طالبان کے قائم مقام وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی کی قیادت میں ایک وفد نے بدھ کو امریکی سفیروں اور یورپی ممالک کے خصوصی نمائندوں سے افغانستان کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا؛ امریکی وزیرِ خارجہ اینٹنی بلنکن نے افغانستان سے امریکی فوج کے انخلا کے تفصیلی جائزے کا حکم دیا ہے؛ اقوام متحدہ کی ایجنسی برائے مہاجرین نے پاکستان کی جانب سے افغانستان کے لئے سرحدی پابندیاں نرم کرنے کا خیر مقدم کیا ہے؛ پنجاب اسمبلی نے نکاح نامے میں ختمِ نبوت کا خانہ ڈالنے کی قرارداد منظور کی ہے اور ایران نے کہا کہ وہ اپنے جوہری پروگرام پر عالمی طاقتوں کے ساتھ بات چیت نومبر کے آخر تک دوبارہ شروع کرے گا۔ مزید خبریں دیکھیئے اور سنئے وائس آف امریکہ اردو کی ویب سائٹ اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر۔