Australia's largest citizenship ceremony had nothing to do with the spread of the Delta variant, but just in weeks how the entire city went into lockdown. New citizens who attended the ceremony fears that Sydney siders won't be able to see a citizenship ceremony of this scale soon. Read more here.
-
سڈنی کے کنٹربری بنکس ٹاؤن کونسل کے زیرِ اہتمام آسٹریلیا کی سب سے بڑی شہریت کی تقریب منعقد ہورہی ہے۔ باس ہلِ کے اسٹیڈیم میں دو ہزار سے ذیادہ افراد خود شریک ہو کر شہریت حاصل کر رہے ہیں اور جشن کا سا سماں ہے۔ ۔شائد یہ منظر کشی ایک ایسے وقت میں تعجب خیز لگے جب سڈنی کے ساؤتھ ویسٹ کی اسی کونسل کے تمام سبرزکے رہائشی کوڈ کی سخت پابندیوں کے باعث گھروں میں بند ہیں ۔ مگر ۲۳ جون ۲۰۲۱ کی تقریب کووڈ کی تمام حفاظتی تدبیروں اور ایس او پی کے ساتھ منعقد ہوئی جو ایک ایسی غیر معمولی تقریب تھی جس کا اب جولائی ۲۰۲۱ کے لاک داؤن میں تصور بھی محال ہے۔ سڈنی میں پچھلےمہینےاسی تقریب میں اپنے خاندان کے ساتھ شہریت حاصل کرنے والے صہیب رفیق کہتے ہیں کہ یہ اُن سب کے لئے کسی تہوار کی طرح ایک یادگار دن تھا مگر صہیب کی طرح کئی لوگ اس بات سے متفق ہیں کہ مستقبلِ قریب میں کم از کم سڈنی میں شہریت کی ایسی کوئی تقریب خواب و خیال ہو کر رہ گئی ہے۔