نیوز بلیٹن - وائس آف امریکہ

نیوز بلیٹن - وائس آف امریکہ

By VOA UrduNews
Download on the App Store

نیوز بلیٹن - وائس آف امریکہ episodes

  • نیوز بلیٹن 2021-14-10 - اکتوبر 14, 2021
    امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے دنیا کے امیر ترین 20 ملکوں کے سربراہان کے ساتھ افغانستان کے معاملے پر بات چیت کی ہے؛ روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے بدھ کے روز روس کے زیر اثر کامن ویلتھ کی آزاد ریاستوں (CIS) کے انٹیلی جنس سربراہوں کے ساتھ ایک ورچوئل کانفرنس میں افغانستان سے شدت پسندی کے خطرے کے خلاف خبردار کیا ہے؛ پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن نے کابل کے لیے فضائی آپریشن معطل کردیا ہے اور ناروے میں ایک شخص نے تیر کمان سے حملہ کر کے پانچ افراد کو ہلاک اور دو کو زخمی کر دیا ہے۔
    14 min
  • نیوز بلیٹن 2021-13-10 - اکتوبر 13, 2021
    دنیا کی 20 بڑی معیشتوں کے سربراہان حکومت اور وزرائے خارجہ نے منگل کو ایک ویڈیو کانفرنس کے دوران افغانستان میں مزید سرمایہ فراہم کرنے پر اتقاق کیا؛ یورپی یونین نے افغانستان کو ایک بڑی انسانی اور سماجی و معاشی تباہی سے بچانے کے لیے ایک ارب 15 کروڑ ڈالر کے امدادی پیکیج کا اعلان کیا ہے؛ پاکستان کے وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ وزیراعظم اور آرمی چیف کے درمیان نئے ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری پر مشاورت مکمل ہونے کے بعد تقرری کا پراسس شروع ہوچکا ہے؛ ممبئی کی خصوصی عدالت نے بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان کے بیٹے آرین خان کی درخواست ضمانت پر سماعت جمعرات تک ملتوی کر دی ہے۔
    10 min
  • نیوز بلیٹن 2021-12-10 - اکتوبر 12, 2021
    دنیا کے 20 مضبوط ترین معاشی ملکوں کے رہنما آج منگل کے روز افغانستان کی صورتِ حال پر تبادلہ خیال کر رہے ہیں؛ اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے پیر کو صحافیوں سے بات کرتے ہوئے خبردار کیا کہ افغانستان تباہی کے دہانے پر پہنچ گیا ہے جسے نقد رقم کی اشد ضرورت ہے؛ طالبان کے قائم مقام وزیرِ خارجہ امیر خان متقی کا کہنا ہے کہ منگل کو ان کی یورپی یونین کے نمائندوں سے ملاقات ہو رہی ہے؛ افغانستان اور پاکستان کے درمیان چمن اسپن بولدک اور طورخم سرحدیں ایک ہفتے سے زائد عرصے سے بند ہیں اور جرمنی کے شہر کولون کے حکام نے کہا ہے کہ وہ مساجد میں لاؤڈ اسپیکر پر اذان دینے کی اجازت دینے کا آغاز کر رہے ہیں اور جمعہ کی دوپہر سے اذان دی جاسکتی ہے۔
    13 min
  • نیوز بلیٹن 2021-11-10 - اکتوبر 11, 2021
    پاکستان کے معروف اور ممتاز ایٹمی سائنس دان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو اسلام آباد کے ایچ ایٹ قبرستان میں سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک کر دیا گیا؛ امریکہ نے کہا ہے کہ طالبان سے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ہونے والی بالمشافہ ملاقات میں سیکیورٹی اور دہشت گردی پر تحفظات سمیت دیگر امور پر بات چیت ہوئی ہے؛ امریکہ اور برطانیہ نے پیر کے روز اپنے شہریوں کو خبردار کیا کہ وہ افغانستان میں ہوٹلوں میں جانے سے گریز کریں؛ بھارت اور چین کی جانب سے لداخ میں جاری تعطل اور کشیدگی کو دور کرنے کے لیے ہونے والے مذاکرات ایک بار پھر ناکام ہو گئے اور آج امریکہ میں کولمبس ڈے کے موقع پر وفاقی تعطیل ہے۔
    13 min
  • نیوز بلیٹن 2021-08-10 - اکتوبر 08, 2021
    امریکہ کی نائب وزیر خارجہ وینڈی شرمن نے اسلام آباد پہنچنے کے بعد وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی ہے؛ افغانستان کے صوبے قندوز میں آج جمعہ کو ایک پرہجوم مسجد میں بم دہماکے میں متعدد ہلاکتیں ہوئی ہیں؛ پاکستانی حکام نے افغان تجارت اور راہداری کے لیے کل سے طورخم بارڈر کراسنگ پوائنٹ کو بند کر دیا ہے جب کہ طالبان نے گزشتہ ہفتے چمن سپن بولدک کراسنگ پوائنٹ کو بند کر دیا تھا؛ امریکی سینیٹ کے رہنماؤں نے حکومت کے قرض لینے کے اختیار کو دسمبر کے اوائل تک بڑھانے کے لیے ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں، تاکہ ملک کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایا جا سکے اور تنزانیہ کے مصنف عبدالرزاق گرناہ نے 2021 کا نوبیل انعام برائے ادب حاصل کر لیا ہے۔
    12 min
  • نیوز بلیٹن 2021-07-10 - اکتوبر 07, 2021
    پاکستان کے صوبے بلوچستان کے ضلع ہرنائی سمیت کئی علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے اور مکانات گرنے کے نتیجے میں 20 افراد ہلاک اور 200 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں؛ گزشتہ چند ماہ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت 10 فیصد سے زائد کمی کے بعد پاکستان کے مرکزی بینک نے کئی نئی پابندیاں عائد کی ہیں؛ وائٹ ہاؤس نے بدھ کو تصدیق کی ہے کہ رواں برس کے آخر میں صدر جو بائیڈن اور ان کے چینی ہم منصب شی جن پنگ کے درمیان ورچوئل سربراہ ملاقات کا منصوبہ بنایا جا رہا ہے اور پاکستان میں کرونا وائرس سے اموات کی تعداد 28 ہزار کے قریب پہنچ گئی ہے۔
    14 min
  • نیوز بلیٹن 2021-05-10 - اکتوبر 05, 2021
    پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے افغانستان سے متصل سرحدی علاقے چمن میں طالبان حکام نے دونوں جانب سے سرحد کو ہر قسم کی آمدو رفت کے مکمل طور پر بند کردیا ہے؛ ایمنسٹی انٹرنیشنل کی ایک نئی تحقیقاتی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ طالبان فورسز نے دے کندی صوبے میں ہزارہ نسل کے 13 افراد کو غیر قانونی طور پر قتل کر دیا، جن میں ایک 17سالہ لڑکی بھی شامل ہے؛ طالبان نے 15 اگست کو کابل کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد پہلی بار پاسپورٹ جاری کرنا شروع کر دیے ہیں؛ افغانستان میں چین کے سفیر نے بگرام ایئربیس افغانستان میں چینی فوجیوں کی موجودگی سے متعلق خبروں کو مسترد کر دیا ہے اور سمندری طوفان شاہین سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 13 ہو گئی ہے۔
    13 min
  • نیوز بلیٹن 2021-04-10 - اکتوبر 04, 2021
    طالبان کے قریبی ذرائع نے بتایا ہے کہ اتوار کی شام کابل میں عید گاہ مسجد کے نزد قریب ایک دھماکے میں آٹھ افراد ہلاک اور 20 زخمی ہو گئے؛ صحافیوں کی عالمی تنظیم انٹرنیشنل کنسورشیم آف انویسٹی گیٹو جرنلسٹس (آئی سی آئی جے) 'پاناما پیپرز' کے بعد ایک اور بڑے مالیاتی اسکینڈل 'پینڈورا پیپرز' کو سامنے لائی ہے؛ امریکہ اور فرانس کے درمیان آبدوزوں کی فروخت کے تنازے پر کشیدگی کے بعد امریکی وزیرِ خارجہ اینٹی بلنکن آئندہ ہفتے پیرس کا دورہ کر رہے ہیں؛ ایک دوا ساز کمپنی، میرک اینڈ کو نے کہا ہے کہ کرونا وائرس میں مبتلا مریضوں کے لیے اس کی تیار کردہ تجرباتی دوا کے استعمال سے اسپتالوں میں ان کے داخلے اور اموات میں نصف تک کمی ہوئی ہے اور جاپان میں فومیو کیشیدا آج پیر سے وزیر اعظم کا عہدہ سنبھال رہے ہیں۔
    15 min
  • نیوز بلیٹن 2021-01-10 - اکتوبر 01, 2021
    امریکہ میں ایوان نمائندگان اور سینیٹ نے جمعرات کو اسٹاپ گیپ بل کے حق میں ووٹ دیا جس سے حکومت کو شٹ ڈاؤن سے بچنے کے لیے 3 دسمبر تک کا وقت مل گیا ہے؛ پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ امریکی سینیٹ میں افغانستان سے متعلق پیش کیے گئے مجوزہ بل میں پاکستان کے لئے خطرات کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا؛ طالبان نے ایک بار پھر عالمی برادری سے کابل میں سفارتخانے کھولنے کا مطالبہ کیا ہے؛ پشاور میں نامعلوم افراد نے جمعرات کو ایک دکان میں گھس کر ایک سکھ حکیم کو گولیاں مار کر قتل کردیا ہے اور مئی 2021 سے اب تک پاکستانی کرنسی روپیہ کی قدر میں 11 فیصد سے زائد کی کمی ریکارڈ کی جا چکی ہے۔
    13 min
  • نیوز بلیٹن 2021-30-09 - ستمبر 30, 2021
    امریکہ میں وفاقی حکومت کی جزوی بندش سے بچنے کے لیے سٹاپ گیپ فنڈنگ کے اقدام پر آج جمعرات کو ووٹ ڈالے جا رہے ہیں؛ چین کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ افغانستان ایک خود مختار ریاست ہے اور امریکہ کو افغانستان کی خودمختاری، آزادی اور علاقائی سالمیت کا احترام کرنا چاہیے؛ پاکستان نے طورخم سرحد پرافغان باشندوں کو اجازت نامے کے بغیر ملک میں داخلے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے اور کراچی کو اس وقت ممکنہ طوفان کا سامنا ہے جس کے نتیجے میں آج رات سے کراچی اور سندھ کے مختلف علاقوں میں تیز آندھی اور موسملادھار بارشوں کا سلسلہ شروع ہوجائے گا۔
    13 min

About نیوز بلیٹن - وائس آف امریکہ

From the publisher's feed

وائس آف امریکہ سے تازہ ترین خبروں کا بلیٹن خالد حمید کے ساتھ ۔ وی او اے اردو پاکستانی اور عالمی خبروں کیلئے آپ کا قابل اعتماد ذریعہ ھے ۔ وائس آف امریکہ اردو کی رپورٹنگ اور پروگرامنگ کا تمام مواد…

More shows like نیوز بلیٹن - وائس آف امریکہ

خالد حمید کی یادیں - وائس آف امریکہ by VOA Urdu

خالد حمید کی یادیں - وائس آف امریکہ

1 Listeners

آن لائن کلینک - وائس آف امریکہ by VOA Urdu

آن لائن کلینک - وائس آف امریکہ

0 Listeners

کل اور آج - وائس آف امریکہ by VOA Urdu

کل اور آج - وائس آف امریکہ

0 Listeners

آزادی کے 75 سال - وائس آف امریکہ by VOA Urdu

آزادی کے 75 سال - وائس آف امریکہ

0 Listeners