"لیاری کی ادھوری کہانی "ساتواں حصہ-حقیقی زندگی اسٹیج پر بدھوکا کردارلیاری کی ادھوری کہانی کے چھ حصے ہم پہلے ہی پیش کر چکے ہیں- پہلے حصے میں پم میں آپ کو بتایا تھا کہ لیاری کی ادھوری کہانی محترم رمضان بلوچ صاحب کی تصنیف ہے آپ لیاری کے پرانی باسی ہیں لیاری میں آپ کی پیدائش ہوئی اور ساری عمر آپ نے لیاری میں گزاری آپ ایک غریب خاندان سے تعلق رکھتے تھے آپ کے والد ایک محنتی مزدور تھےاور مٹی گارے سے بنے ایک کچے مکان میں آپ کی رہائش تھی آپ کو بچپن سے تعلیم کا بہت شوق تھا کراچی یونیورسٹی سے گریجویشن کے بعد آپ نے خود بھی بحیثیت استاد نیک نامی حاصل کی اور لیاری کی علمی اور سماجی خدمات میں بڑھ چڑھ کا حصہ لیتے رہے آپ کے طالب علموں کی بڑی تعداد اپنے اپنے شعبے میں کامیاب زندگی گزار رہی ہے ۔ ادب اورصحافت سے آپ کو بہت لگاؤ ہے اور آپ ایک ماہنامہ میگزین صدائے لیاری کے چیف ایڈیٹر ہیں آپ کی چار کتابیں شائع ہو چکی ہیں لیاری کی ادھوری کہانی ، لیاری کی ان کہی کہانی ، بلوچ روشن چہرے اور گوادر ایک ابھرتا سورج شامل ہیں ۔ آپ کی پہلی کتاب لیاری کی ادھوری کہانی آپ کے اس موضوع پر مضامین کا مجموعہ ہے جو وقتا فوقتاً شائع ہوتے رہے ۔ یہ کتاب 2015 میں لیاری کی ایک فلاحی تنظیم ARM Child & Youth Welfare نے شائع کی اور اس کی اہمیت کے پیش نظر اس کتاب کے کچھ حصوں کی ایک مقامی روٹری کلب نے صوتی ریکارڈنگ کروانے سی ڈی کی شکل میں جاری کیئے ۔ ہم ممنون ہیں محترم رمضان بلوچ صاحب کے جنہوں نے وہ صوتی ریکارڈنگ ذکر کتاب کے بھیجی اس اجازت کے ساتھ کہ ہم اسے ذکر کتاب کے یو ٹیوب چینل اور ذکر کتاب کے اسپاٹی فائی اور گوگل پاڈ کاسٹ چینل پر ڈال سکتے ہیں ۔ یہ اس کا پانچواں حصہ ہے باقی حصوں کا انتظار کریں
پہلا حصہ 'پیش لفظ' https://youtu.be/W9RXcbFoDrU
دوسرا حصہ ' میری عرضداشت' https://youtu.be/363FN3ZmI1Q
تیسرا حصہ 'مارشل لا کے خوف سے بے نیاز https://youtu.be/IbSlt7PRCS8
چوتھا حصہ' من بھر کا سر چھنٹاک بھر کی زبان' https://youtu.be/TnzjB9-E0Yg
پانچواں حصہ 'خوشیاں ہی خوشیاں' https://youtu.be/MskRW8KV6dE
چھٹا حصہ-حقیقی زندگی اسٹیج پر بدھوکا کردار https://youtu.be/CCn8SyyAClE