پاکستان میں حکام نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کی نئی قسم اومکرون کا پہلا مشتبہ کیس کراچی میں رپورٹ ہوا ہے؛ امریکی صدر جو بائیڈن آج جمعرات کے روز جمہوریت پر ایک اعلی سطحی ورچوئیل اجلاس کی میزبانی کر رہے ہیں جس میں شرکت سے پاکستان نے بدھ کو معذرت کر لی تھی اور یورپی یونین کے ایک اعلیٰ سفارت کار نے بدھ کو کہا کہ ایران کے ساتھ جوہری مذاکرات گزشتہ ہفتے منقطع ہونے کے بعد آج ویانا میں دوبارہ شروع ہو رہے ہیں۔ مزید خبریں دیکھیئے اور سنیئے وائس آف امریکہ اردو کی ویب سائٹ اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر۔