شام سات بجے کی خبریں خالد حمید کے ساتھ ۔ یوکرین پر روسی افواج کی گولا باری جمعرات کو آٹھویں روز بھی جاری رہی جس سے بچنے کے لیے ہمسایہ ملکوں میں جانے والے پناہ گزینوں کی تعداد دس لاکھ سے بڑھ گئی ہے؛ یوکرین کی ایمرجنسی ایجنسی کے مطابق حملوں میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد دو ہزار سے بڑھ چکی ہے اور اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے بدھ کو ایک قرارداد منظور کی جس میں روس کے یوکرین پر حملے کی مذمت اور فوری طور پر اپنی تمام فوج واپس بلانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ ان خبروں کی تفصیلات اور مزید خبریں دیکھیئے اور سنیئے وائس آف امریکہ اردو کی ویب سائٹ اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر۔