There has been a mixed reaction from the community to the Royal Commission's report on Christchurch mosque terror attack. Some have spoken of forgiveness and some have praised Prime Minister Jacinda Ardern's apology, but many affected families and members of the Muslim community are critical about not taking actions against those who are responsbule for country's biggest security failure.
-
کرائسٹ چرچ کے دہشت گردی حملے پر رائل کمیشن رپورٹ پر کمیونٹی کی طرف سے ملا جلا ردِعمل سامنے آیا ہے۔ کچھ لوگوں نے درگزر اور معافی کی بات کی ہے اور کچھ نے وزیرآعظم جسینڈا آرڈرن کی معافی کو سراہا ہے مگر کئی متاثرہ خاندان اور مسلم کمیونٹی کے اراکین اس رپورٹ سے مطمئین نظرنہیں آتے۔ دہشت گردی کانشانہ بننے والی مرکزی مسجد النور کی مسلم ایسوایشن کے سابق صدر کا کہنا ہے کہ نہ تو حکام میں سے کسی کو جوابدہ بنایا گیا نہ ملک میں سیکیوریٹی کی سب سے بڑی ناکامی پر کوئی برطرفی سامنے آئی ۔ کئی حلقوں کی طرف سے رپورٹ کی سفارشات پر عملدرآمد کو نیوزی لینڈ کی وزیر آعظم جسنڈا آرڈرن کا اصل امتحان قرار دیا جا رہا ہے۔ تفصیل سنئے اس پوڈکاسٹ میں۔