’’ باتونی کلثوم نے پوچھا، اور ٹیچر کے اجازت دینےسے پہلے ہی سنانا شروع کردیا۔
’’ پیارے نبیﷺ کے ساتھی کہیں جارہے تھے، جنگل میں انہوں نے لال چڑیا دیکھی، اس کے دو ننھے ننھے بچے بھی تھے۔ پیارے نبیﷺ کے ساتھیوں نے چپکے سے بچوں کو چادر میں پکڑ لیا۔چڑیا پر کھول کر ان کے سر پر منڈلانے لگی۔پیارے نبی ﷺ نے دیکھا تو ساتھیوں پرناراض ہوئے۔ فرمایا: ماں سے بچوں کو جدا نہ کرو، انہیں آزاد کردو۔‘‘مس جویریہ مسکرا پڑیں۔
’’ واہ بہت خوب! آب کو یہ سب کس نے بتایا؟‘‘
’’ہماری مما نے۔‘‘ کلثوم اور عمر بیک وقت بول پڑے۔مس نے دونوں کو سراہا۔
’’ پیارے بچو! ہمارے نبیٔ کریم صلی اللہ علیہ وسلم صرف انسانوں پر ہی نہیں، جانوروں پر بھی بہت مہربان رہتے تھے۔ اسی لیے اللہ میاں نے آپ ﷺ کو رحمۃ للعالمین کہا ہے۔ ‘‘