بچوں میں اردو مطالعہ کا شوق پیدا کرنے میں"سعید احمد خان"کا بہت اہم کردار ہےجو کہ "سعید لخت"کے نام سے جانے جاتے تھے-آپ نےاپنا پہلا رسالہ "جانباز" اس وقت نکالا جب آپ چوتھی جماعت میں پڑھتے تھےآپ نے وہ رسالہ خود اپنے ہاتھ سے لکھ کر نکالا تھا اور اپنے دوستوں میں تقسیم کیا-1945 میں آپ بقاعدہ ماہنامہ تعلیم و تربیت کے مدیرمقرر ہوئے اور اینی ساری عمر وہاں گزار دی- فیروز سنز میں چھپنے والے ناولز کی بھی ایڈیٹنگ آپ ہی کیا کرتے تھے پیش خدمت ہے ان کی ایک مقبول کہانی ہائے اللہ سانپ-