ذکر کتاب اردو پاڈ کاسٹ کے سلسلے " دروازے کی گھنٹی بجی " میں پیش خدمت ہے ایک نیا واقعہ "خالہ مجھے اغوا کرنے آئیں ہیں۔۔" اس سلسلے کی خاص بات یہ ہے کہ اس کے تمام قصے سچے واقعات پر مبنی ہوتے ہیں البتہ کرداروں کے نام تبدیل کر دیئے جاتے ہیں-میں اُس کے فون کی اُس گھنٹی کو کبھی فراموش نہیں کر سکتا جو آدھی رات کو نورین نے بجائی تھی۔مجھے اُس فون کال میں صرف نورین کے چیخنے کی آواز آرہی تھی-نورین نے رات کے اس پہر مجھے کیوں فون کیا تھا اور وہ کیوں اتنا گھبرائی ہوئی تھی