
Sign up to save your podcasts
Or


مصنف:گیتا راوبرائے پرتھم اسٹوری ویور
کہانی گو:حمیرہ تحسین
مدیر:نشاط فاطمہ
سمرن جیت اور ویر اپنی اپنی پسندیدہ مٹھائیاں لانے کے لئے منجیت پاجی کی دکان پر جاتے ہیں آئیے منجیت پاجی کو مزیدار چیزیں تولتے ہوئے دیکھیں اور جانیں کے دکان پر ان تینوں نے کیا کیا خریدا۔
اس کہانی کے ذریعے طلباء میں ریاضی کی مہارتوں کو پیدا کیا جا سکتا ہے۔مثلاً جمع ،نفی ،تقسیم اور وزن سے متعلق مختلف صلاحیتوں کو فروغ دیا جاسکتا ہے ۔علاوہ ازیں مختلف اقسام کی کھانے کی اشیاء کے اسموں سے تعارف کرایا جا سکتا ہے ۔طلباء کو نئے نئے الفاظ سے متعارف کرایا جا سکتا ہے۔سب سے اہم بچوں میں آپسی تعلقات کو استوار کرنے اتحاد و اتفاق جیسی خصوصیات کو پروان چڑھایا جا سکتا ہے؟
کہانی کی بنیاد پر طلباء سے چند سوالات پوچھے جا سکتے ہیں مثلاً
مصںف:شیخ سعدی
کہانی گو:اسماء عالم
مدیر:اسماء عالم
اس کہانی میں ایک وزیر کی حکمت ودانشمندی کا ذکر کیا گیا ہے کہ کس طرح وہ اپنی عقلمندی سے اپنے دشمنوں کی سازش کا شکار ہونے سے بچ جاتا ہے۔
اس کہانی کے ذریعے طلباء میں اخلاقی پہلوؤں کو اجاگر کیا جا سکتا ہے۔طلباء معاملات کو سمجھنے اور صحیح فیصلہ کرنے کی صلاحیت کو اجاگر کیا جاسکتا ہے۔لوگوں کی مدد کرنے کا جذبے کو ابھارا جاسکتا ہے۔منفی سوچ کو نہ اختیار کرتے ہوئے مثبت ذہنیت کو بیدار کیا جاسکتا ہے۔طلباء کے ذخیرہ الفاظ میں اضافہ کیا جا سکتا ہے؟طلباءکو اردو وقواعد سے متعارف کرایا جا سکتا ہے۔
کہانی کی بنیاد پر طلباء سے درج ذیل سوالات پوچھے جا سکتے ہیں۔
مصنف:مظہر احمد برائے پرتھم اسٹوری ویور
کہانی گو:محمد نوراللہ آصف
مدیر:محمد نوراللہ آصف
یہہ کہانی ایمن کے بستے کی ہے جس میں خود بستہ اپنے دن بھر کی روداد سناتا ہے۔
اس کہانی کے ذریعے طلباء میں کسی بھی موضوع پر گفتگو کرنے کی صلاحیت کو پروان چڑھایا جا سکتا ہے۔انہیں کہانی میں موجود نئے نئے الفاظ سے متعارف کرایا جا سکتا ہے۔طلباء میں نظم وضبط جیسی صلاحیتوں کو اجاگر کیا جا سکتا ہے۔تفہیم اور زبانی اظہار کی صلاحیت کو بڑھایا جاسکتا ہے
۔کہانی کی بنیاد پر طلباء سے درج ذیل سوالات پوچھے جا سکتے ہیں۔
مصنف:سومیا راجندرن برائے پرتھم اسٹوری ویور
کہانی گو:احمدی بیگم
مدیر:احمدی بیگم
گھر میں ایک چوہا گھس آتا ہے جس سے گھر کے تمام لوگ پریشان ہوجاتے اور ڈر جاتے ہیں۔اورافراتفری کے ماحول میں پورا گھر بے ترتیب ہوجاتا ہے۔
اس کہانی کے ذریعے طلباء کو مسائل سے نمٹنے کی تدابیر سے متعارف کرایا جا سکتا ہے۔ کہانی کےاہم الفاظ سے واقفیت پیدا کی جاسکتی ہے کہانی سے مشکل یا نئے الفاظ سے متعارف کرائیں۔الفاظ کا چارٹ بھی بنایا جا سکتا ہے۔ تخلیقی صلاحیتوں اور تحریری مہارتوں کو فروغ دیا جاسکتا ہے ۔طلباء میں تنقیدی سوچ او ر بحث کرنے کی صلاحیتوں کو فروغ دیا جا سکتا ہے۔
کہانی کی بنیاد پر طلباء سے درج ذیل سوالات کیے جا سکتے ہیں۔مثلاً
مصنف:شریل راؤ برائے پرتھم اسٹوری ویور
کہانی گو:سید اعجاز اور عائشہ طلعت
مدیر:سید اعجاز
یہ ایک ایسی بچی کی کہانی ہے جو ہمیشہ خوش رہتی ہے لیکن ایک دن وہ کسی وجہ سے بے حد اداس ہوجاتی اور اپنے دوستوں سے بھی بات نہیں کرتی ۔آخر اس کی وجہ کیا ہے؟
اس کہانی کے ذریعےطلباء میں مسائل کا حل تلاش کرنے جیسی خصوصیات کو اجاگر کیا جاسکتا ہے۔طلباء میں دوستی کے جذبے کو پروان چڑھایا جا سکتا ہے۔دوسروں کی مدد کرنے کے جذبے کو ابھارا جاسکتا ہے۔خوشی ،اداسی ،غم جیسے جذبات و احساسات سے روشناس کرایا جاسکتا ہے۔طلباء کونئے نئے الفاظ سے متعارف کرایا جاسکتا ہے۔اردو قواعد کی تدریس کی جا سکتی ہے۔
کہانی کی بنیاد پر طلباء سے درج ذیل سوالات کیے جا سکتے ہیں۔
مصنف:مالا کمار،منیشا چودھری برائے پرتھم اسٹوری ویور
کہانی گو:طیبہ صدیقہ
مدیر:صبیحہ یاسمین
یہ کہانی دادی سے متعلق جو اپنے مخصوص انداز میں چیزوں کا استعمال کرتی ہیں۔
اس کہانی کے ذریعے طلباء میں رشتوں کی پہچان کرائی جا سکتی ہے۔خصوصاً گھر کے بزرگوں کی اہمیت دلائی جاسکتی ہے۔ساتھ ہی نئے نئے الفاظ سے طلباء کو متعارف کرایا جا سکتا ہے۔طلباء کے ذخیرہ الفاظ میں اضافہ کیا جا سکتا ہے؟طلباءکو اردو وقواعد سے متعارف کرایا جا سکتا ہے۔
کہانی کی بنیاد پر طلباء سے درج ذیل سوالات کیے جا سکتے ہیں۔
مصنف:لاونیا کارتک برائے پرتھم اسٹوری ویور
کہانی گو:حمیرہ تحسین
مدیر:غوثیہ بانو
یہ ایک ایسی بچی کی کہانی ہے جو اپنے اردگرد کے خوبصورت اور دلکش مناظرکا جائزہ لینے میں مصروف ہے ۔
اس کہانی کے ذریعے طلباءمیں تجزیہ کی صلاحیت کو فروغ دیا جاسکتاہے۔ان کے ساتھ ارد گرد میں موجود جاندار اور غیر جاندار اشیاء کے متعلق بحث کی جاسکتی ہے۔ اس کے علاوہ متضاد الفاظ سے روشناس کرایا جاسکتا ہے مثلاً چھوٹی بڑی وغیرہ اسی کے ساتھ نئے الفاظ سے تعارف کرایا جا سکتا ہے۔
کہانی کی بنیاد پر ان سے چند سوالات کیے جاسکتے ہیں؛
مصنف:امر گو سوامی برائے پرتھم اسٹوری ویور
کہانی گو:غوثیہ بیگم اور نشاط
مدیر:غوثیہ بیگم
یہ ایک ایسے جنگل کے راجا شیر کی کہانی ہے جو شہر کے راجا کی نقل کرتے ہوئے اپنے لیے ہودہ بنواتا ہے مگر اس کا استعمال کرنا اس کے لیے مصیبت بن جاتا ہے۔
اس کہانی کے ذریعے طلباء کو نئے الفاظ سے روشناس کروایا جا سکتا ہے۔ طلباء کو اس بات کی اہمیت دلائی جا سکتی ہے کہ ہمیں غیر ضروری طور پر دوسروں کی پیروی کرنے کی بجائے اپنی شخصیت کو اپنانا چاہیے۔طلباء کو نئے الفاظ سے متعارف کرایا جاسکتا ہے۔اردو قواعد سے روشناس کرایا جاسکتا ہے۔کہانی کی بنیاد پر طلباء سے درج ذیل سوالات کیے جا سکتے ہیں۔
مصنف:سنگیتا ویلیگربرائے پرتھم اسٹوری ویور
کہانی گو:بلقیس فاطمہ
مدیر:عائشہ صدیقہ
یہ ایک ایسی بچی کی کہانی جو خود اپنی تصوراتی دنیا تخلیق کرتی ہے اور جس میں وہ فطرت کی رنگینیوں سے محظوظ ہوتی ہے۔
اس کہانی کے ذریعے طلباء کے تصورات کو تقویت دینے میں مدد کی جاسکتی ہے۔انہیں فطرت کی مختلف رنگینوں سے روشناس کرایا جا سکتا ہے۔ ان میں مختلف قسم کی صلاحیتوں کو پروان چڑھانے میں مدد کی جاسکتی ہے مثلاً کسی بھی مواد کے متعلق سوچنے اور ان پر گفتگو کرنے کی صلاحیت وغیرہ۔طلباء کے ذخیرہ الفاظ میں اضافہ کیا جا سکتا ہے؟طلباءکو اردو وقواعد سے متعارف کرایا جا سکتا ہے۔
کہانی کی بنیاد پر طلباء سے درج ذیل سوالات پوچھے جا سکتے ہیں۔
طلباء سے ان کے تصوراتی خیالات کو دریافت کریں۔
طلباء کو چند مخصوص موضوع دے کے ان کے خیالات بیان کرنے کو کہیں۔
اپنے خیالات اور تصورات کی مدد سے قدرت میں موجود اشیاء کی ڈرائنگ کرنے کو کہیں۔
مصنف:نازیہ جبین برائے پرتھم اسٹوری ویور
کہانی گو:اسماء خاتون
مدیر:اسماء خاتون
رانی ایک بہادر لڑکی ہے جو ایک گاؤں میں پہاڑ پر رہتی ہے۔ایک دن دوپہر میں ایک ہاتھی جنگل سے گاؤں کی طرف آگیاسبھی ڈر کر بھاگنے لگے۔لیکن رانی نے اپنی عقلمندی سے ہاتھی کو واپس جنگل کی طرف بھیج دیا۔
اس کہانی کے ذریعے طلباء میں سوجھ بوجھ کی صلاحیت کو اجاگر کیا جاسکتا ہے۔فطرت کی رنگینیوں سے طلباء کومتعارف کرایا جا سکتا ہے۔مدد کرنے کے جذبے کو ابھارا جا سکتا ہے۔طلباء کے ذخیرۂ الفاظ میں اضافہ کیا جا سکتا ہے؟طلباءکو اردو وقواعد سے متعارف کرایا جا سکتا ہے۔
کہانی کی بنیاد پر طلباء سے درج ذیل سوالات پوچھے جا سکتے ہیں۔
طلباء سے دریافت کریں کہ انہوں نے کون کون سے جانوروں کو قریب سے دیکھا ہے؟
طلباء سے پالتو جانوروں اور جنگلی جانوروں کی فہرست بنانے کو کہیں
ان جانوروں کی غذا کے متعلق فہرست بنانے کو کہیں۔
From the publisher's feed