
Sign up to save your podcasts
Or


مصنف:وینکٹا رامانا گوڈا برائے پرتھم اسٹوری ویور
کہانی گو:غوثیہ بیگم
مدیر:غوثیہ بیگم
جب گوریا کا امرود کانٹے دار جھاڑی میں گر جا تا ہے تب اسے پانے کےلئے گوریا کیا کیا کوشش کرتی ہے اس کا ذکر اس کہانی میں کیا گیا ہے۔
کہانی کے ذریعےطلباء میں مسائل کا حل تلاش کرنے جیسی خصوصیات کو اجاگر کیا جاسکتا ہے۔طلباء میں دوستی کے جذبے کو پروان چڑھایا جا سکتا ہے۔دوسروں کی مدد کرنے کے جذبے کو ابھارا جاسکتا ہے۔طلباء کونئے نئے الفاظ سے متعارف کرایا جاسکتا ہے۔مختلف پیشوں سے متعلق معلومات فراہم کی جاسکتی ہے۔مثلاً کھیتی باڑی و غیرہ اس کے علاوہ طلباء کو مختلف انسانی جذبات و احساسات سے روشناس کرایا جا سکتا ہے۔مثلاً خوشی ،غم ۔اردو قواعد سے متعارف کریا جا سکتا ہے جیسے واحد جمع،متضاد الفاظ وغیرہ
کہانی کی بنیاد پر درج ذیل چند سوالات پوچھے جا سکتے ہیں۔
مصنف:جے شری دیش پانڈے برائے پرتھم اسوری ویور
کہانی گو:محمد جاوید اقبال صدیقی
مدیر:محمد جاوید اقبال صدیقی
راجو شہر کا رہنے والا بچہ ہے اس لئے اسے زیادہ تر پھل رس کے ڈبوں اور جیم کی بوتلوں سے ملتے ہیں۔ ایک دن اسے دادا جی کے پھلوں کے باغ میں گھومنے کا موقع ملتا ہے جہاں پیڑ اصلی پھلوں سے لدے ہیں۔ وہاں وہ کیا کیا سیکھتا ہے اسی کا ذکر کہانی میں کیاگیا ہے۔
اس کہانی کے ذریعے طلباء کو قدرتی ماحول، زراعت، اور تازہ پھلوں کی اہمیت کے بارے میں آگاہی دی جا سکتی ہے۔ طلباء کو یہ سمجھایا جا سکتا ہے کہ تازہ پھل کس طرح صحت کے لیے مفید ہوتے ہیں اور قدرتی ماحول کا حصہ ہونے کی اہمیت کیا ہے۔ کہانی میں دادا جی کے باغ کے ذریعے طلباء کو قدرتی وسائل اور زراعت کی اہمیت کے بارے میں سکھایا جا سکتا ہے۔
کہانی کی بنیاد پر درج ذیل سوالات کیے جا سکتے ہیں
مصنف:پریتی نمبیار برائے پرتھمم اسٹوری
کہانی گو:اجمل نواب
مدیر:اجمل نواب
منگو کے کھیت میں بہت سے جانور تھے۔ ایک رات ایک چھوٹے پلے کو نیند نہیں آرہی تھی وہ رات کے اندھیرے میں باہر نکلتا ہے اور بہت سے دلچسپ جانوروں سے ملاقات کرتا ہے۔
اس کہانی کے ذریعے طلباء کے تصورات کو تقویت دی جا سکتی ہے۔ان کے ذہن میں چلنے والے خیالات سے متعلق جانکاری حاصل کی جا سکتی ہے۔انہیں فطرت اور ماحول کے متعلق معلومات فراہم کی جاسکتی ہے۔طلباء میں دوستی کے جذبے کو پروان چڑھایا جا سکتا ہے۔طلباء کو نئے نئے الفاظ سے متعارف کرایا جا سکتا ہے۔
کہانی کی بنیاد پر ان سے چند سوالات پوچھے جاسکتے ہیں مثلاً
مصنف:وینکٹارامانا گوڈا برائے پرتھم اسٹوری
کہانی گو:طیبہ صدیقہ
مدیر:ریاض احمد
اسکول کے راستے میں راجو کو طرح طرح کی سبزیاں بستہ لٹکائے نظر ٓآتی ہیں جو اس کے ساتھ ساتھ چل رہی ہوتی ہیں لیکن انہیں دیکھ کر سوائے اس کے کوئی حیران نہیں ہوتا آخر کیوں؟
اس کہانی کے ذریعے طلباء میں تصورات اور خیالات کو فروغ دینے میں مدد کی جاسکتی ہے۔ان میں مختلف قسم کی صلاحیتوں کو پروان چڑھانے میں مدد کی جاسکتی ہے مثلاً کسی بھی مواد کے متعلق سوچنے اور ان پر گفتگو کرنے کی صلاحیت۔طلباء کو مختلف سبزیوں ترکاریو ں اور ان کے ناموں کے ساتھ ساتھ ان کی خصوصیات کی معلومات فراہم کی جا سکتی ہے۔نئے نئے الفاظ سےمتعارف کرایا جا سکتا ہے۔اس کے علاوہ طلباء کو مختلف انسانی جذبات و احساسات سے روشناس کرایا جا سکتا ہے۔مثلاً خوشی ،غم وغیرہ۔اردو قواعد سے متعارف کریا جا سکتا ہے جیسے واحد جمع،متضاد الفاظ وغیرہ
کہانی کی بنیاد پر ان سے چند سوالات پوچھے جا سکتے ہیں جیسے
مصنف:سری دلا سوامی برائے پرتھم اسٹوری ویور
کہانی گو:طیبہ صدیقہ
مدیر:شفا ادیبہ
یہ ایک ایسے بچے کی کہانی ہے جو اپنے دالد کے کام میں ان کی مدد کیا کرتا تھا ۔اور اسے ایسا کرنے میں بے حد خوشی محسوس ہوتی تھی۔
اس کہانی کے ذریعے طلباء مختلف پیشوں سے واقفیت کرائی جاسکتی ہے۔طلباء میں مدد کرنے کے جذبے کو ابھارا جاسکتا ہے۔والدین کی اہمیت اور ان کی محنت و مشقت کے متعلق طلباء میں بیداری لائی جا سکتی ہے۔طلباء کے ذخیرۂ الفاظ میں اضافہ کیا جا سکتا ہے ۔اردو قواعد سے متعارف کرایا جا سکتا ہے ۔
کہانی کی بنیاد پر طلباء سے درج ذیل سوالات پوچھے جاسکتے ہیں۔مثلاً
مصنف:ایتیھیا اشوک کمار برائے پرتھم اسٹوری ویور
کہانی گو:شکیلہ بانو
مدیر:شکیلہ بانو
میلے میں ہر فرد الگ الگ رنگوں کا گولا کھانا چاہتا ہے۔ایسے میں ماریو سب کی پسندیدہ رنگوں کو یاد رکھنے کے لیے جو طریقہ کار اپناتی ہے اس کا ذکر اس کہانی میں کیا گیا ہے۔
اس کہانی کے ذریعے طلباء کو رنگوں کے نام اور اقسام سے متعارف کرایا جاسکتا ہے۔میلے سے متعلق معلومات فراہم کی جاسکتی ہے۔طلباء کو ریاضی مضمون سے متعلق چند تصورات سے واقف کرایا جاسکتا ہے۔ مثلاً وین اشکال ،سیٹ ،اعداد ،اشکال وغیرہ ۔طلباء کے ذخیرۂ الفاظ میں اضافہ کیا جا سکتا ہے اردو قواعد سے متعارف کرایا جا سکتا ہے۔
کہانی کی بنیاد پر ان سے چند سوالات پوچھے جا سکتے ہیں مثلاً
مصنف:بیجل وچارجنی برائے پرتھم اسٹوری ویور
کہانی گو:اسماء خاتون
مدیر:اسماء خاتون
اس کہانی میں ایک ایسی بچی کا ذکر کیا گیا ہے جسے مختلف قسم کے لذیذ کھانے کا بہت شوق ہے جو ہر وقت کچھ نہ کچھ کھاتی رہتی ہےاس کہانی میں بتایا گیا ہے کہ کس طرح نیما مختلف موسموں میں قسم قسم کے لذیذ کھانوں کا مزہ اٹھاتے ہوئے پورا سال گزارتی ہے۔
اس کہانی کے ذریعے طلباء کو سال بھر کے موسموں سے متعارف کرایا جاسکتا ہے اور ان موسموں کی خصوصیات بتائیں جا سکتی ہیں۔ان موسموں میں پائے جانے والے پھلوں سے تعارف کرایا جا سکتا ہے۔ساتھ ہی مختلف سبزیوں اور ترکاریوں کی معلومات دی جا سکتی ہے۔طلباء کو مختلف رنگوں اور ان کے ناموں سے روشناس کرایا جا سکتا ہے ۔طلباء کونئے نئے الفاظ سےمتعارف کرایا جا سکتا ہے ۔متضاد الفاظ کی پہچان کرائی جا سکتی ہے مثلاً سردی گرمی وغیرہ۔علاوہ ازیں کھانے کے آداب بھی بتائے جا سکتے ہیں صحت اور حفظانِ صحت کے متعلق معلومات دی جا سکتی ہے۔
کہانی کی بنیاد پر ان سے چند سوالات پوچھے جا سکتے ہیں۔جیسے
مصنف:پرتیبھا سوامیناتھن برائے پرتھم اسٹوری ویور
کہانی گو:عائشہ طلعت
مدیر:عائشہ طلعت
رانیہ کی امی صبح سویرے کام پر چلی گئیں انہوں رانیہ سے رات کو سونے سے پہلے واپس آنے کا وعدہ کیا ۔امی کے انتظار میں رانیہ نے پورا دن کس طرح گزارااس کا ذکر اس کہانی میں کیا گیا ہے۔
اس کہانی کے ذریعے طلباء میں وقت اور گھڑی سے متعلق معلومات دی جاسکتی ہے۔طلباء میں نظام الاوقات کو فروغ دیا جاسکتا ہے۔ریاضی کی چند صلاحیتوں کو فروغ دیا جا سکتا ہے جیسے اعداد،گنتی،جمع ،نفی وغیرہ۔اس کے علاوہ طلباء کو مختلف انسانی جذبات و احساسات سے روشناس کرایا جا سکتا ہے۔مثلاً خوشی ،غم وغیرہ۔ساتھ ہی طلباء کو آپسی تعلقات کو استوار کرنے کی صلاحیت کو اجاگر کیا جاسکتا ہے۔ کہانی کے ذریعے طلباء کو مختلف اقسام کی سبزی ترکاریوں کے ناموں سے متعارف کرایا جا سکتا ہے۔طلباء کو نئے نئے الفاظ سے متعارف کرایا جا سکتا ہے۔
کہانی کی بنیاد پر ان سے چند سوالات پوچھے جا سکتے ہیں مثلاً
مصنف:اپرنا کپور برائے پرتھم اسٹوری ویور
کہانی گو:نوراللہ آصف
مدیر:نوراللہ آصف
اس کہانی میں کائنات میں موجود چھوٹی بڑی اشیاء کو متعارف کرایا گیا ہے۔
اس کہانی کے ذریعے طلباء کو ریاضی مضمون سے متعلق چند تصورات سے واقف کرایا جاسکتا ہے۔مثلاً اشیاء کی جسامت،فاصلہ ،اعداد،فرق وغیرہ۔اس کے علاوہ کائنات میں موجود بے شمار اشیاء سے انہیں متعارف کرایا جاسکتا ہے۔ طلباء میں تصورات اور خیالات کو فروغ دینے میں مدد کی جاسکتی ہے۔ان میں مختلف قسم کی صلاحیتوں کو پروان چڑھانے میں مدد کی جاسکتی ہے مثلاً کسی بھی مواد کے متعلق سوچنے اور ان پر گفتگو کرنے کی صلاحیت وغیرہ۔طلباء کے ذخیرۂ الفاظ میں اضافہ کیا جا سکتا ہے اردو قواعد سے متعارف کرایا جا سکتا ہے۔
کہانی کی بنیاد پر ان سے چند سوالات پوچھے جا سکتے ہیں مثلاً
مصنف:اننتا پرساد واگلے برائے پرتھم اسٹوری ویور
کہانی گو:سید اعجاز
مدیر:حمیرہ تحسین
بندر نقل کرنے میں بہت ماہر ہوتے ہیں ان کی اسی عادت کا فائدہ اٹھاکر ٹوپی والے نے اپنی ٹوپیاں ان سے واپس لے لیں۔
اس کہانی کے ذریعے طلباء میں مختلف جانوروں کی مختلف خصوصیات کے متعلق معلومات فراہم کی جاسکتی ہے۔طلباء کو جنگلی اور پالتو جانوروں کی متعلق تفصیلات مہیا کرائی جا سکتی ہیں۔ رنگوں کے نام اور اقسام سے متعارف کرایا جاسکتا ہے۔طلباء کو خرید و فروخت کے بارے میں معلومات دی جا سکتی ہے۔کہانی کے ذریعے نئے نئے الفاظ سےروشناس کرایا جاسکتا ہے۔
طلباء کے ذخیرۂ الفاظ میں اضافہ کیا جاسکتا ہے۔
کہانی کی بنیاد پر ان سے درج ذیل سوالات پوچھے جا سکتے ہیں۔
From the publisher's feed