
Sign up to save your podcasts
Or


مصنف:ہرمندر اوہری برائے پرتھم اسٹوری ویور
کہانی گو:اجمل نواب اور محمد عاشر
مدیر:اجمل نواب
یہ کہانی ایک چوہے سے متعلق ہے جو اپنی لالچ کی بنا پر کئی پریشانیوں میں مبتلا ہو جاتا ہے جس سے باہر نکلنا اس کے لئے مشکل ہوجاتا ہے۔
اس کہانی کے ذریعےطلباء میں صحت سے متعلق مفید معلومات فراہم کی جاسکتی ہیں۔طلباء کو متضاد الفاظ سے روشناس کرایا جاسکتا ہے مثلاً دائیں ،بائیں وغیرہ اسی کے ساتھ نئے نئے الفاظ سے تعارف کرایا جا سکتا ہے اور ساتھ ہی سمتوں کی معلومات دی جاسکتی ہے۔اور سب سے اہم شراکت داری جیسی خصوصیات کو طلباء میں اجاگر کیا جاسکتا ہے۔ کہانی کی بنیاد پر آپ طلباء سے درج ذیل سوالات پوچھ سکتے ہیں۔
طلباء سے اپنی زبان میں کہانی بیان کرنے کو کہیں۔
اگر طلباءاس چوہے کی جگہ ہوتے تو کیا کرتے؟
جس طرح چوہے نے ایک بن حاصل کرنے کے لئے بہت کوشش کی کیا طلباءنے بھی کبھی اسی طرح کسی چیز کی حصولیابی میں بہت محنت کی؟
مصنف: کشور ناہید
کہانی گو: سمر جہاں
مدیر: سمر جہاں
یہ کہانی دو لڑکیوں کی ہے جو سمندر کے کنارے چل رہی تھیں۔ ایک لڑکی نے سیپی دیکھی اور دوسری لڑکی نے اسے اٹھا لیا۔
دونوں میں سیپی پر حق جتانے کے لیے جھگڑا شروع ہو گیا۔اس جھگڑے کا حل کس طرح نکلا اس کا ذکر اس کہانی میں کیا گیا ہے۔
کہانی کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ جھگڑنے سے کوئی فائدہ نہیں ہوتا اور کبھی کبھی جھگڑا کرنے کی وجہ سے نقصان بھی اٹھانا پڑتا ہے۔ اس کہانی کے ذریعے بچوں کو مل جل کر رہنے اور جھگڑوں سے بچنے کی اہمیت سکھائی جا سکتی ہے۔آپسی اتحاد و اتفاق کی اہمیت کو اجاگر کیا جاسکتا ہے۔مسائل کا حل نکالنے کی صلاحیتوں کو پروان چڑھایا جاسکتا ہے۔ذخیرۂ الفاظ میں اضافہ کیا جا سکتا ہے۔
کہانی کی بنیاد پر درج ذیل سوالات پوچھے جاسکتے ہیں۔
طلباء سے کہا جائے کہ وہ کسی اور موقع پر پیش آنے والے جھگڑے کی کہانی سنائیں اور بتائیں کہ اس کا حل کیسے نکالا جا سکتا تھا۔
تعاون کا کھیل: ایک کھیل منعقد کریں جہاں طلباء کو مل کر کسی مسئلے کا حل نکالنا ہو، جیسے ایک پزل حل کرنا یا کسی تعمیراتی کام کو مکمل کرنا۔
سماجی مسئلے کا حل: طلباء سے کہا جائے کہ وہ اپنی زندگی میں پیش آنے والے جھگڑوں کا حل تلاش کریں اور کلاس میں اس پر بحث کریں۔
جذبات کی شناخت: طلباء سے ان کے جذبات کے بارے میں بات کریں جب وہ کسی چیز پر جھگڑتے ہیں تو انہیں کیسا محسوس ہوتا ہے۔
تعاون اور اشتراک: طلباء سے بات کریں کہ کیسے مل جل کر رہنا اور چیزوں کو بانٹنا بہتر ہوتا ہے۔
کہانی کے مختلف کردار بچوں میں تقسیم کریں اور انہیں ایک چھوٹا سا ڈراما پیش کرنے کے لئے کہیں۔
From the publisher's feed