نیوز بلیٹن - وائس آف امریکہ

نیوز بلیٹن - وائس آف امریکہ

By VOA UrduNews
Download on the App Store

نیوز بلیٹن - وائس آف امریکہ episodes

  • نیوز بلیٹن 2021-20-01 - جنوری 20, 2022
    شام سات بجے کی خبریں خالد حمید کے ساتھ ۔ لاہور کے علاقے لوہاری گیٹ میں جمعرات کے بم دھماکے میں کم سے کم دو افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں؛ امریکی وزیر خارجہ انٹنی بلنکن آج جمعرات کو روس-یوکرین کی سرحد پر صورتحال کے بارے میں اہم اتحادیوں کے ساتھ مشاورت کے لیے برلن میں ہیں اور پنجاب حکومت نے سانحہ مری کے دوران غفلت برتنے پر کمشنر راولپنڈی سمیت 15 افسران کو اُن کے عہدوں سے ہٹا دیا ہے۔ مزید خبریں دیکھیئے اور سنیئے وائس آف امریکہ اردو کی ویب سائٹ اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر۔
    12 min
  • نیوز بلیٹن 2021-19-01 - جنوری 19, 2022
    شام سات بجے کی خبریں خالد حمید کے ساتھ ۔ طالبان حکام نے پہلی اقتصادی کانفرنس میں بین الاقوامی برادری سے اپنی حکومت کو تسلیم کرنے کا کہا ہے تاکہ افغانستان بینک اثاثوں کو جاری کیا جائے؛ گوانتانامو بے میں امریکہ کی جانب سے دہشت گردوں کو قید میں رکھنے اور مقدمے چلانے کے لیے قائم کیے جانے والے حراستی مرکز کو بیس سال مکمل ہو گئے ہیں؛ روسی حکام کا کہنا ہے کہ ماسکو بڑی مشترکہ فوجی مشقوں کے لیے ملک کے مشرق بعید سے بیلاروس میں غیر متعین تعداد میں فوجی بھیج رہا ہے۔ مزید خبریں دیکھیئے اور سنیئے وائس آف امریکہ اردو کی ویب سائٹ اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر۔
    12 min
  • نیوز بلیٹن 2021-18-01 - جنوری 18, 2022
    شام سات بجے کی خبریں خالد حمید کے ساتھ ۔ افغانستان میں طالبان حکام نے بتایا ہے کہ مغربی صوبے بادغیس میں پیر کی سہ پہر کے زلزلے سے 28 افراد ہلاک ہوئے جن میں عورتیں اور بچے بھی شامل ہیں؛ اسلام آباد میں پیر کی شب دو موٹر سائیکل سوار مسلح افراد نے پولیس کی چیک پوسٹ پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک پولیس افسر ہلاک اور دو زخمی ہو گئے تھے اور دنیا بھر میں عالمی وبا سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 32 کروڑ 81 لاکھ سے بڑھ چکی ہے جب کہ اموات 55 لاکھ سے زیادہ ہیں۔ مزید خبریں دیکھیئے اور سنیئے وائس آف امریکہ اردو کی ویب سائٹ اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر۔
    12 min
  • نیوز بلیٹن 2021-17-01 - جنوری 17, 2022
    شام سات بجے کی خبریں خالد حمید کے ساتھ ۔ امریکی ریاست ٹیکساس میں ایک عبادت گاہ میں یرغمال بنانے کی تحقیقات کے سلسلے میں برطانیہ میں پولیس نے اتوار کو دو افراد کی گرفتاری کا اعلان کیا؛ افغانستان میں شدید برف باری اور طوفان کے بعد پیر کو سالنگ پاس کو ٹرکوں کے لیے بند کر دیا گیا اور متحدہ عرب امارات میں حکام نے پیر کو کہا کہ ایک ممکنہ ڈرون حملے میں ابوظہبی بین الاقوامی ہوائی اڈے کے توسیعی حصے پر موجود تین آئل ٹینکرز دھماکے سے پھٹ گئےجس میں کم از کم تین افراد ہلاک اور چھ زخمی ہوئے۔ مزید خبریں دیکھیئے اور سنیئے وائس آف امریکہ اردو کی ویب سائٹ اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر۔
    13 min
  • نیوز بلیٹن 2021-14-01 - جنوری 14, 2022
    شام سات بجے کی خبریں خالد حمید کے ساتھ۔'ورلڈ رپورٹ 2022' میں ہیومن رائٹس واچ کے ایشیا چیپٹر کی ایسوسی ایٹ ڈائریکٹر پیٹریشیا گوسمین نے کہا کہ پاکستان کی حکومت کی طرف سے اظہار رائے اور اجتماع کی آزادی پر پابندیوں اور صحافیوں، سرگرم کارکنوں اور مذہبی اقلیتوں کے خلاف تشدد میں ایک ساتھ اضافہ ہوا ہے اور امریکی سپریم کورٹ نے بائیڈن انتظامیہ کو بڑے کاروباروں میں ملازمین کو کووڈ 19کے خلاف ویکسین لازمی قرار دینے یا ہفتہ وار ٹیسٹنگ کروانے اور نوکری پر ماسک پہننے کی شرط پر روک لگا دی ہے۔ مزید خبریں دیکھیئے اور سنیئے وائس آف امریکہ اردو کی ویب سائٹ اورسوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر۔
    14 min
  • نیوز بلیٹن 2021-13-01 - جنوری 13, 2022
    شام سات بجے کی خبریں خالد حمید کے ساتھ۔ پاکستان کی قومی اسمبلی میں مالیاتی ضمنی بل منظوری کے لیے پیش کردیا گیا ہے؛ جمعرات کو ویانا میں یورپ کی مستقل کونسل میں سلامتی اور تعاون کی تنظیم کے اجلاس میں روس یوکرین کی سرحد پر کشیدگی کو کم کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں اور گزشتہ ہفتے کووڈ-19 کے نئے کیسز میں سب سے زیادہ اضافہ جنوب مشرقی ایشیا میں ہوا جہاں یہ شرح 400 فی صد تک نوٹ کی گئی۔ مزید خبریں دیکھیئے اور سنیئے وائس آف امریکہ اردو کی ویب سائٹ اورسوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر۔
    14 min
  • نیوز بلیٹن 2021-12-01 - جنوری 12, 2022
    شام سات بجے کی خبریں خالد حمید کے ساتھ۔ افغانستان میں طالبان حکومت نے ازبکستان اور تاجکستان سے فضائیہ کے وہ طیارے اور ہیلی کاپٹر واپس کرنے کے لیے کہا ہے جو گزشتہ اگست میں امریکی حمایت یافتہ حکومت کے خاتمے کے وقت فرار ہونے والے پائلٹ اڑا کر پڑوسی ممالک لےگئے تھے؛ عالمی معاشی فورم نے خبردار کیا ہے کہ پاکستان کی معیشت کو نئے سال میں قرضوں کے بڑھتے ہوئے حجم سے معاشی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے اور عالمی ادارہ صحت نے منگل کو کہا کہ آئندہ ہفتوں میں یورپ کی نصف آبادی اومیکرون سے متاثر ہو سکتی ہے۔مزید خبریں دیکھیئے اور سنیئے وائس آف امریکہ اردو کی ویب سائٹ اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر۔
    14 min
  • نیوز بلیٹن 2021-11-01 - جنوری 11, 2022
    شام سات بجے کی خبریں خالد حمید کے ساتھ۔ کالعدم تنظیم تحریکِ طالبان پاکستان نے افغانستان کے صوبے ننگرہار میں اپنے ترجمان خالد خراسانی کی مبینہ ہلاکت کی تردید کی ہے؛ امریکہ نے منگل کو افغانستان کے لیے 30 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی نئی امداد کا اعلان کیا اور چین میں کرونا کے پھیلاؤ میں اضافے کے بعد ایک اور شہر آن یانگ میں لاک ڈاؤن کر دیا گیا ہے۔ مزید خبریں دیکھیئے اور سنیئے وائس آف امریکہ اردو کی ویب سائٹ اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر۔
    15 min
  • نیوز بلیٹن 2021-10-01 - جنوری 10, 2022
    شام سات بجے کی خبریں خالد حمید کے ساتھ: سیاحتی مقام مری میں جمعے اور ہفتے کو شدید برف باری کے بعد پیدا ہونے والی سنگین صورتِ حال پر قابو پا لیا گیا ہے، لیکن مری میں سیاحوں کو داخلے کی اجازت نہیں؛ افغانستان کے صوبہ ننگرہار کے ضلع لالپور میں پیر کے روز ایک اسکول کے سامنے دھماکے میں نو طلباء ہلاک اور چار زخمی ہوئے اور نیویارک شہر میں 19 منزلہ عمارت کے اپارٹمنٹس میں لگنے والی آگ میں نو بچوں سمیت انیس افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ مزید خبریں دیکھیئے اور سنیئے وائس آف امریکہ اردو کی ویب سائٹ اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر۔
    12 min
  • نیوز بلیٹن 2021-07-01 - جنوری 07, 2022
    شام سات بجے کی خبریں خالد حمید کے ساتھ: امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ انتخابات میں جب عوام اپنا فیصلہ سنا دیں، تو پھر ہار ہو یا جیت دونوں صورتوں میں ووٹر کا فیصلہ قبول کرنا ہی جمہوریت ہے؛ لاہور ہائی کورٹ کی جج جسٹس عائشہ ملک کو ملک کی اعلیٰ ترین عدالت کا جج بنانے کا فیصلہ جوڈیشل کمیشن نے کیا ہے؛ قازقستان کے صدر نے کہا ہے کہ انہوں نے ملک کی سیکیورٹی فورسز کو حکومت مخالف مظاہروں کو ختم کرنے کے لیے بغیر انتباہ کے مارنے کے لیے گولی مارنےکا اختیار دیا ہے۔ مزید خبریں دیکھیئے اور سنیئے وائس آف امریکہ اردو کی ویب سائٹ اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر۔
    15 min

About نیوز بلیٹن - وائس آف امریکہ

From the publisher's feed

وائس آف امریکہ سے تازہ ترین خبروں کا بلیٹن خالد حمید کے ساتھ ۔ وی او اے اردو پاکستانی اور عالمی خبروں کیلئے آپ کا قابل اعتماد ذریعہ ھے ۔ وائس آف امریکہ اردو کی رپورٹنگ اور پروگرامنگ کا تمام مواد…

More shows like نیوز بلیٹن - وائس آف امریکہ

خالد حمید کی یادیں - وائس آف امریکہ by VOA Urdu

خالد حمید کی یادیں - وائس آف امریکہ

1 Listeners

آن لائن کلینک - وائس آف امریکہ by VOA Urdu

آن لائن کلینک - وائس آف امریکہ

0 Listeners

کل اور آج - وائس آف امریکہ by VOA Urdu

کل اور آج - وائس آف امریکہ

0 Listeners

آزادی کے 75 سال - وائس آف امریکہ by VOA Urdu

آزادی کے 75 سال - وائس آف امریکہ

0 Listeners