نیوز بلیٹن - وائس آف امریکہ

نیوز بلیٹن - وائس آف امریکہ

By VOA UrduNews
Download on the App Store

نیوز بلیٹن - وائس آف امریکہ episodes

  • نیوز بلیٹن 2021-11-11 - نومبر 11, 2021
    افغانستان سے متعلق ٹرائیکا پلس میٹنگ کے پہلے دن کے اختتام پر ایک مشترکہ بیان میں امریکہ، روس، چین اور پاکستان نے طالبان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ تمام بین الاقوامی دہشت گرد گروپوں کے ساتھ تعلقات منقطع کریں؛ پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ تباہی کے دہانے پر کھڑے افغانستان کی مدد کرے؛ پاکستان کے صوبہ بلوچستان کی سب سے بڑے درسگا جامعہ بلوچستان کے ہاسٹل سے دو طالب علموں کی مبینہ طور پر جبری گمشدگی کے واقعے کے خلاف طالب علم احتجاج کر رہے ہیں اور امریکہ میں آج جمعرات کو سابق فوجیوں کا دن منایا جا رہا ہے اور اس موقع پر ملک بھر میں مختلف تقریبات کے ذریعے سابق فوجیوں کی خدمات کو سراہا جاتا ہے۔
    11 min
  • نیوز بلیٹن 2021-10-11 - نومبر 10, 2021
    بھارت کے نیشنل سیکیورٹی کونسل سکریٹریٹ کے زیر اہتمام نئی دہلی میں افغانستان پر علاقائی سلامتی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا؛ طالبان عہدیداروں نے بتایا ہے کہ ان کے اقتدار سنبھالنے کے بعد سے داعش خراسان کے 600 ارکان کو گرفتار کیا گیا ہے؛ پاکستان کے وزیرِاعظم عمران خان آرمی پبلک اسکول حملے سے متعلق ازخود نوٹس کیس میں عدالت کی جانب سے طلب کرنے پر سپریم کورٹ میں پیش ہو گئے؛ امریکی صدر جو بائیڈن اور ان کے چینی ہم منصب شی جن پنگ کے درمیان اس ہفتے ورچوئل ملاقات ہو گی اور فومیو کیشیدا کو آج بدھ کے روز پارلیمنٹ کے ایوان زیریں میں باضابطہ طور پر جاپان کا وزیراعظم منتخب کر لیا گیا۔
    13 min
  • نیوز بلیٹن 2021-09-11 - نومبر 09, 2021
    افغانستان کی طالبان حکومت کے قائم مقام وزیر خارجہ امیر خان متقی ایک اعلی وفد کے ہمراہ بدھ کو پاکستان کے دورے پر اسلام آباد پہنچیں گے؛ پاکستان نے مسلم ممالک پر زور دیا ہے کہ افغانستان میں بڑھتے ہوئے انسانی بحران سے نمٹنے میں افغان عوام کی مالی مدد کریں؛ نمائندہ خصوصی برائے افغانستان، سفیر تھامس ویسٹ نے افغانستان کی صورت حال پر پیر سے اپنے دورہ یورپ اور ایشیا کا آغاز کر دیا ہے؛ روسی صدر ولادی میر پوٹن نے امریکی سینٹرل انٹیلی جنس ایجنسی کے سربراہ کے ساتھ علاقائی تنازعات اور تعلقات پر گفتگو کی ہے اور جاپان میں صحت کے عہدیداروں نے کہا کہ ایک سال سے زیادہ عرصے میں پہلی بار اتوار کو کرونا وائرس سے کوئی ہلاکت نہیں ہوئی۔
    13 min
  • نیوز بلیٹن 2021-08-11 - نومبر 08, 2021
    امریکہ کے وزیر خارجہ انٹنی بلنکن نے گزشتہ روز امریکہ کے افغانستان کے لئے خصوصی نمائندے تھامس ویسٹ کے ساتھ افغانستان کے بارے میں تبادلہ خیال کیا ہے؛ بھارتی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ بھارت افغانستان کے بارے میں علاقائی ملکوں کی ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ بدھ کے روز منعقد کر رہا ہے لیکن پاکستان اطلاعات کے مطابق کانفرنس میں شرکت میں دلچسپی نہیں رکھتا اور پاکستان حکومت نے کالعدم قرار دی جانے والی مذہبی سیاسی جماعت تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو کالعدم جماعتوں کی فہرست سے نکال دیا ہے۔مزید خبریں دیکھیئے اور سنیئے وائس آف امریکہ اردو کی ویب سائٹ اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر۔
    14 min
  • نیوز بلیٹن 2021-05-11 - نومبر 05, 2021
    عالمی خوراک پروگرام نے غریب افغان خاندانوں کی مدد کے لیے ان میں نقد رقم تقسیم کرنا شروع کر دی ہے؛ رویتِ ہلال کمیٹی کے سابق چیئرمین مفتی منیب الرحمٰن نے کہا ہے کہ حکومت اور کالعدم تحریک لبیک پاکستان کے درمیان معاہدے کی تفصیلات وقت آنے پر سامنے آجائیں گی؛ پاکستان میں پیٹرول ایک مرتبہ پھر مہنگا ہو گیا ہے، گذشتہ تین ماہ میں پیٹرول کی قیمت میں 35 رپے فی لیٹر اضافہ ہوا ہے اور امریکہ سمیت دنیا کے 100 سے زیادہ ملکوں نے عالمی درجہ حرارت میں کمی لانے کے اقدامات کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔
    12 min
  • نیوز بلیٹن 2021-04-11 - نومبر 04, 2021
    ازبکستان سے افغانستان کے راستے تجارتی اشیا کے پانچ ٹرکوں کا ایک قافلہ سرحدی گزرگاہ طورخم سے بدھ کی شام پاکستان پہنچ گیا ہے؛ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے بتایا ہے کہ ایران جوہری مذاکرات کا ساتواں دور 29 نومبر کو ویانا میں شروع ہوگا؛ امریکہ میں بدھ سے پانچ سے گیارہ سال کے بچوں کو کرونا سے بچاؤ کی ویکسین لگانے کی مہم شروع ہو گئی ہے اور اقوام متحدہ نے افغانستان پر طالبان کے قبضے کے بعد بے گھر افغان شہریوں کے لیے پہلی بار ایک طیارے کے ذریعے 33 ٹن سامان پہنچا کر امدادی سرگرمیوں کا آغاز کر دیا ہے۔
    14 min
  • نیوز بلیٹن 2021-03-11 - نومبر 03, 2021
    پاکستان کی قومی سلامتی کے مشیر معید یوسف نے کہا ہے کہ پاکستان، بھارت کے زیرِ اہتمام مجوزہ افغان کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا؛ طالبان کے اندرونی ذرائع نے منگل کے روز کابل کے فوجی اسپتال پر دہشت گرد حملے میں ایک طالبان کمانڈر مولوی حمداللہ مخلص کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے؛ پاکستان کے زیرانتظام کشمیر کے ضلع سدھنوتی میں ایک مسافر بس گہری کھائی میں گرنے سے 22 افراد ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے؛ بھارت میں تین پارلیمانی اور 29 اسمبلی حلقوں میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں مرکز میں حکمراں جماعت 'بی جے پی' کو شدید دھچکہ لگا ہے اور امریکی صدر جو بائیڈن نے گلاسگو میں جاری عالمی ماحولیاتی کانفرنس میں ماحول کو صاف رکھنے کے لیے امریکہ کے منصوبوں کا اعلان کیا ہے۔
    13 min
  • نیوز بلیٹن 2021-02-11 - نومبر 02, 2021
    کابل میں افغانستان کے مرکزی فوجی اسپتال پر مسلح افراد کے ایک گروپ کے حملے میں کم از کم 15 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے؛ پاکستان کی قومی سلامتی کے مشیر معید یوسف نے کہا ہے کہ افغانستان کے ساتھ روابط رکھنا ان کے بقول پاکستان کی قومی سلامتی کے لئے ضروری ہے؛ چمن- اسپن بلڈک سرحدی کراسنگ پوائنٹ کو ایک ماہ تک بند رہنے کے بعد منگل کی صبح دوبارہ کھول دیا گیا؛ سکاٹ لینڈ کے شہر گلاسگو میں امریکی صدر جو بائیڈن نے گلوبل وارمنگ میں کمی کے لئے متعدد وعدوں کا اعلان کیا ہے اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گٹیرس نے کہا ہے کہ کرونا وائرس سے پچاس لاکھ سے زیادہ اموات کی وجہ ویکسین کی عدم مساوات ہے۔
    12 min
  • نیوز بلیٹن 2021-01-11 - نومبر 01, 2021
    اقوام متحدہ کے زیر اہتمام کلائمیٹ کانفرنس میں ایک سو سے زائد عالمی رہنما آج پیر کو ایک سربراہی اجلاس کے لیے اسکاٹ لینڈ کے شہر گلاسگو میں جمع ہوئے؛ وائٹ ہاؤس کے مطابق اتوار کو اٹلی کے شہر روم میں جی 20 ممالک کے اجلاس کے دوران ترک صدر رجب طیب ایردوان نے صدر جو بائیڈن سے ملاقات کی؛ امریکی وزیرِ خارجہ اینٹنی بلنکن نے چینی وزیرِ خارجہ وینگ یی سے اہم ملاقات کی ہے؛ افغانستان میں طالبان کی حکومت کے بعد طالبان کے سپریم لیڈر ملا ہیبت اللہ اخوندزادہ پہلی مرتبہ نظرِ عام پر آئے ہیں؛ اقوامِ متحدہ نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ افغانستان کے لیے فوری طور پر انسانی بنیادوں پر امداد بھیجے؛ چین، پاکستان، ترکی، ایران اور روس مغربی ممالک پر زور دے رہے ہیں کہ وہ کابل کے بیرونِ ملک اثاثے واگزار کریں اور افغان عوام کی مدد کے لیے فوری طور پر انسانی ہمدردی کی امداد بھیجیں۔
    17 min
  • نیوز بلیٹن 2021-29-10 - اکتوبر 29, 2021
    طالبان سفارت کاروں نے پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں افغان سفارت خانے اور دوسرے شہروں کے افغان قونصل خانوں میں کام شروع کر دیا ہے؛ امریکہ نے جمعرات کے روز شدید بھوک کے خطرے سے دوچار افغانستان کو 144 ملین ڈالر کی انسانی ہمدردی کی نئی امداد فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے؛ عبدالقدوس بزنجو بلوچستان کے نئے وزیر اعلیٰ منتخب ہو گئے؛ امریکی صدر جو بائیڈن G-20 سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے روم میں ہیں جس کے بعد وہ گلاسگو، سکاٹ لینڈ میں اقوام متحدہ کی موسمیاتی تبدیلی کانفرنس میں شرکت کریں گے اور ٹی - 20 کرکٹ ورلڈ کپ میں آج پاکستان اور افغانستان کے درمیان ایک اہم میج کھیلا جا رہا ہے۔
    15 min

About نیوز بلیٹن - وائس آف امریکہ

From the publisher's feed

وائس آف امریکہ سے تازہ ترین خبروں کا بلیٹن خالد حمید کے ساتھ ۔ وی او اے اردو پاکستانی اور عالمی خبروں کیلئے آپ کا قابل اعتماد ذریعہ ھے ۔ وائس آف امریکہ اردو کی رپورٹنگ اور پروگرامنگ کا تمام مواد…

More shows like نیوز بلیٹن - وائس آف امریکہ

خالد حمید کی یادیں - وائس آف امریکہ by VOA Urdu

خالد حمید کی یادیں - وائس آف امریکہ

1 Listeners

آن لائن کلینک - وائس آف امریکہ by VOA Urdu

آن لائن کلینک - وائس آف امریکہ

0 Listeners

کل اور آج - وائس آف امریکہ by VOA Urdu

کل اور آج - وائس آف امریکہ

0 Listeners

آزادی کے 75 سال - وائس آف امریکہ by VOA Urdu

آزادی کے 75 سال - وائس آف امریکہ

0 Listeners