نیوز بلیٹن - وائس آف امریکہ

نیوز بلیٹن - وائس آف امریکہ

By VOA UrduNews
Download on the App Store

نیوز بلیٹن - وائس آف امریکہ episodes

  • نیوز بلیٹن 2022-1-07 - جولائی 01, 2022
    شام سات بجے کی خبریں خالد حمید کے ساتھ ۔ پاکستان کے وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی مالیاتی ادارے کی جانب سے قرض کی فراہمی کے معاہدے کا ابتدائی مسودہ مل گیا ہے جسے آئندہ ہفتے حتمی طور پر طے کرلیا جائے گا؛ وائس آف امریکہ نے سندھی زبان کے ایک نئے ویب پیج کا اجرا کیا ہے؛ یوکرین کے علاقے اوڈیسا میں جمعہ کی صبح سویرے روسی میزائل حملوں میں کم از کم اٹھارہ افراد ہلاک ہو گئے اورامریکہ میں ایک نئی تاریخ رقم ہو گئی، کیٹانجی براون جیکسن امریکی سپریم کورٹ کی پہلی سیاہ فام خاتون جج بن گئیں۔ا ن خبروں کی تفصیل اور مزید اہم اور دلچسپ معلومات کے لیے آیے وائس آف امریکہ اردو کی ویب سائٹ پر، اس لنک کے ذریعے:https://bit.ly/3tlwR7h
    16 min
  • نیوز بلیٹن 2022-30-06 - جون 30, 2022
    شام سات بجے کی خبریں خالد حمید کے ساتھ ۔ پاکستان کی قومی اسمبلی نے فنانس ایکٹ کی منظوری دیتے ہوئے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کی قرض کے لئے تجویز کی گئی شرائط کو قانون کا حصہ بنالیا ہے؛ لاہور ہائی کورٹ نے حمزہ شہباز کے بطور وزیرِ اعلیٰ انتخاب کے خلاف پاکستان تحریکِ انصاف کی درخواستوں پر اسمبلی میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا حکم دیا ہے اورنیٹو رہنماوں کی جمعرات کو میڈرڈ، سپین میں ہونے والے سربراہی اجلاس میں نئی حکمت عملی کی منظوری ۔ ان خبروں کی تفصیل اور مزید اہم اور دلچسپ معلومات کے لیے آیے وائس آف امریکہ اردو کی ویب سائٹ پر، اس لنک کے ذریعے:https://bit.ly/3tlwR7h
    14 min
  • نیوز بلیٹن 2202-24-06 - جون 24, 2022
    شام سات بجے کی خبریں خالد حمید کے ساتھ۔ پاکستان نے بڑی صنعتوں پر 10 فی صد 'سپر ٹیکس' اور سالانہ 15 کروڑ روپے سے زائد آمدنی والے افراد اور کمپنیوں پر اضافی ٹیکس لگانے کا اعلان کیا ہے؛ امریکی سینیٹ نے اسلحے کے تشدد کی روک تھام کے بل کی منظوری دے دی ہے؛ طالبان کی وزارت خارجہ نے بھارتی حکومت کی طرف سے سفارت کاروں اور تکنیکی ٹیم کی کابل میں اپنے سفارت خانے میں واپسی کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔ ان خبروں کی تفصیل اور مزید اہم اور دلچسپ معلومات کے لیے آیے وائس آف امریکہ اردو کی ویب سائٹ پر، اس لنک کےذریعے:https://bit.ly/3tlwR7h
    13 min
  • نیوز بلیٹن 2202-23-06 - جون 23, 2022
    شام سات بجے کی خبریں خالد حمید کے ساتھ۔ امریکی وزیرِ خارجہ اینٹنی بلنکن کا کہنا ہے کہ امریکہ افغانستان کے زلزلہ متاثرین تک امداد پہنچانے کے لیے اپنے شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے؛ چین کے صدر شی جن پنگ کی سربراہی میں برازیل، روس، انڈیا، چین اور جنوبی افریقہ پر مشتمل پانچ ملکوں کےگروپ ’برکس‘ کا دو روزہ 14 واں ورچوئل اجلاس جمعرات سے ہو رہا ہے؛ یورپی کونسل کے رہنما جمعرات کو یوکرین کو امیدوار کا درجہ دینے کے حق پر ووٹنگ کریں گے۔ان خبروں کی تفصیل اور مزید اہم اور دلچسپ معلومات کے لیے آیے وائس آف امریکہ اردو کی ویب سائٹ پر، اس لنک کےذریعے:https://bit.ly/3tlwR7h
    14 min
  • نیوز بلیٹن 2202-22-06 - جون 22, 2022
    شام سات بجے کی خبریں خالد حمید کےساتھ۔ افغانستان کے صوبے پکتیکا اور خوست میں کل رات شدید زلزلے سے 1000افراد ہلاک اور 1500 کے لگ بھگ زخمی اور املاک کو بھاری نقصان پہنچا ہے؛ پاکستان کے وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ قرض کی نئی قسط جاری کرنے کے معاہدے کے قریب پہنچ چکے ہیں؛ سری لنکا کے وزیراعظم نے کہا ہے کہ بھاری قرضوں اور تباہ حال معیشت کے باعث ان کا ملک ایندھن خریدنے کے قابل نہیں رہا۔
    ان خبروں کی تفصیل اور مزید اہم اور دلچسپ معلومات کے لیے آیے وائس آف امریکہ اردو کی ویب سائٹ پر، اس لنک کےذریعے:https://bit.ly/3tlwR7h
    15 min
  • نیوز بلیٹن 2202-21-06 - جون 21, 2022
    شام سات بجے کی خبریں خالد حمید کےساتھ۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پاکستان تحریکِ انصاف کی فارن فنڈنگ سے متعلق کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا ہے؛ صدر بائیڈن نے کہا ہے کہ وہ پیٹرول پر عائد وفاقی ٹیکس میں چھوٹ دینے پر غور کر رہے ہیں جس سے صارفین کو ایک گیلن پر 18 سینٹ سے زیادہ بچت ہو سکتی ہے اورعالمی ادارہ خوراک کا کہنا ہے کہ فنڈز کی قلت کے باعث اسے افغانستان میں اپنی امدادی سرگرمیوں میں مشکلات کا سامنا ہے۔ ان خبروں کی تفصیل اور مزید اہم اور دلچسپ معلومات کے لیے آیے وائس آف امریکہ اردو کی ویب سائٹ پر، اس لنک کےذریعے:https://bit.ly/3tlwR7h
    14 min
  • نیوز بلیٹن 2202-20-06 - جون 20, 2022
    شام سات بجے کی خبریں خالد حمید کے ساتھ۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے فوج کی طرف سے ایمان مزاری کے خلاف متنازع بیان پر درج کرایا جانے والا مقدمہ خارج کر دیا ہے؛ افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کابل کی ثالثی میں پاکستان اور ٹی ٹی پی کے درمیان مذاکرات میں پیش رفت کی توقع ظاہر کی ہے اور شام کے شمالی حصے میں ایک بس پر حملے میں 11 سرکاری فوجیوں سمیت 13 افراد ہلاک ہو گئے۔ان خبروں کی تفصیل اور مزید اہم اور دلچسپ معلومات کے لیے آیے وائس آف امریکہ اردو کی ویب سائٹ پر، اس لنک کے ذریعے:https://bit.ly/3tlwR7h
    14 min
  • نیوز بلیٹن 2202-17-06 - جون 17, 2022
    شام سات بجے کی خبریں خالد حمید کے ساتھ۔ پاکستانی حکام فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے برلن میں منعقدہ اجلاس میں پاکستان کے گرے لسٹ سے نکالے جانے کے سلسلے میں پرامید ہیں؛ چین نے اپنا تیسرا طیارہ بردار بحری جہاز سمندر میں اتار دیا ہے اور ہیومن رائٹس واچ کا کہنا ہے روس یوکرین کی جنگ میں ایسی بارودی سرنگیں استعمال کر رہا ہے جن پر بین اقوامی پابندی عائد ہے ۔ان خبروں کی تفصیل اور مزید اہم اور دلچسپ معلومات کے لیے آیے وائس آف امریکہ اردو کی ویب سائٹ پر، اس لنک کے ذریعے:https://bit.ly/3tlwR7h
    12 min
  • نیوز بلیٹن 2202-16-06 - جون 16, 2022
    شام سات بجے کی خبریں خالد حمید کے ساتھ۔ پاکستان میں اتحادی حکومت کے قیام کے بعد سے اب تک روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں تقریباً 24 روپے کا اضافہ ہو چکا ہے؛ امریکہ نے اعلان کیا ہے کہ وہ یوکرین کو مزید ایک ارب ڈالر کی فوجی امداد بھیج رہا ہے اورچین اپنے سب سے بڑے اور با صلاحیت جنگی بحری جہازوں میں سے ایک کے ساتھ بحیرہ جاپان میں طویل فاصلے کی مشقیں کر رہا ہے، جس کا مقصد چین کی بڑھتی ہوئی بحری رسائی کا مظاہرہ کرنا ہے۔ ان خبروں کی تفصیل اور مزید اہم اور دلچسپ معلومات کے لیے آیے وائس آف امریکہ اردو کی ویب سائٹ پر، اس لنک کے ذریعے:https://bit.ly/3tlwR7h
    13 min
  • نیوز بلیٹن 2202-15-06 - جون 15, 2022
    شام سات بجے کی خبریں خالد حمید کے ساتھ۔ پاکستان کے سابق فوجی صدر پرویز مشرف کی وطن واپسی کے حوالے سے بحث کا سلسلہ زور و شور سے جاری ہے؛ پاکستانی فوج کے ترجمان میجر جنرل بابر افتخار کی جانب سے عمران خان کی حکومت کے خلاف بیرونی سازش کی تردید پر پاکستان تحریک انصاف نےسخت ردِعمل ظاہر کیا ہے اور انسانی حقوق کی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے پیر کو روس پر یوکرین میں جنگی جرائم کا مرتکب ہونے کا الزام لگایا ہے۔ان خبروں کی تفصیل اور مزید اہم اور دلچسپ معلومات کے لیے آیے وائس آف امریکہ اردو کی ویب سائٹ پر، اس لنک کے ذریعے:https://bit.ly/3tlwR7h
    13 min

About نیوز بلیٹن - وائس آف امریکہ

From the publisher's feed

وائس آف امریکہ سے تازہ ترین خبروں کا بلیٹن خالد حمید کے ساتھ ۔ وی او اے اردو پاکستانی اور عالمی خبروں کیلئے آپ کا قابل اعتماد ذریعہ ھے ۔ وائس آف امریکہ اردو کی رپورٹنگ اور پروگرامنگ کا تمام مواد…

More shows like نیوز بلیٹن - وائس آف امریکہ

خالد حمید کی یادیں - وائس آف امریکہ by VOA Urdu

خالد حمید کی یادیں - وائس آف امریکہ

1 Listeners

آن لائن کلینک - وائس آف امریکہ by VOA Urdu

آن لائن کلینک - وائس آف امریکہ

0 Listeners

کل اور آج - وائس آف امریکہ by VOA Urdu

کل اور آج - وائس آف امریکہ

0 Listeners

آزادی کے 75 سال - وائس آف امریکہ by VOA Urdu

آزادی کے 75 سال - وائس آف امریکہ

0 Listeners