نیوز بلیٹن - وائس آف امریکہ

نیوز بلیٹن - وائس آف امریکہ

By VOA UrduNews
Download on the App Store

نیوز بلیٹن - وائس آف امریکہ episodes

  • نیوز بلیٹن 2021-17-03 - مارچ 17, 2022
    شام سات بجے کی خبریں خالد حمید کے ساتھ ۔ امریکی صدر جو بائیڈن نے یوکرین کے لیے 80 کروڑ ڈالر مالیت کے نئے امدادی پیکیج کا اعلان کیا ہے؛ بھارت اور چین کے درمیان مشرقی لداخ میں سرحدی کشیدگی کے دو سال بعد دونوں ملکوں کے درمیان برف پگھلنے کے آثار پیدا ہو رہے ہیں اور یوکرین میں امریکہ کے سفارت خانے نے بتایا ہے کہ چرنیفPresi میں روسی فوج کی فائرنگ سے روٹی کے لیے قطار میں کھڑے 10 افراد ہلاک ہو گئے۔ ان خبروں کی تفصیلات اور مزید خبریں دیکھیئے اور سنیئے وائس آف امریکہ اردو کی ویب سائٹ اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر۔
    14 min
  • نیوز بلیٹن 2021-16-03 - مارچ 16, 2022
    شام سات بجے کی خبریں خالد حمید کے ساتھ ۔ یوکرین کے صدر ولودویمیر زیلنسکی نے بدھ کو امریکی کانگریس سے خطاب کیا جب کہ امریکی صدر جو بائیڈن کی جانب سے آٹھ سو ملین ڈالر کی نئی سیکیورٹی امداد کا اعلان متوقع ہے؛ امریکی سینیٹ نے منگل کو متفقہ طور پر ایک قرارداد منظور کی جس میں روسی صدر ولادیمیر پوٹن کو جنگی مجرم قرار دیا گیا اور اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی نے اتفاق رائے سے ایک قرارداد منظور کی جس میں 15 مارچ کو اسلامو فوبیا سے نمٹنے کا عالمی دن منانے کا اعلان کیا گیا ہے۔ ان خبروں کی تفصیلات اور مزید خبریں دیکھیئے اور سنیئے وائس آف امریکہ اردو کی ویب سائٹ اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر۔
    18 min
  • نیوز بلیٹن 2021-15-03 - مارچ 15, 2022
    شام سات بجے کی خبریں خالد حمید کے ساتھ ۔ یوکرین کے صدر ولودویمیر زیلنسکی امریکی کانگریس سے ایک ورچوئل خطاب کریں گے؛ افغان سفارت کاروں کا کہنا ہے کہ امریکہ میں افغان سفارت خانہ اور دو قونصل خانے 23 مارچ کی دوپہر سے کام بند کر دیں گے اور پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھارت کی طرف سے پاکستان میں مبینہ طور پر حادثانی طور پر فائر ہونے والے ایک میزائل کے معاملے کی مکمل تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ ان خبروں کی تفصیلات اور مزید خبریں دیکھیئے اور سنیئے وائس آف امریکہ اردو کی ویب سائٹ اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر۔
    17 min
  • نیوز بلیٹن 2021-14-03 - مارچ 14, 2022
    شام سات بجے کی خبریں خالد حمید کے ساتھ ۔ اتوار کو یوکرین کے ایک فوجی اڈے انٹرنیشنل سینٹر فار پیس کیپنگ اینڈ سیکیورٹی پر کروز میزائل حملے میں کم از کم 35 افراد ہلاک اور 134 زخمی ہو گئے؛ پاکستان کی حکومت کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد پر ووٹنگ 27 مارچ کے بعد ہو گی اور امریکہ کے سابق صدر براک اوباما کا کہنا ہے کہ ان کا کرونا ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے۔ ان خبروں کی تفصیلات اور مزید خبریں دیکھیئے اور سنیئے وائس آف امریکہ اردو کی ویب سائٹ اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر۔
    17 min
  • نیوز بلیٹن 2021-11-03 - مارچ 11, 2022
    شام سات بجے کی خبریں خالد حمید کے ساتھ ۔ چین کے تیار کردہ چھ جے 10 سی لڑاکا طیاروں کو جمعے کو پاکستان فضائیہ میں شامل کر لیا گیا ہے؛ امریکہ، یورپی یونین اور جی سیون گروپ روس کی پسندیدہ ترین ملک کی تجارتی حیثیت کو منسوخ کرنے کا اعلان کرنے والے ہیں اور یوکرین نے روسی افواج پر جمعہ کے روز مشرقی یوکرین میں ذہنی امراض کے ایک اسپتال کو نشانہ بنانے کا الزام لگایا ہے۔ ان خبروں کی تفصیلات اور مزید خبریں دیکھیئے اور سنیئے وائس آف امریکہ اردو کی ویب سائٹ اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر۔
    18 min
  • نیوز بلیٹن 2021-10-03 - مارچ 10, 2022
    شام سات بجے کی خبریں خالد حمید کے ساتھ۔ پاکستان میں اپوزیشن اتحاد کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک قومی اسمبلی میں جمع کرانے کے بعد سے ملک میں سیاسی ہلچل اور جوڑ توڑ اپنے عروج پر ہے؛ بائیڈن انتظامیہ نے خبردار کیا ہے کہ روس یوکرین میں کیمیائی یا حیاتیاتی ہتھیار استعمال کرنے کی کوشش کر سکتا ہے اور بھارت کی پانچ ریاستوں اترپردیش، اتراکھنڈ، پنجاب، منی پور اور گوا میں اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کو بڑی کامیابی ملی ہے۔ ان خبروں کی تفصیلات اور مزید خبریں دیکھیئے اور سنیئے وائس آف امریکہ اردو کی ویب سائٹ اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر۔
    16 min
  • نیوز بلیٹن 2021-09-03 - مارچ 09, 2022
    شام سات بجے کی خبریں خالد حمید کے ساتھ ۔ امریکی صدر جوبائیڈن نے روس سے تیل کی درآمد پر پابندی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس اقدام سے روسی معیشت کی شہہ رگ کو ہدف بنایا گیا ہے؛ جاپان نے روس پر نئی پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا ہے اور خیبر پختونخوا کی پولیس نے پشاور کے قریب ایک جھڑپ میں شیعہ جامع مسجد پر حملے میں ملوث تین مبینہ دہشگردوں کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا۔ ان خبروں کی تفصیلات اور مزید خبریں دیکھیئے اور سنیئے وائس آف امریکہ اردو کی ویب سائٹ اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر۔
    14 min
  • نیوز بلیٹن 2021-08-03 - مارچ 08, 2022
    شام سات بجے کی خبریں خالد حمید کے ساتھ ۔ حزبِ اختلاف کی جماعتوں نے وزیرِ اعظم عمران خان کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد قومی اسمبلی میں جمع کرا دی ہے؛ سبی میں منگل کو سڑک پر ایک بم دھماکے سے کم از کم 5 سیکیورٹی اہل کار ہلاک جب کہ عام شہریوں سمیت تقریباً 19 افراد زخمی ہو گئے اور یوکرین کی نائب وزیر اعظم ارینا ویریشچک کے مطابق روس کے ساتھ عارضی جنگ بندی اور شہریوں کے سومی سے انخلا کا ایک معاہدہ طے پا گیا ہے۔ ان خبروں کی تفصیلات اور مزید خبریں دیکھیئے اور سنیئے وائس آف امریکہ اردو کی ویب سائٹ اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر۔
    17 min
  • نیوز بلیٹن 2021-07-03 - مارچ 07, 2022
    شام سات بجے کی خبریں خالد حمید کے ساتھ ۔ پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان اس ماہ کے آخر میں اسلام آباد میں تعاون سے متعلق 57 اسلامی ملکوں کی تنظیم کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کی میزبانی کے بعد مغربی ممالک کے اہم دورے کی تیاری کر رہے ہیں؛ کیف اور ماسکو کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور آج پیر کو ہونے والا ہے اور جنوبی کوریا نے کہا ہے کہ وہ یوکرین حملے پر ماسکو کے خلاف تازہ ترین پابندیوں کے سلسلے میں روس کے مرکزی بینک کے ساتھ تمام لین دین کو روک دے گا۔ ان خبروں کی تفصیلات اور مزید خبریں دیکھیئے اور سنیئے وائس آف امریکہ اردو کی ویب سائٹ اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر۔
    17 min
  • نیوز بلیٹن 2021-04-03 - مارچ 04, 2022
    شام سات بجے کی خبریں خالد حمید کے ساتھ ۔ پشاور کی اہل تشیع کی ایک جامع مسجد میں نماز جمعہ کے وقت ایک خودکش دھماکے میں کم از کم 56 افراد ہلاک اور50 سے زیادہ زخمی ہوئے ہیں؛ یوکرین کے حکام نے زپورزیا جوہری پلانٹ پر روس کے قبضے کی تصدیق کی ہے اور نیٹو کے وزرائے خارجہ روس کے یوکرین پر حملے پر تبادلہ خیال کے لیے برسلز میں آج جمعے کو ملاقات کر رہے ہیں۔ ان خبروں کی تفصیلات اور مزید خبریں دیکھیئے اور سنیئے وائس آف امریکہ اردو کی ویب سائٹ اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر۔
    17 min

About نیوز بلیٹن - وائس آف امریکہ

From the publisher's feed

وائس آف امریکہ سے تازہ ترین خبروں کا بلیٹن خالد حمید کے ساتھ ۔ وی او اے اردو پاکستانی اور عالمی خبروں کیلئے آپ کا قابل اعتماد ذریعہ ھے ۔ وائس آف امریکہ اردو کی رپورٹنگ اور پروگرامنگ کا تمام مواد…

More shows like نیوز بلیٹن - وائس آف امریکہ

خالد حمید کی یادیں - وائس آف امریکہ by VOA Urdu

خالد حمید کی یادیں - وائس آف امریکہ

1 Listeners

آن لائن کلینک - وائس آف امریکہ by VOA Urdu

آن لائن کلینک - وائس آف امریکہ

0 Listeners

کل اور آج - وائس آف امریکہ by VOA Urdu

کل اور آج - وائس آف امریکہ

0 Listeners

آزادی کے 75 سال - وائس آف امریکہ by VOA Urdu

آزادی کے 75 سال - وائس آف امریکہ

0 Listeners