
Sign up to save your podcasts
Or


مصنف:حفیظ جالندھری
کہانی گو:بلقیس فاطمہ
مدیر:شکیلہ بانو
یہ کہانی ایک بادشاہ کی ہے جو اپنی رعایا کے درمیان انصاف، محبت، اور رحم دلی کے لیے مشہور تھا۔ بادشاہ اپنی عقل مندی اور دوراندیشی کی وجہ سے مسائل کو حل کرتا اور عوام کے دلوں میں گھر کر چکا تھا۔ کہانی میں ایک ایسی صورت حال بیان کی گئی ہے جس میں بادشاہ کو اپنی دانش مندی اور رعایا سے محبت کا مظاہرہ کرنا پڑتا ہے۔
اس کہانی کے ذریعے طلباء کو انصاف، محبت، اور رحم دلی کی اہمیت کے بارے میں آگاہ کیا جا سکتا ہے۔ بادشاہ کے کردار کو مثال بنا کر انہیں سکھایا جا سکتا ہے کہ کس طرح سے مسائل کو حکمت اور دوراندیشی سے حل کیا جاتا ہے۔ طلباء کو زندگی کی اہم قدروں اور روایات سے روشناس کرانے کے ساتھ ساتھ ان کے ذخیرۂ الفاظ میں بھی اضافہ کیا جا سکتا ہے۔
کہانی کی بنیاد پر طلباء سے درج ذیل سوالات کیے جا سکتے ہیں
مصنف:افسر میرٹھی
کہانی گو:بشری پروین
مدیر:محمد نوراللہ آصف
جادو کی کیتلی کہانی جاپانی روایات پر مبنی ہے جہاں بھوت پریت مختلف جانوروں کی شکل میں نظر آتے ہیں، جن میں بجو والا بھوت ہلکی پھلکی شرارتیں کر کے لوگوں کو ہنساتا ہے۔
اس کہانی کے ذریعےطلباء کویہ بتایا جا سکتاہے کہ ہر چیز اپنی اصل حالت میں اور صحیح ہاتھوں میں ہی اپنی اہمیت اور خصوصیات برقرار رکھتی ہے۔ اس کے علاوہ، ہنسی مذاق اور مزاح کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا جاسکتا ہے۔تخلیقی اور تخیلاتی صلاحیتوں کو فروغ دیا جاسکتا ہے۔مختلف پیشوں سے متعلق معلومات فراہم کی جا سکتی ہے۔ذخیرۂ الفاظ میں اضافہ کیا جاسکتا ہے۔اردو قواعد سے متعارف کیا جاسکتا ہے۔
کہانی کی بنیاد پر طلباء سے درج ذیل سوالات پوچھے جا سکتے ہیں مثلاً
مصنف:راجہ مہدی علی خاں
کہانی گو:غوثیہ بیگم
مدیر:غوثیہ بیگم
ستارہ پری کہانی ایک ننھی بچی شیلا کی ہے جو اپنی گڑیوں کے لئے چائے بنا رہی ہوتی ہے۔ اچانک وہ کس طرح ایک جادوئی دنیا میں پہنچ جاتی ہے اس کا ذکر اس کہانی میں کیا گیا ہے۔
اس کہانی کے ذریعے طلباء میں تخیل کی قوت، جادوئی دنیا کی سیر، اور مختلف تجربات کو بیان کرنے کی صلاحیت کو اجاگر کیا جاسکتا ہے۔ فطرت کی خوبصورتی اور جادوئی عناصر کو بھی بیان کیا جاسکتا ہے۔ طلباء سے ان کے تجربات کا تبادلۂ خیال کیا جا سکتا ہے۔طلباء کو نئے نئے الفاظ سے متعارف کیا جا سکتا ہے۔
کہانی کی بنیاد پر طلباء سے درج ذیل سوالات پوچھے جا سکتے ہیں:
مصنف:وینکٹا رامانا گوڈا برائے پرتھم اسٹوری ویور
کہانی گو:شکیلہ بانو
مدیر:شکیلہ بانو
مچھلیوں کے پاس ایک بڑا ریڈیو ہے لیکن چھوٹی مچھلیاں دادا مچھلی کو ریڈیو سننے کا موقع ہی نہیں دیتیں ۔ایک دن دادا مچھلی کو ریڈیو پر خبر سننے کا موقع مل جاتا ہے اور وہ خبر ان کے لئے بہت اہم تھی۔
اس کہانی کے ذریعے طلباء کو آبی جانداروں اور ان کے اقسام کے متعلق معلومات فراہم کی جاسکتی ہیں۔آپس میں اتحاد و اتفاق کی صلاحیت کو فروغ دیاجا سکتا ہے۔روزانہ اخبار پڑھنے کی عادت کو فروغ دیا جاسکتا ہے۔روزمرہ کے ہونے والے واقعات اور حالات سے با خبر رہنے کی عادت کو اجاگر کیا جا سکتا ہے۔طلباء میں مسائل کا حل تلاش کرنے جیسی خصوصیات کو اجاگر کیا جاسکتا ہے۔دوسروں کی مدد کرنے کے جذبے کو ابھارا جاسکتا ہے ۔طلباء کے ذخیرہ الفاظ میں اضافہ کیا جا سکتا ہے؟طلباءکو اردو وقواعد سے متعارف کرایا جا سکتا ہے۔
کہانی کی بنیاد پر طلباء سے درج ذیل سوالات پوچھے جا سکتے ہیں۔
مصنف:سری ودیا برائے پرتھم اسٹوری ویور
کہانی گو:اسماء عالم
مدیر:اسماء عالم
میرا کی کلاس میں ایک نئی لڑکی داخل ہوئی ہے۔ سب بچے اسے چڑاتے اور کوئی اس سے بات نہیں کرتا تھا کیونکہ وہ الگ لگتی تھی۔ میرا نے اس سے دوستی کی اور سمجھایا کہ الگ لگنا بھی ٹھیک ہے۔ سب ایک طرح کے کیسے ہو سکتے ہیں.
اس کہانی کے ذریعے طلباء میں طلباء کو ہندوستان کی ریاستوں اور وہاں کی تہذیب و ثقافت کے متعلق معلومات فراہم کی جاسکتی ہے۔مختلف ریاستوں اور وہاں کے رسم وروج کے متعلق طلباء کو معلومات دی جا سکتی ہے۔طلباء میں اخلاقیات کی اہمیت کو اجاگر کیا جا سکتا ہے۔طلباء میں دوستی کے جذبے کو پروان چڑھایا جا سکتا ہے۔دوسروں کی مدد کرنے کے جذبے کو ابھارا جاسکتا ہے۔طلباء کونئے نئے الفاظ سے متعارف کرایا جاسکتا ہے۔
کہانی بنیاد پر طلباء سے درج ذیل سوالات کیے جا سکتے ہیں۔
مصنف:کمال الدین
کہانی گو:خلیل احمد
مدیر:غوثیہ بانو
ہدہد کا بچہ کہانی ایک دلچسپ سفر کی ہےجس میں ایک مسخرہ رمیش بھی ہے، جو اپنے مذاق اور پرندوں کی آوازیں نکالنے کی مہارت کی وجہ سے سب کا دل بہلاتا ہے۔اس کہانی میں ہنسی مذاق اور سفر کے دلچسپ واقعات بیان کیے گئے ہیں۔
اس کہانی کے ذریعے طلباء میں مزاح اور ہنسی کی اہمیت کو اجاگر کیا جاسکتا ہے۔ کہانی میں سفر کے دوران پیش آنے والے واقعات کو بیان کرنے کی صلاحیت کو بھی فروغ دیا جاسکتا ہے۔طلباء کونئے نئے الفاظ سے متعارف کرایا جا سکتا ہے۔طلباء کی تخلیقی صلاحیتوں کو فروغ دیا جا سکتا ہے۔
کہانی کی بنیاد پر طلباء سے درج ذیل سوالات پوچھے جا سکتے ہیں
مصنف:بیجل وچار جنی برائے پرتھم اسٹوری ویور
کہانی گو:محمد غوث
مدیر:ریاض احمد
اوڑیسہ کے سیڈ بینک سے متاثر ہوکر اس گاؤں کےکسان بھی ایک بیج بینک کھولتے ہیں کیونکہ اگر بیج نہیں تو کچھ نہیں ! نہ کھانا نہ کپڑا۔ آپ بھی کوئی ایسی شروعات کر سکتے ہیں۔
اس کہانی کے ذریعے طلباء کی تخلیقی صلاحیتوں اور اعتماد کو بڑھایا جا سکتا ہے ۔طلباء کو ماحول اور زراعت کی اہمیت کے بارے میں آگاہ کرایا جا سکتا ہے۔طلباء کو کاشتکاری سے متعلق اہم معلومات فراہم کی جا سکتی ہے۔ بیج بچانے کے طریقۂ کار اور اس کی اہمیت پر روشنی ڈالی جا سکتی ہے۔نئی نئی تکنیک ،سائنسی طریقۂ کار،نئے نئے ایجادات وغیرہ سے طلباء کو واقف کرایا جا سکتا ہے۔طلباء کے ذخیرۂ الفاظ میں اضافہ کیا جا سکتا ہے۔
کہانی کی بنیادپر درج ذیل سوالات کیے جا سکتے ہیں۔
مصنف:متھانگی سبرامنین برائے پرتھم اسٹوری ویور
کہانی گو:احمدی بیگم
مدیر:احمدی بیگم
یہ کہانی ایک ایسی بچی کی ہے جو حال ہی میں گاؤں سے ہجرت کرکےشہر آتی ہے ۔وہ اسکول میں نئے بچوں سے ملتی ہے ۔شروعات میں وہ اپنے لب و لہجے کی بنا پر اپنے ہم جماعت ساتھیوں سے بات کرنے سے کتراتی ہے۔بالآخرکس طرح وہ اپنے ہم جماعت ساتھیوں سے گھل مل جاتی ہے اس کا ذکر اس کہانی میں کیا گیا ہے۔
اس کہانی کے ذریعے طلباء میں چرندوں پرندوں سے متعلق معلومات فراہم کی جاسکتی ہے۔تتلیوں کی اہمیت ،ان کےپیدائش اور بڑھنے کے عمل پر طلباء سے گفتگو کی جا سکتی ہے۔تتلی کی طرح دوسرے جانداروں کے افزائشی عمل پر تبادلۂ خیال کیا جا سکتا ہے۔کہانی کے ذریعے طلباء میں حوصلہ اور مثبت سوچ کو اجاگر کیا جاسکتا ہے۔تخلیقی صلاحیتوں، تجزیاتی صلاحیتوں اور خود اعتمادی کو بڑھایا جا سکتا ہے۔طلباء کے ذخیرۂ الفاظ میں اضافہ کیا جا سکتا ہے۔اردو قواعد سے متعارف کرایا جا سکتا ہے۔
کہانی کی بنیاد پر طلباء سے درج ذیل سوالات پوچھے جا سکتے ہیں۔
مصنف:مادھو چون برائے پرتھم اسٹوری ویور
کہانی گو:نشاط فاطمہ
مدیر:نفیسہ بانو
جنگل میں اسکول کھلتے ہی سبھی جانور بڑے شوق سے اسکول جاتے ہیں اور وہاں کیا کیا ہوتا ہے اس کا ذکر اس کہانی میں کیا گیا ہے۔
کہانی کے ذریعے طلباء میں مختلف جانوروں اور ان کی خصوصیات کے متعلق معلومات فراہم کی جاسکتی ہے۔طلباء کو جنگلی اور پالتو جانوروں کی متعلق تفصیلات مہیا کرائی جا سکتی ہیں۔آپس میں اتحاد و اتفاق کی صلاحیت کو فروغ دیاجا سکتا ہے۔طلباء کے ذخیرہ الفاظ میں اضافہ کیا جا سکتا ہے؟طلباء اردو وقواعد سے متعارف کرایا جا سکتا ہے۔
کہانی کی بنیاد پر طلباء سے درج ذیل سوالات پوچھے جا سکتے ہیں۔
مصنف:قرۃ العین حیدر
کہانی گو:خلیل احمد
مدیر:حمیرہ تحسین
یہ کہانی ایک بڑے ریچھ کی ہے جو شمال کی طرف سفید بادلوں کے پہاڑ کے ایک بڑے غار میں رہتا تھا۔ ریچھ دن بھر سوتا اور رات کو ستاروں کے ساتھ شرارتیں کرتا۔ اس کی حرکتوں سےپریشان ستاروں نے کیا کیااس کہانی میں بتایا گیا ہے۔
اس کہانی کے ذریعے طلباء کو یہ سکھایا جا سکتا ہے کہ شرارتیں اور بدتمیزیاں آخرکار مشکلات پیدا کرتی ہیں اور دوسروں کے لئے مشکلات پیدا کرنے سے باز آنا چاہئے۔ اس کہانی کے ذریعے بچوں کو یہ بھی بتایا جاتا ہے کہ ہر مسئلے کا حل حکمت اور دانشمندی سے نکالا جا سکتا ہے۔طلباء کو مسائل کا حل نکالنے جیسی خصوصیات کو پروان چڑھایا جا سکتا ہے۔دوسروں کی مدد کرنے کی صلاحیتوں کو اجاگر کیا جا سکتا ہے۔تخلیقی صلاحیتوںکو فروغ دیا جاسکتا ہے۔ذخیرۂ الفاظ میں اضافہ کیا جاسکتا ہے۔
کہانی کی بنیاد پر درج ذیل سوالات پوچھے جا سکتے ہیں۔
From the publisher's feed