نیوز بلیٹن - وائس آف امریکہ

نیوز بلیٹن - وائس آف امریکہ

By VOA UrduNews
Download on the App Store

نیوز بلیٹن - وائس آف امریکہ episodes

  • نیوز بلیٹن 2021-16-02 - فروری 16, 2022
    شام سات بجے کی خبریں خالد حمید کے ساتھ ۔ افغانستان کے مشرقی صوبہ کنڑ کے رہائشیوں کا کہنا ہے کہ گزشتہ رات ڈیورنڈ لائن کی پاکستانی جانب سے سرحدی ضلع سرکانو میں 80 راکٹ گرے جس سے ایک شہری زخمی اور متعدد مکانوں کو نقصان پہنچا؛ نیٹو کے سیکرٹری جنرل جینز سٹولٹن برگ نے بدھ کو کہا کہ یوکرین کی سرحد سے روسی افواج کے انخلاء کے کوئی شواہد نہیں ملے ہیں، اور یہ کہ روس اب بھی بغیر کسی انتباہی وقت کے یوکرین پر مکمل حملہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ ان خبروں کی تفصیلات اور مزید خبریں دیکھیئے اور سنیئے وائس آف امریکہ اردو کی ویب سائٹ اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر۔
    15 min
  • نیوز بلیٹن 2021-15-02 - فروری 15, 2022
    افغانستان کی طالبان حکومت کے قائم مقام وزیر دفاع نے افغانستان کے لیے ایک لاکھ دس ہزار افراد پر مشتمل فوج بنانے کے منصوبے کا اعلان کیا ہے؛ روس نے کہا ہے کہ یوکرین کے قریب تعینات اس کی کچھ افواج اپنے اڈوں پر واپس جائیں گی اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے روس، یوکرین اور مغرب پر اپنی کشیدگی کم کرنے کے لیے زور دیا ہے۔
    16 min
  • نیوز بلیٹن 2021-14-02 - فروری 14, 2022
    شام سات بجے کی خبریں خالد حمید کے ساتھ ۔ ایران کے وزیر خارجہ ڈاکٹر احمد وحیدی نو رکنی ایرانی وفد کے ہمراہ ایک روزہ دورے پر پیر کو اسلام آباد پہنچے اور اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ یمن کے جنوبی علاقے میں ان کے عملے کے پانچ ارکان کو اغوا کر لیا گیا ہے۔
    16 min
  • نیوز بلیٹن 2021-11-02 - فروری 11, 2022
    شام سات بجے کی خبریں خالد حمید کے ساتھ ۔ امریکی قانون سازوں کے سامنے طالبان کو شامل کیے بغیر افغان معیشت کو سہارا دینے کے لیے امداد بھیجنے کے چند متبادل طریقے پیش کیے گئے ہیں؛ امریکی صدر جو بائیڈن نے یوکرین میں امریکی پر زور دیا کہ وہ فوری طور پر ملک چھوڑ دیں اور روس نے جمعرات کو بیلاروس میں بڑی سطح کی 10 روزہ جنگی مشقوں کا آغاز کردیا ہے۔ ان خبروں کی تفصیلات اور مزید خبریں دیکھیئے اور سنیئے وائس آف امریکہ اردو کی ویب سائٹ اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر۔
    15 min
  • نیوز بلیٹن 2021-10-02 - فروری 10, 2022
    اقوامِ متحدہ کی ایک حالیہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ تحریک طالبان پاکستان کے تین سے پانچ ہزار جنگجو افغانستان میں موجود ہیں؛ نیٹو کے سیکرٹری جنرل جین اسٹولٹن برگ نے روس کو آگے بڑھنے کا سفارتی راستہ تلاش کرنے کے لیے میٹنگوں میں شرکت کی دعوت دی ہے اور وائٹ ہاؤس نے ایران سے کہا ہے کہ اگر 2015 کے جوہری معاہدے میں واپسی سے متعلق چند ہفتوں کے اندر معاہدہ نہیں ہوا تو اس معاہدے پر واپس آنا ناممکن ہو گا۔
    16 min
  • نیوز بلیٹن 2021-09-02 - فروری 09, 2022
    شام سات بجے کی خبریں خالد حمید کے ساتھ ۔ امریکی وزیر خارجہ انٹنی بلنکن آج بدھ کو آسٹریلیا کے تین روزہ دورے پر ہیں جس کے بارے میں اعلیٰ امریکی سفارت کار کا کہنا ہے کہ بائیڈن انتظامیہ کی توجہ ایشیا پیسیفک اور ہند بحرالکاہل کے علاقوں پر مرکوز ہے؛ برطانوی وزیر خارجہ لِز ٹرس روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے ماسکو جا رہی ہیں اور فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے کہا ہے کہ یوکرین کے بحران کو حل کرنے میں مہینوں لگ سکتے ہیں۔ ان خبروں کی تفصیلات اور مزید خبریں دیکھیئے اور سنیئے وائس آف امریکہ اردو کی ویب سائٹ اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر۔
    12 min
  • نیوز بلیٹن 2021-08-02 - فروری 08, 2022
    شام سات بجے کی خبریں خالد حمید کے ساتھ۔ امریکہ نے پیر کے روز کہا کہ وہ داعش خراسان کے رہنما ثناء اللہ غفاری کی شناخت یا اس کے مقام کا پتہ لگانے اور اگست 2021 میں کابل میں ہونے والے مہلک حملے کے ذمہ داروں کی گرفتاری کے لیے معلومات فراہم کرنے پر (ہر ایک کے لیے) دس ملین ڈالر تک کے انعام کی پیشکش کر رہا ہے؛ امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا کہ اگر روس یوکرین پر حملہ کرتا ہے تو اہم یورپی گیس پائپ لائن نورڈ اسٹریم 2 منصوبے پر پیش رفت نہیں ہو گی۔ ان خبروں کی تفصیلات اور مزید خبریں دیکھیئے اور سنیئے وائس آف امریکہ اردو کی ویب سائٹ اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر۔
    12 min
  • نیوز بلیٹن 2021-07-02 - فروری 07, 2022
    شام سات بجے کی خبریں خالد حمید کے ساتھ ۔ وزیر اعظم عمران خان فروری کے آخر میں روس کا دورہ کریں گے جو گزشتہ 20 سال سے زائد عرصے کے بعد پاکستان کے کسی وزیراعظم کا روس پہلا دورہ ہوگا؛ امریکی قومی سلامتی کے مشیر، جیک سلیوان نے کہا ہے کہ یوکرین پر روسی حملہ کسی بھی وقت ہو سکتا ہے لیکن ان کا کہنا ہے کہ امریکہ روس کی جانب سے ہر اقدام کے لیے تیار ہے؛ اسرائیلی اور فلسطینی عوامی شخصیات نے دو ریاستی کنفیڈریشن کے لیے ایک نئی تجویز تیار کی ہے جس سے مشرق وسطیٰ میں امن کوششوں کو آگے بڑھنے کا راستہ ملے گا۔ ان خبروں کی تفصیلات اور مزید خبریں دیکھیے اور سنیے وائس آف امریکہ اردو کی ویب سائٹ اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر۔
    16 min
  • نیوز بلیٹن 2021-04-02 - فروری 04, 2022
    شام سات بجے کی خبریں خالد حمید کے ساتھ ۔ چین کے دارالحکومت بیجنگ میں سرمائی اولمپکس کا آغاز ہو گیا ہے جس میں لگ بھگ 20 ممالک کے سربراہ اور دیگر عالمی رہنما شرکت کر رہے ہیں؛ روس کے صدر ولادیمیر پوتن اور چینی رہنما شی جن پنگ نے 2022 کے بیجنگ اولمپکس کی افتتاحی تقریب سے قبل ملاقات کی؛ امریکی محکمہ خزانہ نے کہا ہے کہ امریکی تاریخ میں پہلی مرتبہ کل قومی قرضے 30 ٹریلین ڈالر سے بڑھ گئے ہیں۔ان خبروں کی تفصیلات اور مزید خبریں دیکھیے اور سنیے وائس آف امریکہ اردو کی ویب سائٹ اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر۔
    15 min
  • نیوز بلیٹن 2021-03-02 - فروری 03, 2022
    شام سات بجے کی خبریں خالد حمید کے ساتھ ۔ بلوچستان میں دو مقامات پر حملوں میں پاکستان فوج کے مطابق 13 دہشت گرد اور سات سیکیورٹی اہل کار ہلاک جب کہ 3 زخمی ہو گئے ہیں؛ افغان صوبے بغلان میں گزشتہ رات کوئلے کی کان کے حادثے میں کم از کم گیارہ مزدور ہلاک ہو گئے اور پینٹاگان نے کہا ہے کہ صدر بائیڈن اس ہفتے تقریباً دو ہزار فوجی پولینڈ اور جرمنی بھجوا رہے ہیں، جب کہ جرمنی میں موجود اندازاً ایک ہزار فوجیوں کو رومانیہ روانہ کیا جائے گا۔ ان خبروں کی تفصیلات اور مزید خبریں دیکھیے اور سنیے وائس آف امریکہ اردو کی ویب سائٹ اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر۔
    14 min

About نیوز بلیٹن - وائس آف امریکہ

From the publisher's feed

وائس آف امریکہ سے تازہ ترین خبروں کا بلیٹن خالد حمید کے ساتھ ۔ وی او اے اردو پاکستانی اور عالمی خبروں کیلئے آپ کا قابل اعتماد ذریعہ ھے ۔ وائس آف امریکہ اردو کی رپورٹنگ اور پروگرامنگ کا تمام مواد…

More shows like نیوز بلیٹن - وائس آف امریکہ

خالد حمید کی یادیں - وائس آف امریکہ by VOA Urdu

خالد حمید کی یادیں - وائس آف امریکہ

1 Listeners

آن لائن کلینک - وائس آف امریکہ by VOA Urdu

آن لائن کلینک - وائس آف امریکہ

0 Listeners

کل اور آج - وائس آف امریکہ by VOA Urdu

کل اور آج - وائس آف امریکہ

0 Listeners

آزادی کے 75 سال - وائس آف امریکہ by VOA Urdu

آزادی کے 75 سال - وائس آف امریکہ

0 Listeners