رفیق حسین صاحب ایک ایسے افسانہ نگار ہیں جن کے افسانوں کا موضوع جانور اور جانوروں کی نفسیات ہے آپ ۱۹۱۳ میں پیدا ہوئے پیشے کے اعتبار سے ایک انجنیئر تھے آپ کا انگریزی ادب کا مطالعہ بہت وسیح تھا جانوروں سے آپ کا گہرا تعلق شکاریات کے حوالے سے نہیں بلکہ اپنے مشاہدات کے حوالے سے تھا ۔ انسان کا جنگل سے اور جانوروں سے جو ہزاروں سال پرانا رشتہ اور تعلق ہے وہ آپ کا سب سے پسندیدہ موضوع ہے ، ذکر کتاب اردو پاڈ کاسٹ پر آپ ان کا ایک افسانہ تو سن چکے ہیں گوری ہوگوری ۔آج ان کا دوسرا افسانہ پیش خدمت ہے "کفارہ" یہ افسانہ ان کا پہلا افسانہ بھی کہلاتا ہے جسے شاہد احمد دہلوی صاحب نے اپنے رسالہ ساقی میں فروری ۱۹۳۹ میں شایع کی اور شایع ہوتے ہیں اس افسانے کی ہر طرف دھوم مچ گئی ۔ اس افسانے میں ایسی کیا خاص بات تھی آیئے سنتے ہیں