نیوز بلیٹن - وائس آف امریکہ

نیوز بلیٹن - وائس آف امریکہ

By VOA UrduNews
Download on the App Store

نیوز بلیٹن - وائس آف امریکہ episodes

  • نیوز بلیٹن 2021-28-09 - ستمبر 28, 2021
    امریکہ کی سینیٹ نے پیر کو حکومت کی جانب سے ہنگامی اخراجات اور قرضوں کی حد بڑھانے سے متعلق دو بلوں کو روک دیا ہے جس کے بعد وفاقی حکومت کو جزوی شٹ ڈاؤن کے خطرے کا سامنا ہے؛ چین میں تین سال سے روکے گئے امریکی شہریوں کی واپسی ہو گئی؛ طالبان، سابق شاہ محمد ظاہر شاہ کے دور کا آئین ملک میں نافذ کریں گے، سوائے ان شقوں کے جو اسلامی اصولوں کے مخالف ہوں گی اور برطانیہ میں پیٹرول بحران شدت اختیار کر گیا ہے جس کے بعد حکومت نے فوج کو ایندھن کی ترسیل کے لیے تیار رہنے کی ہدایت کر دی ہے۔
    16 min
  • نیوز بلیٹن 2021-27-09 - ستمبر 27, 2021
    افغانستان میں طالبان حکومت نے اتوار کو غیر ملکی ایئرلائنز سے کابل کے لیے تجارتی پروازیں دوبارہ شروع کے لیے کہا ہے؛ پاکستان نے افغانستان سے تازہ پھلوں کی درآمد پر عائد 17 فیصد سیلز ٹیکس ختم کرنے کا اعلان کیا ہے؛ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان نے افغان طلباء کے لیے 100 وظائف اور افغانستان کو 10 کروڑ روپے کے امدادی سامان کی پیشکش کی ہے اور پیر کو برطانیہ کے کئی شہروں میں پیڑول پمپ تیل کی عدم دستیابی سے بند ہو گئے۔
    16 min
  • نیوز بلیٹن 2021-24-09 - ستمبر 24, 2021
    امریکہ، جاپان، آسٹریلیا اور بھارت کے رہنما آج جمعہ کے روز واشنگٹن میں ملاقات کر رہے ہیں تاکہ خطے میں چین کی بڑھتی ہوئی طاقت کے پیش نظر انڈو پیسفک میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا جا سکے؛ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس میں عالمی رہنماؤں نے اپنی تقریروں میں آب و ہوا کی تبدیلی اور کرونا وائرس کے خطرے کے مسائل سے نمٹنے پر زور دیا؛ چین کے وزیر خارجہ نے جی 20 کے وزرائے خارجہ کے ورچوئل اجلاس میں افغانستان کی طالبان حکومت پر معاشی پابندیاں ختم کرنے پر زور دیا ہے؛ امریکی فوجی حکام کے مطابق افغانستان میں داعش خراساں گروپ کے دو ہزار کٹر جنگجو موجود ہیں اور اقوام متحدہ کے خصوصی تفتیش کار نے کہا ہے کہ میانمار کی فوجی حکومت کے اپنے عوام پر منظم مظالم انسانیت کے خلاف جرائم ہیں۔
    16 min
  • نیوز بلیٹن 2021-23-09 - ستمبر 23, 2021
    امریکی صدر جو بائیڈن نے غریب ملکوں کے لیے کووڈ 19 کی ویکسین کی 50 کروڑ سے زیادہ خوراکیں خریدنے کا اعلان کیا ہے؛ افغانستان میں طالبان نے جمعرات کی صبح طورخم کی سرحدی گزرگاہ کو ہر قسم کی دو طرفہ آمد و رفت اور تجارت کے لئے بند کر دیا ہے؛ صوبہ پنج شیر سے تعلق رکھنے والے نورالدین عزیزی کو طالبان نے صنعت و تجارت کا قائم مقام وزیر مقرر کیا گیا ہے؛ عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ افغانستان میں صحت کی دیکھ بھال کا نظام تباہی کے دہانے پر پہنچ چکا ہے اور عالمی برادری کی فوری مدد کے بغیر وہاں انسانی تباہی کا سامنا ہو سکتا ہے اور چین کے صدر ژی جن پنگ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں کہا ہے کہ وہ توانائی پیدا کرنے کے متبادل ذرائع کی فراہمی پر مدد کرے گا۔
    17 min
  • نیوز بلیٹن 2021-22-09 - ستمبر 22, 2021
    امریکی صدر جو بائیڈن نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے عالمی چیلنجوں کے حل کے لیے مل کر کام کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس بات کی جتنی ضرورت آج ہے پہلے کبھی نہیں تھی؛ طالبان حکومت نے عالمی ادارے سے درخواست کی ہے کہ ان کے قائم مقام وزیرِ خارجہ کو جنرل اسمبلی سے خطاب کی اجازت دی جائے؛ پاکستان کے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے دورہ نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کی منسوخی پر دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کی وجہ بھارت میں بننے والے جعلی تھریٹس تھیں؛ کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کی پارٹی انتخابات میں واضح اکثریت حاصل نہیں کر سکی۔
    15 min
  • نیوز بلیٹن 2021-20-09 - ستمبر 20, 2021
    افغانستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پیر کے روز اعلان کیا کہ کابل بین الاقوامی ہوائی اڈہ ملکی اور بین الاقوامی پروازوں کے لیے تیار ہے؛ داعش خراساں گروپ نے گزشتہ 48 گھنٹوں میں جلال آباد میں طالبان جنگجوؤں کے خلاف سات حملوں کا دعویٰ کیا ہے؛ فرانس نے کہا ہے کہ امریکہ کے صدر جو بائیڈن اور فرانسیسی ہم منصب ایمانوئل میخواں آئندہ چند دنوں میں آسٹریلیا کی جانب سے پیرس کے ساتھ آبدوزوں کی خریداری کا معاہدہ ختم کرنے کے معاملے پر بات چیت کا ارادہ رکھتے ہیں؛ روس کی ایک یونیورسٹی میں ایک طالب علم نے پیر کے روز فائرنگ کی جس میں کم از کم آٹھ افراد ہلاک ہوئے؛ پاکستان کی حکومت نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں انتخابی اصلاحات کے بل کو پاس کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔
    15 min
  • نیوز بلیٹن 2021-17-09 - ستمبر 17, 2021
    پاکستان کے دورے پر آئی نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے بورڈ نے میچ شروع ہونےکچھ گھنٹوں قبل اچانک سیکیورٹی خدشات کی بنا پر سیریز منسوخ کرنے کا اعلان کیا ہے؛ تاجکستان کے دار الحکومت دوشنبے میں منعقد ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہ اجلاس میں افغانستان اور دہشت گردی کا مسئلہ چھایا رہا اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ آئی ایم ایف کے عہدیداروں نے افغانستان میں بگڑتے ہوئے معاشی حالات پر تشویش کا اظہار کیا اور عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ ملک میں ممکنہ انسانی بحران کو روکنے کے لیے فوری اقدامات کرے۔
    15 min

About نیوز بلیٹن - وائس آف امریکہ

From the publisher's feed

وائس آف امریکہ سے تازہ ترین خبروں کا بلیٹن خالد حمید کے ساتھ ۔ وی او اے اردو پاکستانی اور عالمی خبروں کیلئے آپ کا قابل اعتماد ذریعہ ھے ۔ وائس آف امریکہ اردو کی رپورٹنگ اور پروگرامنگ کا تمام مواد…

More shows like نیوز بلیٹن - وائس آف امریکہ

خالد حمید کی یادیں - وائس آف امریکہ by VOA Urdu

خالد حمید کی یادیں - وائس آف امریکہ

1 Listeners

آن لائن کلینک - وائس آف امریکہ by VOA Urdu

آن لائن کلینک - وائس آف امریکہ

0 Listeners

کل اور آج - وائس آف امریکہ by VOA Urdu

کل اور آج - وائس آف امریکہ

0 Listeners

آزادی کے 75 سال - وائس آف امریکہ by VOA Urdu

آزادی کے 75 سال - وائس آف امریکہ

0 Listeners