شام سات بجے کی خبریں خالد حمید کے ساتھ ۔ پاکستان کے وزیرِ اعظم عمران خان چین کی دعوت پر سرمائی اولمپکس کی تقریبات میں شرکت کے لیے جمعرات کو چار روزہ دورے پر بیجنگ روانہ ہوں گے؛ حکومتِ پاکستان کا کہنا ہے کہ حال ہی میں جاری کیے گئے سکوک بانڈز کے ذریعے ایک ارب امریکی ڈالرز جمع کر لیے گئے ہیں؛ امریکی فوج متحدہ عرب امارات کو گائیڈڈ میزائل ڈسٹرائر بھیج رہی ہے اور مدد کے لیے لڑاکا طیارے تعینات کر رہی ہے کیوں کہ اسے یمن میں حوثی باغیوں کے میزائل حملوں کا سامنا ہے؛ امریکہ میں ایسے متعدد کالجوں اور یونیورسٹیوں کو بم سے اڑا دینے کی دھمکیاں موصول ہوئی ہیں جو تاریخی طور پر سیاہ فاموں کے کالج اور یونیورسٹیاں کہلاتے ہیں اور جنہیں 'ایچ بی سی یو' بھی کہا جاتا ہے۔ ان خبروں کی تفصیلات اور مزید خبریں دیکھیے اور سنیے وائس آف امریکہ اردو کی ویب سائٹ اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر۔