نیوز بلیٹن - وائس آف امریکہ

نیوز بلیٹن - وائس آف امریکہ

By VOA UrduNews
Download on the App Store

نیوز بلیٹن - وائس آف امریکہ episodes

  • نیوز بلیٹن 2021-25-11 - نومبر 26, 2021
    افغانستان کے حکمران طالبان نے امریکہ اور افغانستان کے درمیان حل طلب مسائل طے کرنے کے لیے عملی اقدامات اٹھائے پر زور دیا ہے؛ طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا ہے کہ مذہبی علما کی جانب سے افغانستان کے تعلیمی نظام پر نظرثانی مکمل ہونے کے بعد لڑکیوں کے اسکول آئندہ سال کھولے جائیں گے؛ پاکستان میں پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی ہڑتال کے باعث عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے؛ آج امریکہ میں یوم تشکر یعنی تھینکس گیونگ منایا جا رہا ہے۔ مزید خبریں دیکھیئے اور سنیئے وائس آف امریکہ اردو کی ویب سائٹ اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر۔
    12 min
  • نیوز بلیٹن 2021-24-11 - نومبر 24, 2021
    افغانستان کے لیے امریکہ کے نمائندہ خصوصی تھامس ویسٹ نے کہا ہے کہ طالبان کو تسلیم کرنے سے متعلق روس اور چین کے کوئی اقدامات نظر نہیں آ رہے ہیں، البتہ پاکستان اس معاملے میں زیادہ متحرک ہے اور اس کا جھکاؤ اس طرف ہے؛ امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے آئندہ ماہ جمہوریت پر ایک کانفرنس کے انعقاد کا اعلان کیا ہے جس میں شرکت کے لیے پاکستان سمیت 110 ملکوں کو مدعو کیا گیا ہے اور عالمی ادارہ صحت کے یورپ کے علاقائی دفتر نے منگل کو کہا کہ اگر ویکسینیشن کی کوششوں میں اضافہ نہ کیا گیا تو 53 ممالک کے علاقے میں اگلے چار مہینوں میں کرونا وائرس سے سات لاکھ اموات ہو سکتی ہیں۔ مزید خبریں دیکھیئے اور سنیئے وائس آف امریکہ اردو کی ویب سائٹ اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر۔
    15 min
  • نیوز بلیٹن 2021-23-11 - نومبر 23, 2021
    امریکہ نے افغانستان میں داعش کے دھڑے کے خلاف اقدام کرنے کا اعلان کیا ہے، جس کا مقصد گروہ کے چوٹی کے اہلکاروں اور مبینہ طور پر مالی معاونت فراہم کرنے والوں پر پابندی عائد کرنا ہے؛ افغانستان میں ریڈ کراس کی بین الاقوامی کمیٹی نے 18 علاقائی اور صوبائی اسپتالوں اور ان میں کام کرنے والے عملے کے پانچ ہزار ایک سو ارکان کی مدد کرنا شروع کر دی ہے؛ ایمنسٹی انٹرنیشنل نے پاکستانی حکام پر زور دیا ہے کہ وہ مشتبہ عسکریت پسندوں کو بغیر مقدمہ چلائے جبری طور پر لاپتا کرنا بند کریں؛ چین کے صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ ان کا ملک جنوب مشرقی ایشیاء پر حاوی ہونے یا اپنے چھوٹے پڑوسی ملکوں کے خلاف جارحانہ رویہ نہیں رکھتا۔ مزید خبریں دیکھیئے اور سنیئے وائس آف امریکہ اردو کی ویب سائٹ اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر۔
    15 min
  • نیوز بلیٹن 2021-22-11 - نومبر 22, 2021
    شام سات بجے کی خبریں خالد حمید کے ساتھ۔ آئی ایم ایف پاکستان کو 6 ارب امریکی ڈالر قرضے کی اگلی قسط دینے پر رضا مند ہوگیا ہے جس سے پاکستان کو تقریباً ایک ارب ڈالرز ملنے کا امکان ہے؛ امریکہ نے کانگریس کو نام طالبان کے خط میں افغانستان میں معاشی اور انسانی بحران سے متعلق بیان حقائق کو غلط قرار دیتے ہوئے منجمد اثاثے جاری کرنے کی اپیل رد کر دی ہے؛ ایران کا کہنا ہے کہ اس سال افغانستان اور ایران کے درمیان تجارتی حجم دو ارب امریکی ڈالر تک پہنچ جائے گا؛ بھارتی ریاست آندھرا پردیش میں شدید بارشوں سے 17 افراد کی ہلاکت اور درجنوں کے لاپتا ہونے کی اطلاع ہے اور اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ اتوار کو یروشلم میں اسرائیلی فوج نے ایک فلسطینی شخص کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ مزید خبریں دیکھیئے اور سنیئے وائس آف امریکہ اردو کی ویب سائٹ اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر۔
    15 min
  • نیوز بلیٹن 2021-19-11 - نومبر 19, 2021
    امریکہ میں عارضی داخلے کے لیے 28 ہزار سے زائد افغان باشندوں نے انسانی وجوہات کی بناء پر درخواستیں دی ہیں؛ افغانستان کی نوجوان فٹ بال ٹیم کی خواتین کھلاڑی اپنے اہل خانہ سمیت بحفاظت پاکستان سے برطانیہ پہنچ گئی ہیں؛ سکھ مذہب کے بانی بابا گورو نانک دیو جی کے 552 جنم دن کی تقریبات آج ننکانہ صاحب میں منائی جا رہی ہیں؛ بھارت کے وزیرِ اعظم نریندر مودی نے تین متنازع زرعی قوانین واپس لینے کا اعلان کیا ہے؛ یوگنڈا کی پولیس نے خودکش بم دھماکوں میں ملوث ایک انتہا پسند گروپ سے تعلق رکھنے کا مبینہ الزام پر ایک مسلمان عالم سمیت کم از کم پانچ افراد کو ہلاک کر دیا۔مزید خبریں دیکھیئے اور سنیئے وائس آف امریکہ اردو کی ویب سائٹ اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر۔
    14 min
  • نیوز بلیٹن 2021-18-11 - نومبر 18, 2021
    امریکی وزارت خارجہ نے پاکستان کو ان ممالک کی فہرست میں شامل کیا ہے جہاں مذہبی آزادی سے متعلق امریکہ کو خصوصی تشویش ہے؛ پاکستان نے امریکہ سے باہمی تعلقات کو بہتر کرنے کے لیے لابی کرنے والی ایک کمپنی، براون سٹائین کی خدمات حاصل کی ہیں؛ مذہبی جماعت تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ سعد حسین رضوی کو سات ماہ بعد رہا کر دیا ہے؛ امریکہ کے وزیرِ دفاع لائیڈ آسٹن نے کہا ہے کہ حالیہ دنوں میں چین کے ہائپر سونک میزائل تجربے سے چین کی فوج کی بڑھتی طاقت پر تشویش پیدا ہوئی ہے۔مزید خبریں دیکھیئے اور سنیئے وائس آف امریکہ اردو کی ویب سائٹ اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر۔
    16 min
  • نیوز بلیٹن 2021-17-11 - نومبر 17, 2021
    شام سات بجے کی خبریں خالد حمید کے ساتھ۔ افغانستان میں طالبان حکومت کے وزیر خارجہ نے امریکی کانگریس کے نام ایک کھلے خط میں امریکہ سے افغانستان میں انسانی اور معاشی بحران سے نمٹنے کے لیے ذمہ دارانہ اقدامات درخواست کی ہے ؛ امریکہ کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان تھامس ویسٹ نے منگل کو نئی دہلی میں بھارت کے قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوول اور سیکرٹری خارجہ ہرش شرنگلا سے ملاقات میں افغانستان کی صورت حال اور مشترکہ مفادات کے امور پر تبادلہ خیال کیا؛ پاکستان کی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں انتخابی اصلاحات سے متعلق متنازع ترمیمی بل کثرتِ رائے سے منظور کر لیا گیا ہے اور بھارت نے بدھ سے کرتار پور رہداری کھول دی ہے جو کرونا وبا کی وجہ سے مارچ 2020 میں بند کر دی گئی تھی۔ مزید خبریں دیکھیئے اور سنیئے وائس آف امریکہ اردو کی ویب سائٹ اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر۔
    15 min
  • نیوز بلیٹن 2021-16-11 - نومبر 16, 2021
    امریکی صدر جو بائیڈن اور چینی رہنما شی جن پنگ کے درمیان پیر کو ورچوئل ملاقات ہوئی؛ طالبان نے اتوار کو ایک فوجی پریڈ میں امریکی ساختہ بکتربند گاڑیوں اور روسی ہیلی کاپٹروں کی نمائش کی؛ افغانستان کے لیے امریکی نمائندہ خصوصی تھامس ویسٹ نے پیر کو ماسکو میں اپنے روسی ہم منصب سے افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا؛ وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان کا کہنا ہے کہ حکومت نے انتخابی اصلاحات پر اتحادی جماعتوں کے تحفظات دور کر دیئے ہیں؛ بھارت کے زیرِ انتظام کشمیر کے مرکزی شہر سری نگر میں ایک جھڑپ کے دوران سیکورٹی فورسز نے دو مشتبہ عسکریت پسندوں اور اُن کے ایک ساتھی کو ہلاک کردیا ہے۔مزید خبریں دیکھیئے اور سنیئے وائس آف امریکہ اردو کی ویب سائٹ اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر۔
    14 min
  • نیوز بلیٹن 2021-15-11 - نومبر 15, 2021
    عالمی رہنماؤں نے گلاسگو میں ماحولیاتی کانفرنس کے اختتام پر جاری ہونے والے مشترکہ اعلامیے کا خیر مقدم کیا ہے جس میں موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششیں تیز کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے؛ افغانستان کے لیے ایران کے خصوصی نمائندے حسن کاظمی قومی کابل پہنچ گئے ہیں؛ امریکی صدر جو بائیڈن آج پیر کو وائٹ ہاؤس میں ایک تقریب کی میزبانی کر رہے ہیں جہاں وہ بنیادی ڈھانچے کے ایک ٹریلین ڈالر کے بل پر دستخط کریں گے؛ طالبان وزارت صحت کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ افغانستان میں پچھلے تین ماہ میں کرونا وائرس سے 266 افراد ہلاک ہوئے اور سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان نے 'دنیا کے پہلے غیر منافع بخش' شہر کے قیام کا اعلان کیا ہے۔ مزید خبریں دیکھیئے اور سنیئے وائس آف امریکہ اردو کی ویب سائٹ اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر۔
    16 min
  • نیوز بلیٹن 2021-12-11 - نومبر 12, 2021
    افغانستان کی طالبان حکومت کے قائم مقام وزیر خارجہ امیر خان متقی نے عالمی برادری کی جانب سے جامع حکومت کے قیام کے مطالبے پر کہا ہے کہ طالبان حکومت تمام افغان قومیتوں کی نمائندہ اور جامع ہے؛ امریکہ کے افغانستان کے لئے خصوصی نمائندے تھامس ویسٹ اسلام آباد میں ٹرائیکا میں شرکت اور پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی؛ افغان ایئر لائن آریانہ کابل اور اسلام آباد کے درمیان ہفتے میں دو بار پروازیں شروع کرے گی؛ اقوام متحدہ کے ترقیاتی ادارے نے گلوبل فنڈ کے تعاون سے افغانستان کے طبی عملے کے لیے ڈیڑھ کروڑ ڈالر کی رقم مہیا کی ہے اور پاکستان میں روپے کی قدر میں مسلسل کمی جاری ہے اور انٹربینک میں ڈالر 175 روپے 73 پیسے جب کہ اوپن مارکیٹ میں 178 روپے پر پہنچ گیا ہے۔مزید خبریں دیکھیئے اور سنیئے وائس آف امریکہ اردو کی ویب سائٹ اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر۔
    11 min

About نیوز بلیٹن - وائس آف امریکہ

From the publisher's feed

وائس آف امریکہ سے تازہ ترین خبروں کا بلیٹن خالد حمید کے ساتھ ۔ وی او اے اردو پاکستانی اور عالمی خبروں کیلئے آپ کا قابل اعتماد ذریعہ ھے ۔ وائس آف امریکہ اردو کی رپورٹنگ اور پروگرامنگ کا تمام مواد…

More shows like نیوز بلیٹن - وائس آف امریکہ

خالد حمید کی یادیں - وائس آف امریکہ by VOA Urdu

خالد حمید کی یادیں - وائس آف امریکہ

1 Listeners

آن لائن کلینک - وائس آف امریکہ by VOA Urdu

آن لائن کلینک - وائس آف امریکہ

0 Listeners

کل اور آج - وائس آف امریکہ by VOA Urdu

کل اور آج - وائس آف امریکہ

0 Listeners

آزادی کے 75 سال - وائس آف امریکہ by VOA Urdu

آزادی کے 75 سال - وائس آف امریکہ

0 Listeners