نیوز بلیٹن - وائس آف امریکہ

نیوز بلیٹن - وائس آف امریکہ

By VOA UrduNews
Download on the App Store

نیوز بلیٹن - وائس آف امریکہ episodes

  • نیوز بلیٹن 2021-28-04 - اپریل 28, 2022
    شام سات بجے کی خبریں خالد حمید کے ساتھ - وزیر اعظم شہباز شریف کا سعودی عرب کا تین روزہ دورہ؛ کینیڈا کے قانون سازوں نے پارلیمنٹ کی ایک متفقہ قرارداد میں کہا ہے کہ یوکرین میں روس کے حملوں کو نسل کشی قرار دیا جائے اور امریکی صدر جو بائیڈن آئندہ ماہ جنوبی کوریا اور جاپان کا دورہ کرنے والے ہیں جہاں وہ رہنماؤں سے ملاقات کریں گے اور اقتصادی اور سیکیورٹی تعلقات پر بات چیت ہو گی۔ ان خبروں کی تفصیل اور مزید اہم اور دلچسپ معلومت کے لیے آیے وائس آف امریکہ اردو کی ویب سائٹ پر، اس لنک کے ذریعے:https://bit.ly/3tlwR7h
    18 min
  • نیوز بلیٹن 2021-27-04 - اپریل 27, 2022
    شام سات بجے کی خبریں خالد حمید کے ساتھ - وزیر اعظم شہباز شریف سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی دعوت پر 28 سے 30 اپریل تک سعودی عرب کا دورہ کریں گے؛ روس کی وزارت دفاع نے کہا کہ اس کی افواج نے رات کے دوران میزائل حملوں میں یوکرین میں 59 اہداف کو تباہ کر دیا اور افغانستان کی وزارت دفاع کے طالبان حکام نے منگل کو کابل میں ایرانی سفارت خانے کے اہل کاروں سے سرحدی کشیدگی پر بات چیت کی ہے۔ ان خبروں کی تفصیل اور مزید اہم اور دلچسپ معلومت کے لیے آیے وائس آف امریکہ اردو کی ویب سائٹ پر، اس لنک کے ذریعے:https://bit.ly/3tlwR7h
    17 min
  • نیوز بلیٹن 2021-26-04 - اپریل 26, 2022
    شام سات بجے کی خبریں خالد حمید کے ساتھ - کراچی کی یونیورسٹی میں اساتذہ کو لے جانے والی وین میں دھماکے سے تین چینی باشندوں سمیت کم از کم چار افراد ہلاک ہو گئے؛ یوکرین کے وسطی ونیشیا میں پیر کے روز دو قصبوں پر روسی راکٹ حملوں میں پانچ افراد ہلاک جب کہ 18 زخمی ہو گئے؛ بیجنگ میں کووڈ کا پھیلاؤ روکنے کے لیے وہاں کے دو کروڑ دس لاکھ شہریوں میں وائرس کی ٹیسٹنگ شروع کر دی گئی ہے۔ ان خبروں کی تفصیل اور مزید اہم اور دلچسپ معلومت کے لیے آیے وائس آف امریکہ اردو کی ویب سائٹ پر، اس لنک کے ذریعے:https://bit.ly/3tlwR7h
    17 min
  • نیوز بلیٹن 2021-25-04 - اپریل 25, 2022
    شام سات بجے کی خبریں خالد حمید کے ساتھ - پاکستان کے وزیرِ خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ وہ آئی ایم ایف سے ملاقاتوں کے بعد اپنے ساتھ عوام کے لیے کوئی ریلیف لے کر نہیں جا رہے؛ امریکہ یوکرین کی مدد کے لیے مزید فوجی امداد بھیج رہا ہے اور شنگھائی نے اتوار کو کووڈ کے نتیجے میں 39 اموات کی اطلاع دی جو ہفتوں کے لاک ڈاؤن کے باوجود ایک دن کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔ ان خبروں کی تفصیل اور مزید اہم اور دلچسپ معلومت کے لیے آیے وائس آف امریکہ اردو کی ویب سائٹ پر، اس لنک کے ذریعے:https://bit.ly/3tlwR7h
    17 min
  • نیوز بلیٹن 2021-22-04 - اپریل 25, 2022
    شام سات بجے کی خبریں خالد حمید کے ساتھ - افغانستان کے مختلف حصوں میں شدت پسند گروپ داعش کی جانب سے سلسلہ وار بم دھماکوں کا ایک نیا سلسلہ شروع ہو گیا ہے؛ امریکی صدر جو بائیڈن نے روسی حملے کے خلاف یوکرین کے دفاع کے لیے 80 کروڑ ڈالر کی اضافی فوجی امداد کا اعلان کیا ہے اور آج دنیا بھر میں یوم ارض منایا جا رہا ہے جس کا مقصد زمین کے قدرتی ماحول کے تحفظ کے لیے آگہی بیدار کرنا ہے۔ ان خبروں کی تفصیل اور مزید اہم اور دلچسپ معلومت کے لیے آیے وائس آف امریکہ اردو کی ویب سائٹ پر، اس لنک کے ذریعے:https://bit.ly/3tlwR7h
    18 min
  • نیوز بلیٹن 2021-21-04 - اپریل 22, 2022
    شام سات بجے کی خبریں خالد حمید کے ساتھ - شمالی افغانستان میں بدھ کو ایک پرہجوم شعیہ مسجد میں بم دھماکے سے کم از کم 17 نمازی ہلاک اور 52 زخمی ہو گئے؛ روس کے صدر ولادیمیر پوٹن نے اپنی افواج کو حکم دیا ہے کہ وہ یوکرینی شہر ماریوپول میں اسٹیل پلانٹ پر حملہ نہ کریں جہاں دو ہزار کے لگ بھگ یوکرینی فوجی چھپے ہوئے ہیں اور چین کے صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ بین الاقوامی تنازعات کو پابندیاں لگانے کی بجائے بات چیت سے حل کیا جانا چاہیے۔ ان خبروں کی تفصیل اور مزید اہم اور دلچسپ معلومت کے لیے آیے وائس آف امریکہ اردو کی ویب سائٹ پر، اس لنک کے ذریعے:https://bit.ly/3tlwR7h
    19 min
  • نیوز بلیٹن 2021-20-04 - اپریل 20, 2022
    شام سات بجے کی خبریں خالد حمید کے ساتھ- امریکی کانگریس کی خاتون رکن الہان عمر اپنے چار روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئی ہیں؛ صوبہ سندھ کے ضلع دادو کے گاؤں فرید آباد گوٹھ فیض محمد بخش میں آتشزدگی سے کم از کم 9 افراد ہلاک ہو گئے اور یوکرین نے کہا ہے کہ روس کے ساتھ محصور شہر ماریوپول سے شہریوں کو نکالنے کے لیے ایک ابتدائی معاہدہ ہو گیا ہے۔ ان خبروں کی تفصیل اور مزید اہم اور دلچسپ معلومت کے لیے آیے وائس آف امریکہ اردو کی ویب سائٹ پر، اس لنک کے ذریعے:https://bit.ly/3tlwR7h
    16 min
  • نیوز بلیٹن 2021-19-04 - اپریل 19, 2022
    شام سات بجے کی خبریں خالد حمید کے ساتھ - وزیراعظم شہباز شریف کی 34 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا ہے؛ کابل میں شیعہ اکثریتی ضلع کے ایک اسکول میں تین بم دھماکوں سے کم از کم 26 افراد ہلاک ہونے گئے ہیں اور یوکرین نے کہا ہے کہ روسی افواج ڈونٹسک اور لوہانسک کے علاقوں پر مکمل کنٹرول حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔ ان خبروں کی تفصیل اور مزید اہم اور دلچسپ معلومت کے لیے آیے وائس آف امریکہ اردو کی ویب سائٹ پر، اس لنک کے ذریعے:https://bit.ly/3tlwR7h
    15 min
  • نیوز بلیٹن 2021-18-04 - اپریل 18, 2022
    شام سات بجے کی خبریں خالد حمید کے ساتھ - پاکستان اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے قرضے کی اگلی قسط کے حصول کے لیے مذاکرات کا چھٹا دور رواں ہفتے شروع ہو گا؛ مغربی یوکرین میں حکام نے بتایا کہ پیر کے روز لویف پر میزائل حملے ہوئے، جن میں میں کم از کم چھ افراد ہلاک ہو گئے؛ امریکہ میں ایک بار پھر کرونا کیسز میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے اور ماہرین اس اضافے کو وائرس کی نئی لہر کا پیش خیمہ قرار دے رہے ہیں۔ ان خبروں کی تفصیل اور مزید اہم اور دلچسپ معلومت کے لیے آیے وائس آف امریکہ اردو کی ویب سائٹ پر، اس لنک کے ذریعے:https://bit.ly/3tlwR7h
    17 min
  • نیوز بلیٹن 2021-15-04 - اپریل 15, 2022
    شام سات بجے کی خبریں خالد حمید کے ساتھ- پاکستانی فوج کے ترجمان ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر میجرجنرل بابر افتخار نے کہا کہ اب کوئی مارشل لا نہیں لگے گا اور فوج سیاست سے دور رہے گی؛ خیبر پختونخوا کے افغانستان سے ملحقہ قبائلی اضلاع شمالی اور جنوبی وزیرستان میں جمعرات کو عسکریت پسندوں کے حملوں میں مجموعی طور پر 9 اہل کار ہلاک اور چھ زخمی ہو گئے اور امریکی کمپنی ٹیسلا کے سی ای او ایلون مسک نے ٹوئٹر کی خرید کے لیے 43 ارب ڈالر کی پیش کش کی ہے۔ ان خبروں کی تفصیل اور مزید اہم اور دلچسپ معلومت کے لیے آیے وائس آف امریکہ اردو کی ویب سائٹ پر، اس لنک کے ذریعے:https://bit.ly/3tlwR7h
    17 min

About نیوز بلیٹن - وائس آف امریکہ

From the publisher's feed

وائس آف امریکہ سے تازہ ترین خبروں کا بلیٹن خالد حمید کے ساتھ ۔ وی او اے اردو پاکستانی اور عالمی خبروں کیلئے آپ کا قابل اعتماد ذریعہ ھے ۔ وائس آف امریکہ اردو کی رپورٹنگ اور پروگرامنگ کا تمام مواد…

More shows like نیوز بلیٹن - وائس آف امریکہ

خالد حمید کی یادیں - وائس آف امریکہ by VOA Urdu

خالد حمید کی یادیں - وائس آف امریکہ

1 Listeners

آن لائن کلینک - وائس آف امریکہ by VOA Urdu

آن لائن کلینک - وائس آف امریکہ

0 Listeners

کل اور آج - وائس آف امریکہ by VOA Urdu

کل اور آج - وائس آف امریکہ

0 Listeners

آزادی کے 75 سال - وائس آف امریکہ by VOA Urdu

آزادی کے 75 سال - وائس آف امریکہ

0 Listeners