فتح
✔️ ۲) حضرت عمرؓ کا بلا شرکتِ غیرے جمعِ قرآن کا اہتمام اور حضرت عثمانؓ کا اسے قلم روئے خلافت پر نافذ کرنا
✔️ ۳) حضرت عمرؓ کے زمانے میں شرعی و قانونی دلائل میں اجماع کو اہم اصل مقرر کرنے میں امتیازی کردار
✔️مقاماتِ تصوف کی تحقیق اور طریقت کے بانی؛ حضرت عمر فاروقؓ
✔️ حضرت صدیق اکبرؓ سبقتِ اسلام اور نصرت و عزت اسلام میں نمایاں
بروقت مطلع ہونے کے لئے رحیمیہ یوٹیوب چینل کو سبسکرائب اور فیس بک پیج کو فالو کریں، اور نوٹیفیکیشنز کے لئے بل (🔔) آئیکون کو دبادیں۔
https://www.rahimia.org/
https://web.facebook.com/rahimiainstitute/
https://www.youtube.com/@rahimia-institute
منجانب: رحیمیہ میڈیا
خُطبہ 94:
فصل ہشتم: حضرت ابوبکر صدیقؓ اور حضرت عمر فاروقؓ کی افضلیت کا بیان (3)
نبوت کے مقاصد کی تکمیل اور اس کی خلافت کے معیارات کی بنیاد پر افضلیتِ شیخینؓ ؛ احادیثِ نبویہؐ کا استقرائی جائزہ (1)
خطاب: حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری
بتاریخ : ۴؍ رمضان المبارک 1447ھ / 22؍ فروری 2026ء
بمقام : ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور
۔ ۔ ۔ ۔ خطبے کے چند بُنیادی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ 👇
✔️ سابقہ درس کا ما حصل
✔️ اکاون (51) احادیثِ نبویہؐ کی تصریحات و اشارات سے افضلیتِ شیخینؓ کا ثبوت
✔️ اصل بحث شروع کرنے سے پہلے دو تمہیدی نکتے
✔️ نکتۂ اول :حضرات شیخینؓ کو قطعی طور پر امت میں افضلیت حاصل
✔️ قرائن پر مشتمل اخبارِ آحاد جو (بوجہ کثرت) حدِ یقین کا درجہ رکھتی ہیں
✔️ قرائن کی دو قسمیں؛ خبرِ واحد کے اصل مقصد کے موافق دلائلِ ظنیہ و خطابیہ
✔️ نکتۂ ثانی : احادیث کے استقراء و تتبع سے مدارِ افضلیت کے چار خصائل
✔️ ۱۔ صفاتِ نفسانیہ کے اعتبار سے شیخینؓ کو صدیقیت و شہیدیت کا منصب حاصل
✔️ ۲۔ جان و مال سے نبی اکرمؐ کی معاونت اور غلبۂ دین کے لیے جدوجہد
✔️ ۳۔ حضرات شیخین کا مقاصدِ نبوت کی تکمیل کے لیے کردار
✔️ ۴۔ آخرت میں اونچے درجات ؛ صدیقؓ اکبر کے لیے تجلئ خاص اور فاروقؓ اعظم سے حق تعالیٰ کا معانقہ
✔️ ان چار فضائل کا حامل شخص ہی خلافتِ نبوت کے معیار و مدار پر پورا اترتا ہے
✔️ ولی اللہی نکتۂ نظر سے احادیث کے مطالعے کی ضرورت
✔️ پہلی حدیث میں حضرات شیخینؓ کی عرب و عجم پر مشتمل حکومت کی طرف اشارہ
✔️ دوسری حدیث؛ حضورؐ کے بعد پوری امتِ محمدیہ میں تین خلفاء کا وزن سب سے زیادہ
✔️ تیسری حدیث میں دینِ اسلام کو غالب کرنے والے خلفاء کی ترتیب کی طرف اشارہ
✔️ چوتھی حدیث میں خواب کے ذریعے خلافتِ راشدہ کی نوعیت کی طرف اشارہ
✔️ ان پانچ احادیث کا ماحصل؛ حضرات شیخینؓ سے نبوت کے کارہائے مطلوبہ کی تکمیل
بروقت مطلع ہونے کے لئے رحیمیہ یوٹیوب چینل کو سبسکرائب اور فیس بک پیج کو فالو کریں، اور نوٹیفیکیشنز کے لئے بل (🔔) آئیکون کو دبادیں۔
https://www.rahimia.org/
https://web.facebook.com/rahimiainstitute/
https://www.youtube.com/@rahimia-institute
منجانب : رحیمیہ میڈیا
خُطبہ 93:
فصل ہشتم: حضرت ابوبکر صدیقؓ اور حضرت عمر فاروقؓ کی افضلیت کا بیان (2)
منتخب آیات قرانی کی روشنی میں افضلیتِ شیخینؓ کی وجوہِ مقربیت، سابقیت اور صالحیت کا مطالعہ
خطاب : حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری
بتاریخ : ۳؍ رمضان المبارک 1447ھ / 21؍ فروری 2026ء
بمقام : ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور
۔ ۔ ۔ ۔ خطبے کے چند بُنیادی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ 👇
✔️ سابقہ سبق کا خلاصہ: نفسِ افضلیت اور معیار افضلیت کی بحث
✔️ حضرت عمر فاروقؓ کا قبولِ اسلام اور قریش کے مظالم کا کھلم کھلا مقابلہ
✔️ ابو جحش اللیثی کا نماز سے انکار، کشتی کا چیلنج اور حضرت عمرؓ کا اسے پچھاڑنا اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی اس عمل کی تحسین کرنا
✔️ اللہ کی عبادت اور تسبیحات کرنے والے بے شمار فرشتے
✔️ حضرت عمرؓ کے سوال پر آپؐ کا انہیں نماز میں مخصوص تسبیحات پڑھنے کی ہدایت و تلقین
✔️ حدیث سے ماخوذ درس؛ نبی اکرمؐ کی بات نہ ماننے والے سے حضرت عمرؓ کا قتال
✔️ دینِ اسلام قبول کرنے پر حضرت عمرؓ کی مشرکین سے مڈ بھیڑ اور عاص بن وائل کا دفاع
✔️ حضرت عمرؓ کا جرات مندانہ کا اعلان نیز حضرت ابن عباسؓ کا حضرت عمرؓ سے متعلق اہم قول
✔️ حضرت علی المرتضیٰؓ کی ہجرت سے قبل کم کسنی کی حالت اور قتال اور انفاقِ مال میں حضرات شیخینؓ سے موازنہ
✔️ لفظ ’’قتال‘‘ سے مراد اور اس پر ممکنہ اعتراض کا جواب
✔️ ’’اُذِنَ لِلَّذِیۡنَ یُقٰتَلُوۡنَ بِاَنَّہُمۡ ظُلِمُوۡا‘‘ قرآنی آیت سے لفظ "قتال" کے مذکورہ معنی کی ترجیح
✔️ دوسری آیت؛ ’’صِرَاطَ الَّذِیۡنَ اَنۡعَمۡتَ عَلَیۡہِمۡ‘‘ سے شیخینؓ کی وجہ مقربیت و افضلیت اور معنوی ریاست کا ثبوت
✔️ امتِ محمدیہ کے افراد کی تین اقسام:
۱) مقربین و سابقین
۲ )ابرار و مقتصد
۳) ظالم لنفسہ
✔️ مقربین و سابقین میں حضرات شیخینؓ کا درجہ سب سے بڑا ہوا ہے
✔️ سورۂ فاتحہ میں ”انعمت علیھم“ سے رسول اللہ ﷺ اور آپؐ کے دونوں صحابہ (حضرت ابوبکرؓ اور حضرت عمرؓ) مراد ہیں
✔️ تیسری آیت؛ ’’صالح المومنین‘‘ سے مراد‘ حضرت ابوبکر صدیقؓ اور حضرت عمر فاروقؓ ہیں
✔️ ’’صالح المومنین‘‘ سے ’’حضرات شیخینؓ‘‘ کے مصداق پر تین واقعات سے استدلال
✔️ چوتھی آیت؛ ’’کُنۡتُمۡ خَیۡرَ اُمَّۃٍ اُخۡرِجَتۡ لِلنَّاسِ‘‘ کے مفہوم و منطوق سے استدلال
✔️ سورة الحج کی آیت ’’الَّذِينَ إِنْ مَكَّنَّاهُمْ فِي الْأَرْضِ‘‘ میں تمکین فی الارض کی وجہ سے خلفائے ثلاثہؓ کی افضلیت
✔️ حضرت ابوبکرؓ کا انفاقِ مال؛ سورۂ واللیل کی تفسیر کے مصداق، کمزوروں کی آزادی، والد (ابو قحافہ) سے مکالمہ اور غلاموں کی آزادی سے صرف اللہ کی خوشنودی و رضا مقصود
✔️ خلاصہ کلام؛ چار آیات کی روشنی میں افضلیتِ شیخینؓ
بروقت مطلع ہونے کے لئے رحیمیہ یوٹیوب چینل کو سبسکرائب اور فیس بک پیج کو فالو کریں، اور نوٹیفیکیشنز کے لئے بل (🔔) آئیکون کو دبادیں۔
https://www.rahimia.org/
https://web.facebook.com/rahimiainstitute/
https://www.youtube.com/@rahimia-institute
منجانب: رحیمیہ میڈیا
خُطبہ 92:
فصل ہشتم: حضرت ابوبکر صدیقؓ اور حضرت عمر فاروقؓ کی افضلیت کا بیان (1)
افضیلتِ شیخینؓ: ایمان، سابقیت، جہاد اور انفاق کے قرآنی و نبوی معیارات کے تناظر میں
خطاب: حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری
بتاریخ : یکم؍ رمضان المبارک 1447ھ / 19؍ فروری 2026ء
بمقام : ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور
۔ ۔ ۔ ۔ خطبے کے چند بُنیادی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ 👇
✔️ سابقہ دروس کا خلاصہ
✔️ فصل کا عنوان: افضیلتِ شیخین؛ حضرت ابوبکر صدیقؓ اور حضرت عمر فاروقؓ کا اثبات
✔️ آٹھویں فصل کا بنیادی مقصد‘ حضرت ابوبکر صدیقؓ اور حضرت عمر فاروقؓ کی تمام صحابہ پر برتری اور فضیلت کو ثابت کرنا
✔️ فصل کی دو حصوں میں تقسیم: مقصدِ اول میں ادلہ نقلیہ اور عقلیہ کا بیان
✔️مقصدِ اول میں نقلی دلائل کے چار مسالک
✔️ مسلکِ اول: حضرت ابوبکر صدیقؓ کی افضلیت
✔️ صحابہؓ میں درجات کا فرق: اللہ تعالیٰ نے تمام صحابہؓ کو ایک ہی درجے پر نہیں رکھا بلکہ بعض کو بعض پر فضیلت دی ہے۔
✔️ فضیلت کے معیارات: ادلۂ شرعیہ کے استقراء سے صحابہؓ میں فضیلت کی دو بنیادیں
✔️ سوابقِ اسلامیہ: اسلام کے مشکل ترین دور میں سب سے پہلے ایمان لانے والے
✔️ نفسِ ناطقہ کی صفات کے اعتبار سے اعلی درجے کے نفوس کی اقسام: صدیقیت، شہیدیت اور حواریت
✔️ افضلیت میں غیر مؤثر صفات: خوبصورتی (جمال)، مال کی کثرت یا اونچا نسب
✔️ (1) اس کے ثبوت میں قرآنی شہادت: وَ مَا اَمْوَالُكُمْ وَ لَا اَوْلَادُكُمْ (السبا-۳۴: ۳۷) کہ تمہارے مال اور اولاد تمہیں اللہ کے قریب نہیں کرتے
✔️ ’’سوابق اسلامیہ‘‘ وصفِ فضیلت پر قرآنی و حدیثی نصوص اور امام دہلویؒ کی تشریحات
✔️ فضیلت کا قرآنی معیار: ایمان، عملِ صالح اور تقویٰ
✔️ (2) حدیثِ نبوی سے وضاحت (سہل بن سعدؓ کی روایت) غریب مگر متقی شخص مالداروں سب سے بہتر
✔️ (3) افضلیت کا مدار جہاد فی سبیل اللہ : مجاہدین کا درجہ گھر بیٹھنے والوں سے بہت زیادہ بلند
✔️ حضرات شیخینؓ بلا عذر تمام مشاہدِ خیر میں آنحضرتﷺ کے شریک
✔️ وَمَا لَكُمْ أَلَّا تُنفِقُوا فِي سَبِيلِ اللَّهِ وَلِلَّهِ مِيرَاثُ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ (حدید-۱۰:۵۷) کی توضیح
✔️ فتح مکہ سے پہلے قتال اور مال کا خرچ والے کے بہتر ہونے پر نصِ قطعی
✔️ حضورؐ کی اعانت باعتبار قتال و انفاق میں سبقت ہی فضیلت کا معیار
✔️ سورۂ انفال کی آیت میں ’’فَأُولَٰئِكَ مِنكُمْ‘‘سے صحابہؓ میں ہجرت اور جہاد میں فائق تر کے لیے مرتبہ اور فضیلت
✔️ حضرت ابوبکر صدیقؓ کی افضلیت: بخاری کی ایک حدیث (روایت ابودرداءؓ)
✔️ حضرت خالد بن ولیدؓ اور حضرت عبدالرحمن بن عوفؓ میں تلخی کا واقعہ اور سابقین اولین کی فضلیت کی نبویؐ بشارت
✔️ ہجرت سے پہلے حضرات شیخینؓ کا مالی و جسمانی قربانی کا جذبہ
✔️ شیخینؓ کی افضلیت؛ اسی بنیاد پر شاہ صاحبؒ کا استدلال کہ شیخینؓ دیگر تمام صحابہ بشمول حضرت علیؓ سے افضل ہیں
✔️ ایک ایمان افروز واقعہ؛ حضرت ابوبکر صدیقؓ کی انتہائی سادگی و فقر، آپؓ کے لیے اللہ تعالیٰ کی طرف سے سلام اور عشقِ الہیٰ میں جواب
✔️ مشرکین کی حضورؐ کو جسمانی تکالیف اور اور عشقِ رسولﷺ میں ابوبکر صدیقؓ کی جرات و بہادری کی عظیم قربانی
✔️ دفاعِ رسول ﷺمیں حضرت ابوبکر صدیقؓ کے سر مبارک پر تشدد کے نشانات
✔️ صدیقِ اکبرؓ سب سے زیادہ بہادر انسان‘ حضرت علیؓ کی گواہی
✔️ حضرت علیؓ کا رجل مومن کے وصف : ’’یَكْتُمُ اِیْمَانَهٗ‘‘ کا ابوبکرؓ کے وصف : یعلن ایمانہ سے افضلیت ثابت کرنا)
✔️ محبتِ رسولؐ اور حضرت ابوبکرؓ کا اپنے والد پر غیرتِ ایمانی کا مظاہرہ
بروقت مطلع ہونے کے لئے رحیمیہ یوٹیوب چینل کو سبسکرائب اور فیس بک پیج کو فالو کریں، اور نوٹیفیکیشنز کے لئے بل (🔔) آئیکون کو دبادیں۔
https://www.rahimia.org/
https://web.facebook.com/rahimiainstitute/
https://www.youtube.com/@rahimia-institute
منجانب: رحیمیہ میڈیا
From the publisher's feed