کتھے خجانے - اردو

کتھے خجانے - اردو

By Kathe Khajane Team, IT for Change
Download on the App Store

کتھے خجانے - اردو episodes

  • صاف پانی کی کھوج

    مصنف:اجیت نررا برائے پرتھم اسٹوری ویور

    کہانی گو:محمد غوث

    مدیر:احمدی بیگم

    یہ ایک دلچسپ اور مہماتی کہانی ہے جو ایک بچی کے گرد گھومتی ہے جو ایک دلچسپ کھیل میں حصہ لیتی ہے۔ اس کھیل میں اسے مختلف 
    اشیاء کی تلاش کرنی ہوتی ہے ۔ یہ کھیل نہ صرف بچوں کی جسمانی صلاحیتوں کو چیلنج کرتا ہے بلکہ ان کی دماغی قابلیتوں کو بھی پروان چڑھاتا  ہے۔

    اس کہانی کے ذریعے طلباء کو پانی اور اس کے ذخائر کے متعلق معلومات فراہم کی جاسکتی ہے۔روزمرہ زندگی میں پانی کی اہمیت پر تبادلہ خیال کیا جاسکتا ہے۔انسانی زندگی پر سائنس اور ٹیکنالوجی کی اہمیت پر روشنی ڈالی جا سکتی ہے۔نئی نئی ٹیکنالوجی اور سائنسی ایجادات پر معلومات فراہم کی جاسکتی ہے۔کہانی میں موجود نئے نئے الفاظ سے طلباء کو روشناس کرایا جاسکتاہے۔

    کہانی بنیاد پر طلباء سے درج ذیل سوالات پوچھے جا سکتے ہیں۔مثلاً

    1. طلباء سے سائنسی تجربات کے متعلق پوچھیں ۔
    2. طلباءسےدریافت کریں کہ کیاانہوں نے دادا کی طرح کوئی چیز بنائی ہے جو روزمرہ زندگی میں بہت کارآمد ثابت ہوئی ہو؟
    3. طلباء سے مختلف قسم کے مہمات کے متعلق تبادلہ خیال کریں۔
    4. طلباء کوپانی اہمیت کے متعلق معلومات فراہم کریں۔
    5. پانی کے نہ ہونے سے ہم کن کن پریشانیوں کا سامنا کرسکتے ہیں اس پر بحث کریں۔
    6. گھروں میں یا پھر اطراف میں گندے پانی کی نکاسی کے لئے کیے جانے والے اقدام پر بحث کیجیے۔

    مناسب درجہ: ہائر پرائمری
    موضوع: سائنس,قدرت اور ماحول,مہمات
    ٹیگ: جماعت چہارم,جماعت پنجم,جماعت ششم,جماعت ہفتم
    سرگرمی صفحہ
    7 min
  • وصیت

    مصنف: انیس اعظمی برائے پرتھم اسٹوری ویور
    کہانی گو: محمد غوث   
    مدیر: حسن ایاز

    اونٹوں کو دو حصوں میں کیسے تقسیم کیا جا سکتاہے اس کہانی میں مصر کے تاجر عبد اللہ بن سعد کی حکمت اور اس کی بیوی رقیہ خاتون کی ذہانت کی تصویر پیش کی گئی ہے۔ رقیہ خاتون نے بڑی خوش اسلوبی سے اونٹوں کی تقسیم کا معمہ حل کیا اور اپنے بچوں کو محبت کے ساتھ رہنے کا حوصلہ دیا۔

    اس کہانی کے ذریعے طلباء میں اچھے اخلاق و آداب کی اہمیت دلائی جا سکتی ہے۔طلباء میں زندگی کی مہارتوں کو پروان چڑھایا جا سکتا ہے۔طلباء میں ریاضی کی صلاحیتوں کو فروغ دیا جا سکتا ہے۔مثلاً کسر اور تقسیم وغیرہ کے تصورات کی تفہیم ۔کہانی کو حقیقی دنیا کی تعلیم سے جوڑ کر مسائل کا حل تلاش کرنا جیسی خصوصیات کو اجاگر کیا جاسکتا ہے۔ آپس میں اتحاد و اتفاق کی صلاحیت کو فروغ دیاجا سکتا ہے۔عدل و انصاف کی خصوصیات کو پروان چڑھایا جا سکتا ہے۔طلباء کے ذخیرہ الفاظ میں اضافہ کیا جا سکتا ہے۔طلباءکو اردو وقواعد سے متعارف کرایا جا سکتا ہے۔ تخلیقی صلاحیتوں اور تحریری مہارتوں کو فروغ دیا جاسکتا ہے ۔
    کہانی بنیاد پر طلباء سے درج ذیل سوالات پوچھے جا سکتے ہیں۔

    1. طلباء سے وصیت کے معنی دریافت کریں۔اور وصیت کے متعلق معلومات فراہم کریں۔
    2. طلباء سے پوچھیں کہ کیا انہوں نے اس طرح کی کہانیاں پہلے بھی سنی ہیں ؟اگرہاں تو یہ کہانیاں سنانے کو کہیں۔
    3. طلباء سے عبداللہ بن سعد کی وصیت کے متعلق تبادلۂ خیال کریں ۔
    4. طلباء سے اونٹ اور ریگستان سے متعلق ان کی معلومات حاصل کریں۔

    مناسب درجہ: ہائر پرائمری
    موضوع: جذبات و احساسات,خاندان,زندگی کی مہارتیں
    ٹیگ: جماعت چہارم,جماعت پنجم,جماعت ششم,جماعت ہفتم
    سرگرمی صفحہ
    9 min
  • یہ کیسی بو ہے

    مصنف: اشویتا جے کمار برائے پرتھم اسٹوری ویور
    کہانی گو: طیبہ صدیقہ
    مدیر: اجمل نواب

    اس کہانی میں یہ بتانے کی کوشش کی گئی ہے کہ کس طرح اناج کچھ مدت تک ہی اپنی اصل حالت میں رہتا ہے اسے اچھی حالت میں رکھنے کے لیے فریج کا استعمال کیا جاتا ہے۔اور اگر فریج خراب ہوجائے تو ذخیرہ کی گئی تمام اشیاء خراب ہوجاتی ہے۔اور ایسی خراب اشیاء میں پیدا ہونے والے جراثیم بے حد مضیر ہوتے ہیں ۔جو انسانی صحت کے لیے نقصان دہ ہوتے ہیں۔

    اس کہانی کے ذریعے طلباء کو اناج اور اس کی قسموں کے متعلق معلومات دی جا سکتی ہے۔اناج کی حفاظت کے لیے اسے ذخیرہ کرنے کے مختلف طریقہ کار سے واقفیت دلائی جا سکتی ہے۔اطراف میں پائے جانے والے جراثیم اور ان کے انسانی صحت پر ہونے والے نقصانات سے طلباء کو آگاہ کرایا جاسکتا ہے۔صحت اور حفظانِ صحت سے متعلق موضوع پر تبادلہ خیال کیا جا سکتاہے۔طلباء میں کہانی میں موجود نئے الفاظ نئے تصورات سے روشناس کرایا جا سکتاہے۔اردو قواعد سے متعارف کرایا جا سکتا ہے۔
    کہانی کی بنیاد پر طلباء سے درج ذیل سوالات پوچھے جا سکتے ہیں۔
     

    1.  کہانی کو اپنے الفاظ میں سنانے کو کہیں۔
    2.  طلباء سے دریافت کریں کہ ان کہ گھروں میں اناج کو کس طرح ذخیرہ کیا جاتا ہے؟؎
    3.  اناج کی حفاظت کیے کیا کیا اقدامات کیے جاتے ہیں۔
    4.  طلباء نے کبھی اپنے گھر میں خراب ہونے والی غذا، ترکاریوں اورسبزیوں کا جائزہ لیا ہے۔خراب ہونے پر ان اشیاء پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟
    5.  کیا طلباء نے جراثیم کو دیکھا ہے؟کون سے کھانے پر کس طرح کے جراثیم پیدا ہوتے ہیں ان کی تصاویر اکٹھا کرنے کو کہیں۔
       

    مناسب درجہ: ہائر پرائمری
    موضوع: زندگی کی مہارتیں,سائنس,قدرت اور ماحول
    ٹیگ: جماعت چہارم,جماعت پنجم,جماعت ششم,جماعت ہفتم
    سرگرمی صفحہ
    9 min
  • شوبھنی اور نانی

    مصنف: سرویندراوکرم برائے پرتھم اسٹوری
    کہانی گو: نشاط فاطمہ
    مدیر: نشاط فاطمہ

    یہ ایک خوبصورت کہانی ہے جو شوبھنی اور اس کی نانی کے درمیان محبت بھرے رشتے کو بیان کرتی ہے۔ کہانی میں شوبھنی کو  نئے نئے کام کرنے میں مزہ آتا ہے۔جو اپنی نانی کے ساتھ مختلف جگہوں پر گھومنے جاتی ہے اور لطف اٹھاتی ہے۔ یہ کہانی نہ صرف نانی اور شوبھنی کے رشتے کو مضبوط کرتی ہے بلکہ بچوں کو زندگی کی اہم قدروں اور روایات سے بھی روشناس کراتی ہے۔

    اس کہانی کے ذریعے طلباء کوبزرگوں اور ان کی اہمیت کے متعلق معلومات فراہم کی جاسکتی ہے۔گھر کے بزرگوں کے ساتھ اپنے تعلقات کو کس طرح سے استوار کرنا ہے آداب کیا ہیں اس کے متعلق معلومات دی جا سکتی ہے۔میلے کے متعلق طلباء کو معلومات دی جا سکتی ہے۔طلباء کے ذخیرۂ الفاظ میں اضافہ کیاجاسکتا ہے۔
    کہانی کی بنیاد پر طلباء سے درج ذیل سوالات کیے جا سکتے ہیں۔

    1.  طلباء سے دریافت کریں ان کا اپنے نانا نانی یا دادا دادی کے ساتھ تعلقات کیسے ہیں؟
    2.  کیا وہ اپنی باتیں ان کے ساتھ شیٔر کرتے ہیں۔
    3.  انہیں اپنے بزرگوں کے ساتھ کہاں جانا پسند ہے ۔یا ان کے ساتھ کس طرح وقت گزارنا پسند ہے؟
    4.  طلباء سے کہا جائے کہ وہ کہانی کے مختلف مناظر کی تصویریں بنائیں۔ اس سے ان کی تخلیقی صلاحیتوں میں اضافہ ہوگا۔
    5.  طلباء سے نانی اور پوتی کے رشتے پر بحث کروائی جائے اور اس میں احترام اور محبت کے پہلوؤں پر زور دیا جائے

    مناسب درجہ: ہائر پرائمری
    موضوع: جذبات و احساسات,خاندان,مزاحیہ
    ٹیگ: جماعت چہارم,جماعت پنجم,جماعت ششم,جماعت ہفتم
    سرگرمی صفحہ
    9 min
  • حکیم صاحب کی ہچکیاں

    مصنف: صدف صدیق برائے پرتھم اسٹوری ویور
    کہانی گو: طیبہ صدیقہ
    مدیر: حمیرہ تحسین

    ماہِ رمضان تھا اور حکیم صاحب کو ہچکیوں کا عارضہ لاحق ہوا۔ ہچکیاں بند ہوں اس کے لیے وہ پانی بھی نہیں پی سکتے تھے۔ یہ ہچکیاں بند کرنے کے لیے حکیم صاحب کون سی تتراکیب اختیار کرتے ہیں۔ کیا اُن کے مریض بھی اُن کی مدد کرتے ہیں؟

    اس کہانی کے ذریعے طلباء کی دلچسپی بڑھائی جا سکتی ہے اور سمجھ بوجھ کو بہتر بنانے میں مددگار ہے۔کہانی کےاہم الفاظ سے واقفیت پیدا کی جاسکتی ہے کہانی سے مشکل یا نئے الفاظ سے متعارف کرائیں۔الفاظ کا چارٹ بھی بنایا جا سکتا ہے۔ تخلیقی صلاحیتوں اور تحریری مہارتوں کو فروغ دیا جاسکتا ہے ۔طلباء میں تنقیدی سوچ او ر بحث کرنے کی صلاحیتوں کو فروغ دیا جا سکتا ہے۔
    کہانی کی بنیاد پر طلباء سے درج ذیل سوالات کیے جا سکتے ہیں۔مثلاً 

    1. آپ کو کیا لگتا ہے کہ حکیم صاحب کو ہچکیاں کیوں آئیں؟
    2. گاؤں والوں نے ان کی مدد کرنے کی کوشش کیسے کی؟
    3. آپ کے خیال میں کہانی کا سب سے مزے دار حصہ کیا تھا اور کیوں؟
    4. طلباء سے بات چیت کریں کہ ان کو کبھی ہچکیاں آئیں ہیں؟ ہچکیوں کا کیا سبب ہے؟ اور وہ کیا علاج جانتے ہیں؟
    5. طلباء کو کردار تفویض کریں (جیسے حکیم صاحب، گاؤں والے) اور کہانی کے مناظر کو ادا کریں۔ اس
      سے طلباء کہانی کے واقعات اور جذبات کو اندرونی بناتے ہیں۔
    6.  کہانی کے اہم واقعات کے ساتھ کارڈ بنائیں۔ طلباء کو گروپوں میں کام کرنے دیں تاکہ کارڈوں کو صحیح 
      ترتیب دیں۔ بعد میں ترتیب کو کلاس کے ساتھ تبادلہ خیال کریں۔
    7.  طلباء سے کہانی کے متبادل اختتام تجویز کریں۔
    8.  طلباء کو مختلف ثقافتوں میں ہچکیوں کے روایتی علاج پر تحقیق کرنے کا منصوبہ دیں۔ وہ اپنی تلاش 
      کلاس کے سامنے پیش کر سکتے ہیں۔

    مناسب درجہ: پرائمری
    موضوع: جذبات و احساسات,مزاحیہ,ہمدردی اور پرواہ کرنا
    ٹیگ: جماعت اول,جماعت دوم,جماعت سوم,جماعت چہارم,جماعت پنجم
    سرگرمی صفحہ
    8 min
  • کشتی کی سیر

    مصنف:جے شری دیش پانڈے برائے پرتھم اسوری ویور

    کہانی گو:عبداللہ مدثر

    مدیر:غوثیہ بیگم

    یہ کہانی ایک چھوٹے بچے راجو کے گرد گھومتی ہے جو اپنے دادا، دادی کے ساتھ ندی کنارے کی خوبصورت یادوں سے لطف اندوز ہوتا ہے۔ وہ ندی کے صاف اور ٹھنڈے پانی، پیڑ پودوں اور رنگ برنگے پھولوں کے ساتھ ساتھ کشتی کی سیر کا تجربہ  کرتا ہے۔ یہ کہانی بچوں کو ندی اور اس کے ارد گرد کے ماحول سے محبت کرنا سکھاتی ہے۔

    اس کہانی کے ذریعے طلباء کو قدرتی ماحول، ندیوں کی اہمیت، اور ندیوں کے گرد رہنے والے لوگوں کی طرزِ زندگی کے متعلق معلومات فراہم کی جاسکتی ہے۔ اس کے علاوہ، طلباء کو مختلف تجربات کے ذریعے ندی کے پانی اور اس کے استعمالات کے بارے میں سکھایا جاسکتا ہے۔
    کہانی کی بنیاد پر طلباء سے درج ذیل سوالات پوچھے جا سکتے ہیں۔

    1. طلباء سے پانی اور ندیوں کی اہمیت پر گفتگو کریں۔ انہیں بتائیں کہ ندیوں کا پانی کیسے ہمارے لیے مفید ہے اور ہم اسے کیسے استعمال کرتے ہیں۔
    2. طلباء سے پوچھیں کہ کیا انہوں نے کبھی کشتی کی سیر کی ہے ۔اپنے تجربات پیش کرنے کو کہیں ۔
    3.  کہانی میں ذکر کیے گئے کدو کے کھول کا عملی مظاہرہ کریں یا اس کے بارے میں مزید تفصیلات فراہم کریں۔ طلباء سے پوچھیں کہ کیا انہوں نے کبھی کوئی ایسی چیز بنائی ہے جو روزمرہ زندگی میں بہت کارآمد ثابت ہوئی ہو؟
    4. طلباء سے کہیں کہ وہ کہانی کے مناظر کی مصوری کریں۔ مثلاً ندی، کشتی، پیڑ پودے، پھول وغیرہ۔
    5.  طلباء سے سائنسی تجربات کے متعلق پوچھیں جیسے پانی کا بہاؤ، پانی میں اشیاء کا تیرنا وغیرہ۔
    6. پانی کی قلت یا آلودگی کے مسائل پر بحث کریں۔ طلباء سے دریافت کریں کہ گھروں میں یا پھر اطراف میں گندے پانی کی نکاسی کے لیے کیا اقدامات کیے جاتے ہیں۔
    7.  کہانی میں موجود نئے نئے الفاظ سے طلباء کو روشناس کرائیں اور ان کے معنی سمجھائیں۔ ان الفاظ کو جملوں میں استعمال کرنے کی مشق کریں۔
    8. طلباء کو کہانی کی مختلف چیزوں کا مشاہدہ کرنے کے لیے ندی یا جھیل کی سیر کرائیں۔ انہیں وہاں کی خوبصورتی اور مختلف پہلوؤں کا مشاہدہ کرنے دیں اور اس پر تبادلۂ خیال کریں۔

    مناسب درجہ: ہائر پرائمری
    موضوع: زندگی کی مہارتیں,سائنس,پیشے
    ٹیگ: جماعت چہارم,جماعت پنجم,جماعت ششم,جماعت ہفتم
    سرگرمی صفحہ
    6 min
  • نٹکھٹ چلبل کی پونچھ

    مصنف: ساوتری سنگھ برائے پرتھم اسٹوری ویور
    کہانی گو: نشاط فاطمہ   
    مدیر: نفیسہ بانو

    اس کہانی میں بتایا گیا ہے کہ کس طرح چلبل اپنی پونچھ کی جگہ دوسرے جانوروں کی پونچھ کو لگواتی ہے اور کن کن مصیبتوں میں مبتلا ہوجاتی ہے۔

    اس کہانی کے ذریعے طلباء کو بتایا جا سکتا ہے کہ دوسروں کی نقل کرنے کی وجہ سے بہت ساری پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔طلباء کے ساتھ ان کی خود کی شخصیت کی صفات کے متعلق گفتگو کی جا سکتی ہے۔طلباء کو مختلف جانوروں ان کی ظاہری شخصیت و خصوصیات کی معلومات دی جا سکتی ہے۔طلباء کو نئے نئے الفاظ سے متعارف کرایا جا سکتا ہے۔
    کہانی کی بنیاد پر ان سے درج ذیل سوالات پوچھے جاسکتے ہیں۔

    1.  طلباء کو اپنے الفاظ میں کہانی سنانے کو کہیں۔
    2.  اگر آپ چلبل کی جگہ ہوتے تو کیا کرتے؟
    3.  کیا ڈاکٹر نے چلبل کی پونچھ بدل کر صحیح کیا۔
    4.  طلباء سے سوال کیجیے کہ کیا اس طرح پونچھ بدلنا ممکن ہے ؟وغیرہ

    مناسب درجہ: ہائر پرائمری
    موضوع: جذبات و احساسات,ذخیرۂ الفاظ,مزاحیہ
    ٹیگ: جماعت چہارم,جماعت پنجم,جماعت ششم,جماعت ہفتم
    سرگرمی صفحہ
    9 min
  • بھیا کی مسکراہٹ کس نے چھینی

    مصنف:سنجنا کپوربرائے پرتھم اسٹوری ویور

    کہانی گو:عبداللہ مدثر

    مدیر:غوثیہ بانو

    یہ کہانی ایک بچے کی ہے جو ذہنی تناؤ کا شکار ہوجاتا ہے۔جو بات بات پر غصہ کرتا ہے ۔ہمیشہ اداس اور غمگین رہتا ہے۔نہ وہ کھیلتا ہے ۔نہ وہ ہنستا ہے۔اس کہانی میں بتایا گیا ہے کہ کس طرح وہ اس مشکل سے باہر نکلتا ہے۔

    اس کہانی کے ذریعے طلباء کو ذہنی صحت کی اہمیت اور اس کے مسائل کے بارے میں آگاہی دی جا سکتی ہے۔ طلباء کو یہ سمجھانے کی کوشش کی جاتی ہے کہ کیسے ہم اپنوں کی مدد کر سکتے ہیں جب وہ ذہنی دباؤ کا شکار ہوں۔ اس کہانی کے ذریعے طلباء کو یہ بھی سکھایا جا سکتا ہے کہ مشکلات کے باوجود ہمیں امید نہیں چھوڑنی چاہیے اور ہمت کرکے مسائل کا حل نکالا جا سکتا ہے۔طلباء کے ذخیرۂ الفاظ میں اضافہ کیا جاسکتا ہے۔
    کہانی کی بنیاد پر درج ذیل سوالات کیے جا سکتے ہیں

    1. بھیا اورچیرو کے تعلقات کے بارے میں بات کریں۔
    2.  طلباء سے دریافت کریں کہ ذہنی صحت کی اہمیت کیا ہے؟
    3.  طلباء سے پوچھیں کہ انہوں نے کبھی کسی کو ذہنی دباؤ کا شکار دیکھا ہے؟یا کبھی وہ اس طرح کے حالات سے گزرے ہیں؟
    4. ذہنی تناؤ سے نمٹنے کے لیے کیا اقدامات کیے جا سکتے ہیں؟تبادلۂ خیال کیجیے۔
    5.  طلباء سے بات کریں کہ مشکلات کے باوجود امید کیوں ضروری ہے؟
    6. طلباء سے پوچھیں کہ وہ اپنے دوستوں یا خاندان کے افراد کی کس طرح مدد کر سکتے ہیں؟
    7. ذہنی صحت کے بارے میں ایک مباحثہ کروائیں جس میں طلباء اپنے خیالات کا اظہار کریں۔

    مناسب درجہ: ہائر پرائمری
    موضوع: جذبات و احساسات,محبت,ہمدردی اور پرواہ کرنا
    ٹیگ: جماعت چہارم,جماعت پنجم,جماعت ششم,جماعت ہفتم
    سرگرمی صفحہ
    5 min
  • اسٹیج کا خوف

    مصنف:یامنی وجیان برائے پرتھم اسٹوری ویور

    کہانی گو:محمد جاوید اقبال صدیقی

    مدیر:محمد جاوید اقبال صدیقی

     یہ کہانی ایک لڑکی چمپا کے متعلق ہے جسے گانا گانا پسند ہے ۔اس کا دوست اسے اسکول کے سالانہ جلسے میں گانے میں حصہ لینے کا مشورہ دیتا ہے مگر چمپا  اسٹیج پر جانے سے بہت گھبراتی ہے وہ کس طرح اپنے ڈر پر قابو پاتی ہے اس کہانی میں بتایا گیا ہے۔

    اس کہانی کے ذریعے طلباء کی تخلیقی صلاحیتوں کو اجاگر کیا جا سکتا ہے۔دوستی کےجذبے کو ابھارا جا سکتا ہے۔خوداعتمادی کو فروغ دیا جا سکتا ہے۔طلباء کے ذخیرۂ الفاظ میں اضافہ کیا جا سکتا ہے۔اردو قواعد سے متعارف کرایا جا سکتا ہے۔
    کہانی کی بنیاد پر درج ذیل سوالات پوچھے جا سکتے ہیں۔

    1.  طلباء سے پوچھیں کہ انہیں کبھی کس چیز سے ڈر لگا ہے اور انہوں نے اس کا سامنا کیسے کیا۔
    2. اسٹیج کے خوف پر بات چیت کریں اور اس کا سامنا کرنے کے مختلف طریقوں پر بحث کریں۔
    3. طلباء کو کہانی کے مختلف کرداروں میں تقسیم کریں اور کہانی کو منظرنامے کی شکل میں پیش کریں۔
    4. اسٹیج کے خوف کو کم کرنے کے لئے ڈرامائی مشقیں کروائیں۔
    5.  طلباء کو ان کی خوبیوں اور دلچسپیوں کے بارے میں بتانےکو کہیں۔
    6. انہیں مختلف مقابلوں کی مشق کروائیں اوران میں انہیں اسٹیج پر پیش کرنے کی ہمت پیدا کریں۔

    مناسب درجہ: پرائمری
    موضوع: دوست اور دوستی,ذخیرۂ الفاظ,زندگی کی مہارتیں
    ٹیگ: جماعت اول,جماعت دوم,جماعت سوم,جماعت چہارم,جماعت پنجم
    سرگرمی صفحہ
    8 min
  • چاچا الو

    مصنف:بنوئے برمن برائے پرتھم اسٹوری ویور

    کہانی گو:عائشہ طلعت

    مدیر:عائشہ طلعت

    یہ ایک دلچسپ اور تفریحی کہانی ہےجس میں ایک ایسے الو کے بارے میں بتایا گیا ہے جو اپنی حکمتِ عملی سے لوگوں کی مدد کرتا ہے۔

    اس کہانی کے ذریعے طلباء میں حکمت و دانش مندی کو فروغ دیا جاسکتا ہے۔مسائل حل کرنے کی صلاحیت کو پروان چڑھا یا جا سکتا ہے۔طلباء میں تنقیدی و تجزیاتی صلاحیتوں کو فروغ دیا جا سکتا ہے۔طلباءکے ساتھ چند مسائل پر تبادلۂ خیال کیا جاسکتا ہے ۔ان کے ساتھ اپنے اطراف میں یا روزمرہ زندگی سے جڑےکچھ حالات پر بحث و مباحثہ کیا جا سکتا ہے۔طلباء میں حالات کا جائزہ لینے اور صحیح فیصلہ لینے کی صلاحیت کو فروغ دیا جا سکتا ہے۔کہانی میں موجود مشکل الفاظ یا نئے الفاظ سے متعارف کرایا جا سکتا ہے ۔
    کہانی کی بنیاد پر درج ذیل سوالات پوچھے جا سکتے ہیں۔

    1. طلباء کو جنگلی جانوروں کی تصاویر دکھائیں اور ان کی خصوصیات بیان کرنے کو کہیں۔
    2. طلبا، سے دریافت کریں کہ کیا انہوں نے الو کو حقیقت میں دیکھا ہے؟یا الو سے متعلق اپنے بزرگوں سے کہانیاں سنی ہیںَ
      اگر ہاں تو انہیں وہ کہانیاں سنانےکو کہیں۔
    3. طلباء سے پوچھیں کہ الو کو دانائی کی علامت کیوں سمجھا جاتا ہے؟
    4.  طلباء سے پوچھیں کہ کہانی کے آخر میں وہ دو نوجوان کہاں غائب ہوگئے؟یا چاچا الو کی ہدایات پر عمل نہ کرنے کی وجہ سے ان کے ساتھ کیا ہوا ہوگا؟
    5. طلباء سے پوچھیں کیا ان کے گھروں میں بھی گاؤں والوں کی طرح کبھی چوہوں کا مسئلہ درپیش ہوا ہے؟اگر ہاں تو وہ اس مسئلے سے نپٹنے کے لئے انہوں نے کیاکیا۔
    6.  طلباء کو اپنی زبان میں کہانی سنانے کو کہیں۔

    مناسب درجہ: ہائر پرائمری
    موضوع: جانور,ذخیرۂ الفاظ,قدرت اور ماحول
    ٹیگ: جماعت چہارم,جماعت پنجم,جماعت ششم,جماعت ہفتم
    سرگرمی صفحہ
    6 min

About کتھے خجانے - اردو

From the publisher's feed

یہ آڈیو کہانیاں کرناٹک کے گورنمنٹ ہائر پرائمری اسکولوں کے اساتذہ نے 'انٹیگریٹنگ ڈیجیٹل اسٹوری بیسڈ پیڈاگوجی ان لینگویج ایجوکیشن' پروگرام کے دوران منعقدہ ورکشاپس کے ایک حصے کے طور پر تیار کی ہیں جو ریاستی تعلیمی تحقیق اور تربیت (ڈی .ایس .ای .آر .ٹی )، کرناٹک کے تعاون سے شروع کیے گئے ہیں۔ ٢٠٢٣-٢٠٢٤کے دوران آئی ٹی فار چینج کے ساتھ اس پروگرام کا مقصد ڈیجیٹل میڈیم کے پیش کردہ نئے امکانات کے ساتھ ساتھ ایک تدریسی ٹول کے طور پر کہانی سنانے کی طاقت کا فائدہ اٹھاتے ہوئے طلباء کی زبان سیکھنے کے عمل کو تقویت دینا ہے۔"