اللہ رب العالمین کی دی ہوئی نہ جانے کتنی ایسی نعمتیں ہیں جن کو ہم بنا ٹیکس کے استعمال کرتے ہیں اوربنا کسی خرچ کے وہ ہمارے لئے ہر لمحہ فیض کا سبب بنتی رہتی ہیں۔کیا کبھی رک کر ایک لمحہ بھر کے لئے ہم نے اس پر غور کیا ہے؟ آج ہم بات کررہے ہیں آکسیجن(oxygen) کی۔جی ہاں یہ آکسیجن جس کو ہم اپنی ہر سانس کے ذریعے اپنے جسم کے اندر روزآنہ 550 لیٹر کی مقدار میں لیتے ہیں اور جو ہوا کے ذریعے ہمارے اندر جاتی ہے اور ہمارے پھیپھڑے اس میں سے آکسیجن جذب کرکے کاربن ڈائی آکسائیڈ کو الگ کرکے جسم کے باہر نکال دیتے ہیں۔اس زبردست قدرتی نظام پر ہمیں کچھ خرچ نہیں کرنا پڑتا جبکہ آج کے دور میں اس کی قیمت 13 لاکھ روپیہ تک ہوتی ہے۔حد تو یہ ہے کہ اس پر ہمیں اپنے رب کا شکر ادا کرنے کی بھی فکر لاحق نہیں ہوتی۔ جب کہ اللہ تعالیٰ نے قرآن میں ارشاد فرمایا: