نیوز بلیٹن - وائس آف امریکہ

نیوز بلیٹن - وائس آف امریکہ

By VOA UrduNews
Download on the App Store

نیوز بلیٹن - وائس آف امریکہ episodes

  • نیوز بلیٹن 2021-24-12 - دسمبر 24, 2021
    شام سات بجے کی خبریں خالد حمید کے ساتھ: جنوبی بنگلہ دیش میں جمعہ کو ایک کھچاکچھ بھری ہوئی کشتی میں آگ لگنے سے کم از کم 32 افراد ہلاک ہو گئے؛ طالبان حکام کا کہنا ہے کہ قطراور ترکی کی ایک مشترکہ تکنیکی ٹیم جمعرات کو کابل اور چار دیگر ہوائی اڈوں کا انتظام سنبھالنے سے متعلق بات چیت کے لیے کابل آئی ہے؛ وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ صدر جو بائیڈن نے جمعرات کو ایک قانون پر دستخط کیے ہیں جس کے تحت چین میں ایغور قیدیوں کی جبری مشقت سے بنی اشیا پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ مزید خبریں دیکھیئے اور سنیئے وائس آف امریکہ اردو کی ویب سائٹ اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر۔
    15 min
  • نیوز بلیٹن 2021-22-12 - دسمبر 22, 2021
    شام سات بجے کی خبریں خالد حمید کے ساتھ۔: پاکستان، ترکی اور ایران کےدرمیان اسلام آباد سے تہران اور پھر استنبول تک ریل سروس کے منصوبے کو دوبارہ بحا ل کردیا گیا ہے؛ امریکہ کے محکمہ خارجہ نے ڈھاکہ میں ایک بنگلہ دیشی نژاد امریکی بلاگر کی ہلاکت میں ملوث افراد سے متعلق معلومات فراہم کرنے والوں کے لیے 'ریوارڈ فار جسٹس' پروگرام کے تحت 50 لاکھ ڈالر کے انعام کی پیش کش کی ہے؛ امریکی صدر جو بائیڈن نے کرونا وائرس کے نئے ویرینٹ، امکرون کا مقابلہ کرنے کے لیے منگل کے روز ایک نئی مربوط پالیسی کا اعلان کیا۔ مزید خبریں دیکھیئے اور سنیئے وائس آف امریکہ اردو کی ویب سائٹ اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر۔
    14 min
  • نیوز بلیٹن 2021-21-12 - دسمبر 21, 2021
    شام سات بجے کی خبریں خالد حمید کے ساتھ۔ اقوام متحدہ کی زیرقیادت فلاحی اداروں کا کہنا ہے کہ افغانستان میں تیزی سے بگڑتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر موجودہ اقدامات سے کہیں زیادہ کام کرنے کی ضرورت ہے؛ پاکستان کے وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں پی ٹی آئی کے غلط امیدواروں کا چناؤ شکست کی وجہ بنا؛ عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈورس ادہانوم گیبریسس نے گزشتہ ہفتے ایک نیوز بریفنگ میں بتایا کہ اب تک دنیا کے 77 ملکوں میں امکرون کے کیسز سامنے آ چکے ہیں ۔ مزید خبریں دیکھیئے اور سنیئے وائس آف امریکہ اردو کی ویب سائٹ اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر۔
    15 min
  • نیوز بلیٹن 2021-20-12 - دسمبر 21, 2021
    شام سات بجے کی خبریں خالد حمید کے ساتھ۔ او آئی سی اجلاس کا مشترکہ اعلامیہ، افغانستان کی مدد کے لیے خصوصی فنڈ قائم کرنے کا فیصلہ؛ خیبر پختونخوا میں پہلے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات میں حزب اختلاف کی جماعت جماعت علماء اسلام ف کو برتری حاصل ہے؛ ایران کے ساتھ امریکہ کے بالواسطہ مذاکرات کا تازہ ترین دور جمعے کو دس روز کے لئے ملتوی ہو گیا۔ مزید خبریں دیکھیئے اور سنیئے وائس آف امریکہ اردو کی ویب سائٹ اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر۔
    13 min
  • نیوز بلیٹن 2021-17-12 - دسمبر 17, 2021
    شام سات بجے کی خبریں خالد حمید کےساتھ۔ ;پاکستان کے دفتر خارجہ کے مطابق او آئی سی کے تمام رکن ممالک نے 19 دسمبر کو اسلام آباد میْں منعقد ہونے والی کانفرنسں میں شرکت کی تصدیق کردی ہے جب کہ امریکہ کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان تھامس ویسٹ سمیت اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے پانچوں مستقل ارکان چین، برطانیہ، روس اور فرانس کے نمائندے بھی شریک ہوں گے؛ اقوام متحدہ نے کہا کہ افغانستان کی معزول حکومت کی جانب سے تعینات کیے گئے افغان سفیر نے اقوام متحدہ میں اپنا عہدہ چھوڑ دیا ہے؛ جاپان کے شہر اوساکا میں ذہنی امراض کے ایک کلینک میں آگ لگنے سے کم از کم 27 افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے۔ مزید خبریں دیکھیئے اور سنیئے وائس آف امریکہ اردو کی ویب سائٹ اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر۔
    14 min
  • نیوز بلیٹن 2021-16-12 - دسمبر 16, 2021
    شام سات بجے کی خبریں خالد حمید کے ساتھ - پشاور کے آرمی پبلک اسکول میں 16 دسمبر 2014 کو پیش آئے سانحے کو آج سات برس مکمل ہو رہے ہیں؛ طالبان حکام نے اس توقع کا اظہار کیا ہے کہ 19 دسمبر کو اسلام آباد پاکستان میں اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ کی کانفرنس میں افغانستان کی صورت حال کے بارے میں اچھے فیصلے ہوں گے؛ نیوزی لینڈ میں مارچ 2019 میں دو مساجد پر حملوں کے دوران لوگوں کی مدد کرنے والے دو افراد کو ملک کے اعلیٰ ترین بہادری ایوارڈ 'نیوزی لینڈ کراس' سے نوازا گیا ہے۔ مزید خبریں دیکھیئے اور سنیئے وائس آف امریکہ اردو کی ویب سائٹ اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر۔
    14 min
  • نیوز بلیٹن 2021-15-12 - دسمبر 15, 2021
    پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ 19 دسمبر کو اسلام آباد میں ہونے والے اسلامی تعاون تنظم اجلاس کا محور افغانستان کی صورتِ حال ہو گی؛ وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ فوری طور پر 10 ارب ڈالر کی رقوم طالبان کو جاری کرنے کا کوئی اقدام زیر غور نہیں ہے؛ پاکستان کے مرکزی بینک نے آئندہ دو ماہ کے لئے شرح سود مزید ایک فیصد بڑھانے کا اعلان کیا ہے۔ مزید خبریں دیکھیئے اور سنیئے وائس آف امریکہ اردو کی ویب سائٹ اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر۔
    11 min
  • نیوز بلیٹن 2021-14-12 - دسمبر 14, 2021
    پاکستان کے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان کسی کیمپ کا حصہ نہیں بننا چاہتا اور ہم سب کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتے ہیں؛ اسرائیل کے وزیر اعظم نفتالی بینیٹ نے پیر کے روز ابوظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زید النہیان سے ملاقات کی؛ پاکستان میں کرونا وائرس کی نئی قسم اومکرون کے پہلے کیس کی سرکاری طور پر تصدیق ہو گئی ہے۔ مزید خبریں دیکھیئے اور سنیئے وائس آف امریکہ اردو کی ویب سائٹ اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر۔
    12 min
  • نیوز بلیٹن 2021-13-12 - دسمبر 13, 2021
    شام سات بجے کی خبریں خالد حمید کے ساتھ۔; اسرائیلی وزیر اعظم نفتالی بینیٹ نے پیر کو متحدہ عرب امارات کے ولی عہد شہزادہ محمد بن زاید سے ابوظہبی میں ملاقات کی؛ امریکی ایوان نمائندگان میں اس مجوزہ بل سے پاکستان کا نام حدف کر دیا ہے جس میں رواں سال اگست میں طالبان کی طرف سے کابل کاکنٹرول حاصل کرنے کے لیے پاکستان کے ممکنہ کردار کا جائزہ لینے کی تجویز دی گئی تھی؛ سعودی عرب نے بھارت کی ’تبلیغی جماعت‘ پر دہشت گردی کا الزام عائد کرکے پابندی لگا دی ہے۔ مزید خبریں دیکھیئے اور سنیئے وائس آف امریکہ اردو کی ویب سائٹ اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر۔
    12 min
  • نیوز بلیٹن 2021-10-12 - دسمبر 11, 2021
    کالعدم شدت پسند تنظیم تحریک طالبان پاکستان نے حکومت کے ساتھ جاری مذاکرات اور ایک مہینے کی جنگ بندی کے معاہدے کو منسوخ کرنے کا اعلان کیا ہے؛ آج دنیا میں انسانی حقوق کا عالمی دن منایا جا رہا ہے جس کا موضوع ، 'مساوات' ہے اور جمعرات کو میکسیکو میں ایک کارگو ٹرک الٹ کر ایک پل سے ٹکرا گیا جس سے کم از کم 53 افراد ہلاک اور 54 زخمی ہو گئے۔ مزید خبریں دیکھیئے اور سنیئے وائس آف امریکہ اردو کی ویب سائٹ اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر۔
    13 min

About نیوز بلیٹن - وائس آف امریکہ

From the publisher's feed

وائس آف امریکہ سے تازہ ترین خبروں کا بلیٹن خالد حمید کے ساتھ ۔ وی او اے اردو پاکستانی اور عالمی خبروں کیلئے آپ کا قابل اعتماد ذریعہ ھے ۔ وائس آف امریکہ اردو کی رپورٹنگ اور پروگرامنگ کا تمام مواد…

More shows like نیوز بلیٹن - وائس آف امریکہ

خالد حمید کی یادیں - وائس آف امریکہ by VOA Urdu

خالد حمید کی یادیں - وائس آف امریکہ

1 Listeners

آن لائن کلینک - وائس آف امریکہ by VOA Urdu

آن لائن کلینک - وائس آف امریکہ

0 Listeners

کل اور آج - وائس آف امریکہ by VOA Urdu

کل اور آج - وائس آف امریکہ

0 Listeners

آزادی کے 75 سال - وائس آف امریکہ by VOA Urdu

آزادی کے 75 سال - وائس آف امریکہ

0 Listeners